Thumbnail for #deenoverdunya #muslimcontent #islamicquotes #foryou #fyppage #islamicmotivation #explorepage by 𐙚

#deenoverdunya #muslimcontent #islamicquotes #foryou #fyppage #islamicmotivation #explorepage

𐙚

1m 23s226 words~2 min read
YouTube auto captions
Transcript source

YouTube auto captions

This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.

Use this transcript
Related transcript hubs

[0:00]اپنی بیٹیوں کو یہ کہہ کر بڑا نہ کریں کہ ان کی جو منزل ہے وہ محض شادی ہے۔ کیونکہ شادی منزل نہیں ہے بلکہ ایک زندگی کا نیا سفر ہے۔ ایک نیا چیپٹر ہے۔ اگر تو وہ اچھا ہو جائے۔ تو بھی مشکل ہے۔ اور اگر برا ہو تو پھر زندگی تباہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت کی جو اصل پہچان ہے وہ اس کا اپنا وجود ہے۔ اس میں موجود اس کا ہنر، اس کا علم یہ سب سے بڑی دیوار ہے اس کے لیے۔ عورت سے جڑے تمام رشتے ٹوٹ جائیں۔ اس کی دنیا بدل جائے۔ اس کے سہارے چھن جائیں لیکن عورت کے پاس اگر اپنا وجود ہے نا تو وہ دنیا کے آگے کھڑی ہو جائے گی۔ اور محض وہ خود کھڑی نہیں ہو گی وہ دوسروں کا بھی سہارا بنے گی۔ اپنی بیٹیوں کو یہ نہ بتائیں کہ کوئی آئے گا اور ان کی زندگی بالکل ٹھیک کر دے گا۔ انہیں یہ یقین دے کر بڑا کریں کہ ان کی زندگی، ان کی پہچان ان کے آپ کے ہی اندر ہے۔ ان کو فیصلہ لینا سکھائیں، ان کو زندگی جینا سکھائیں، ان کو خواب دیکھنا سکھائیں۔ اور ان خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد کرنا سکھائیں کیونکہ ایک بات یاد رکھیں۔ کہ مضبوط بیٹیاں صرف خاندان نہیں بناتیں۔ مضبوط بیٹیاں آپ کی آنے والی نسل کو سنوار دیتی ہیں۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript