Thumbnail for Best urdu speech on maark e Haq | Youme Maarka e Haq speech in urdu | Bunayan Marsoos | یوم معرکہ حق by Pacific learning zone

Best urdu speech on maark e Haq | Youme Maarka e Haq speech in urdu | Bunayan Marsoos | یوم معرکہ حق

Pacific learning zone

3m 46s477 words~3 min read
Auto-Generated

[0:00]خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے جناب صدر، محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیوں السلام علیکم! آج کی اس پر وقار اور عظیم الشان تقریب میں مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے یوم معرکہ حق۔ صدر عالی وقار، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو قدرت حق کے سپاہیوں کو بیدار کر دیتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کو خاموشی سے نہ صرف برداشت کیا بلکہ صبر، ایمان اور حکمت کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستانی افواج نے دشمن کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ زمین کانپی اور آسمان گواہ ہوا۔ کہ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔ جناب صدر دوسرے ملک کی فضا میں جانا وہاں جا کر ائیر ڈیفنس سسٹم سے بچنا دشمن ملک کی فضائیہ سے بچنا اور ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا اس کو پاک فضائیہ کہتے ہیں۔ جرات اور بہادری کے کارنامے پر آج کا دن ہم اپنے شاہینوں کے نام کرتے ہیں۔ میں چپ تھا کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون میں چپ تھا کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون نادان نہ سمجھ بیٹھے کہ مجھ میں قوت للکار نہیں۔ صدر ذی وقار جنوبی ایشیا میں ایک نیا سورج طلوع ہوا صرف ایک رات میں اس خطے میں فضائی برتری کا توازن بدل گیا۔ مورخ لکھے گا کہ پاکستان ایمان، شجاعت اور برداشت کے ساتھ بہادری اور دلیری کی تاریخ لکھ گیا۔ ایک ایسا ملک جس نے بھارتی فضائیہ کو روکا اور ثابت کیا کہ دفاع صرف تعداد سے نہیں بلکہ تحمل اور درستگی سے ہوتا ہے۔ جنگ للکار اور نعروں سے نہیں بلکہ حکمت عملی اور قوت بازو سے جیتی جاتی ہے۔ باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم سو بار کر چکا ہے تو امتحان ہمارا۔ صدر عالی وقار! مودی کا خواب تھا پاکستان کو مٹا دینا اور اسے تقسیم کرنا۔ پاکستان کو نیچا دکھانا اور بھارت کی علاقائی برتری کو مستحکم کرنا۔ یہ سب کچھ جدید طیاروں اور جنگی ساز و سامان کے غرور کی بدولت تھا۔ یہ طلسم ٹوٹ گیا اور بھارت کا غرور دب چکا ہے۔ ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے، تزویراتی نقشہ بدل چکا ہے۔ مودی کی غلطی خطے میں نئے طاقت کے توازن کا آغاز ہے۔ جناب صدر! یوم معرکہ حق پر ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript