Thumbnail for Why Masjid Nabawi Was Built Here? #islamicreminder #history by Noor-ul-Qulub

Why Masjid Nabawi Was Built Here? #islamicreminder #history

Noor-ul-Qulub

2m 2s432 words~3 min read
Auto-Generated

[0:00]یقیناً اپ نہیں جانتے ہوں گے کہ کائنات کی عظیم ترین مسجد مسجد نبوی کے لیے زمین کا انتخاب کسی انسان نے نہیں بلکہ ایک بے زبان جانور نے کیا تھا۔ اور اس زمین کے پیچھے چھپی دو یتیم بچوں کی کہانی اپ کی انکھیں نم کر دے گی۔ واقع کی شروعات کچھ یوں ہوتی ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ہر قبیلے کی یہ خواہش تھی کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں قیام فرمائیں۔ لوگ عقیدت میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ لیتے اور عرض کرتے یا رسول اللہ ہمارے ہاں تشریف لائیے ہم تعداد اور اسلحہ میں مضبوط ہیں اور اپ کی حفاظت کریں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا دل نہیں توڑنا چاہتے تھے اور نہ ہی یہ چاہتے تھے کہ کسی ایک قبیلے کو دوسرے پر فوقیت ملے جس سے مدینہ کے قبائل میں حسد پیدا ہو۔ اس موقع پر اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال حکمت سے کام لیا اور فرمایا اس اونٹنی کو چھوڑ دو اسے اللہ کا حکم ملا ہوا ہے۔ یہ جہاں بیٹھے گی میرا قیام وہیں ہو گا۔ وہ اونٹنی مدینہ کی گلیوں میں چلتی رہی یہاں تک کہ ایک کھلی جگہ پر جا کر بیٹھ گئی اور اپنی گردن زمین پر رکھ دی۔ وہاں قریب ہی حضرت ابو ایوب انصاری کا گھر تھا۔ چنانچہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاں قیام فرمایا۔ جہاں اونٹنی بیٹھی تھی وہ ایک بنجر زمین تھی جسے کھجوریں سکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے مالک مدینہ کے دو یتیم بچے تھے جن کا نام سہیل اور سہل تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بچوں کو بلایا اور زمین کی قیمت پوچھی تاکہ وہاں مسجد تعمیر کی جا سکے۔ انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ہم یہ زمین اپ کو اللہ کی رضا کے لیے گفٹ کرتے ہیں ہمیں اس کی قیمت نہیں چاہیے۔ مگر نبی کریم نے یتیموں کا مال مفت لینے سے انکار کر دیا اور حضرت ابوبکر صدیق کو حکم دیا کہ ان بچوں کو زمین کی پوری قیمت جو کہ 10 دینار تھی ادا کر دی جائے۔ یوں وہ زمین خریدی گئی اور وہاں مسجد نبوی کی بنیاد رکھی گئی۔ سوچیے وہ دو یتیم بچے تو دنیا سے چلے گئے مگر ان کی دی ہوئی زمین پر اج بھی کروڑوں لوگ سجدہ کرتے ہیں۔ یہ ہے نیت کا خلوص۔ اگر انسان اللہ کی رضا کے لیے کوئی چھوٹا سا کام بھی کر دے تو اللہ اسے رہتی دنیا تک کے لیے صدقہ جاریہ بنا دیتا ہے۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript