Thumbnail for 3 Things You Must Say NO to in 2026 || Take Back Your Respect by Educate With Raazi

3 Things You Must Say NO to in 2026 || Take Back Your Respect

Educate With Raazi

6m 5s1,099 words~6 min read
YouTube auto captions
Transcript source

YouTube auto captions

This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.

Use this transcript
Related transcript hubs

[0:00]دوست آؤ ذرا ایک کڑوا سچ بھی سن لو لوگ تمہاری عزت اس لیے نہیں کرتے کہ تم کتنے اچھے انسان ہو یا تم ان کے کتنے کام اتے ہو لوگ تمہاری قدر کرنا اس دن چھوڑ دیتے ہیں جس دن تمہاری ڈکشنری سے لفظ نو یعنی انکار ختم ہو جاتا ہے۔ ہمیں بچپن سے سکھایا گیا ہے کہ ہاں کہنے والے سب کی بات ماننے والے لوگ اچھے ہوتے ہیں سب ان سے پیار کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت کی دنیا میں کچھ الگ ہے۔ جو انسان ہر بات پر سر ہلاتا ہے دنیا اسے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتی ہے اور پھر اپنی سہولت کے حساب سے کڑے دان میں پھینک دیتی ہے۔ تمہیں لگتا ہے تم رشتے بچا رہے ہو لیکن اصل میں تم اپنی عزت نفس کا گلا گھونٹ رہے ہو۔ آج میں تمہیں وہ تین زہریلی چیزیں بتاؤں گا جنہیں تم نے آج ابھی اسی وقت اپنی زندگی سے نکال پھینکنا ہے۔ اگر تم نے ان تین چیزوں کو اپنی زندگی میں نہیں کہنا سیکھ لیا تو میرا دعویٰ ہے وہی لوگ جو کل تک تمہیں نظر انداز کرتے تھے کل تمہارے وقت اور توجہ کے لیے ترسیں گے۔ پہلی چیز جس پر تم نے آج سے پابندی لگانی ہے ہر وقت اور ہر کسی کے لیے دستیاب ہونا۔ دنیا کی معیشت کا ایک سادہ سا اصول ہے جو چیز سستی اور ہر وقت دستیاب ہوتی ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ سونا مہنگا کیوں ہے کیونکہ وہ کم ہے۔ ریت کی کوئی قیمت کیوں نہیں ہے کیونکہ وہ ہر جگہ بکھری پڑی ہے۔ تم انسانوں کی نفسیات کو کیوں نہیں سمجھے جب تم کسی کی ایک کال پر اپنے سارے کام چھوڑ کر بھاگے چلے جاتے ہو۔ جب تم میسج آتے ہی دو سیکنڈ میں ریپلائی کر دیتے ہو تو تم سامنے والے کے دماغ کو لاشعوری طور پر یہ سگنل دے رہے ہو کہ میرا اپنا کوئی کام نہیں ہے میری اپنی کوئی زندگی نہیں ہے میرا وقت بالکل مفت ہے اور یاد رکھو مفت کی چیز کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ آج سے اپنی دستیابی کو مہنگا کرو۔ اگر تم کوئی کام کر رہے ہو اور کسی کا میسج آئے تو فورا فون مت اٹھاؤ۔ اگر کوئی تمہیں بلائے لیکن تمہارا دل نہ ہو تو صاف کہو میں ابھی مصروف ہوں میں نہیں آسکتا۔ تمہارا وقت تمہاری زندگی ہے۔ اسے لوگوں کے موڈ کے حساب سے نیلام مت کرو۔ جس دن تم کم ملنا شروع ہو جاؤ گے تمہاری قیمت خود بخود بڑھ جائے گی اپنے آپ کو وقت دو اپنے وقت کو قیمتی بناؤ۔ دوسری چیز مزاح کے خلاف میں لپٹی بے عزتی پر انکار. دوسری چیز جو تمہاری عزت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ مذاق کے نام پر ہونے والی بے عزتی کو برداشت کر۔ تمہاری محفل میں دوستوں میں یا رشتہ داروں میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ہو گا جو سب کے سامنے تمہارا مذاق اڑائے گا تمہاری کسی جسمانی خامی، نوکری یا کمزوری پر وار کرے گا اور جب تم برا مناؤ گے تو فورا مسکرا کر کہے گا یار تم تو سیریس ہو گئے ہو میں تو بس مذاق کر رہا تھا۔ تم میں تو سینس آف ہیومر ہی نہیں سنو میری بات یہ کوئی مذاق نہیں ہے یہ ایک نفسیاتی حملہ ہے۔ وہ شخص یہ وار صرف یہ چیک کرنے کے لیے کرتا ہے کہ تم خود کو کتنی عزت دیتے ہو جس لمحے تم اس بے عزتی کو جھوٹی سی مسکراہٹ کے ساتھ پی جاتے ہو تم اسے اور وہاں بیٹھے باقی تمام لوگوں کو یہ لائسنس دے دیتے ہو کہ ہاں تم میرے ساتھ ایسا سلوک کر سکتے ہو اس پر نہیں کہنا سیکھو۔ اگلی بار جب کوئی ایسا گھٹیا مذاق کرے تو ہنسنا بند کرو خاموش ہو جاؤ اس کی آنکھوں میں سیدھا دیکھو اور ایک ٹھنڈے پرسکون لہجے میں کہو یہ مذاق مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔ آئندہ مجھ سے اس طرح بات مت کرو وہ لمحہ تھوڑا آک ورڈ ضرور ہو گا تھوڑا عجیب ضرور ہو گا محفل میں خاموشی چھا جائے گی لیکن یقین مانو اس دن کے بعد اس کمرے میں بیٹھا کوئی ایک شخص بھی تمہاری طرف انگلی اٹھانے کی جرات نہیں کرے گا اپنے عزت کی لکیر تمہیں خود کھینچنی پڑتی ہے۔ تیسری چیز اپنے ہر فیصلے پر لوگوں کو صفائیاں دینا بند کرو۔ ہمیں ایک بہت بری عادت ہے ہم جب بھی کسی کو نہ کہتے ہیں تو ساتھ میں ایک لمبی چوڑی کہانی سنانے لگ جاتے ہیں یار میں اس لیے نہیں آ سکتا کیونکہ مجھے فلاں جگہ جانا ہے میرے سر میں درد ہے میری مجبوری سمجھو آخر کیوں تم اتنے کمزور کیوں پڑ جاتے ہو۔ تم اپنی زندگی کے بادشاہ ہو تم جو بھی فیصلہ کرتے ہو خواہ وہ تمہاری نوکری چھوڑنے کا فیصلہ ہو کسی سے رشتہ توڑنے کا فیصلہ ہو یا محض ایک دعوت میں نہ جانے کا فیصلہ ہو تمہیں اس دنیا میں کسی کو کوئی صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے جب تم بار بار صفائیاں دیتے ہو تو تم دراصل سامنے والے سے اپنے فیصلے کی ویلیڈیشن اپنے فیصلے کی منظوری مانگ رہے ہو اور ویلیڈیشن منظوری وہ مانگتا ہے جو غلام ہوتا ہے آج سے سمجھ لو کہ لفظ نہیں اپنے آپ میں ایک مکمل جملہ ہے کیا تم یہ کام کرو گے نہیں میں یہ نہیں کروں گا بات ختم اس کے آگے کوئی فل سٹاپ کوئی کامہ کوئی کہانی درکار نہیں جو لوگ واقعی تم سے پیار کرتے ہیں وہ تمہاری نا کی عزت کریں گے اور جو تمہاری نا پر ناراض ہو جائیں ان کا تمہاری زندگی سے چلے جانا ہی بہتر ہے۔ دوستوں ہاں کہنا تمہیں ایک اچھا انسان تو بنا سکتا ہے لیکن ایک باوقار اور طاقتور پاورفل انسان تمہیں تمہاری نا بناتی ہے۔ شرافت اور کمزوری میں بہت فرق ہوتا ہے۔ شریف بنو لیکن کسی کے پاؤں کی جوتی مت بنو۔ کسی کی مدد ضرور کرو لیکن خود کو مٹا کر نہیں۔ آج سے اپنے دماغ کی پروگرامنگ بدل دو۔ اگر تم تیار ہو اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس چھیننے کے لیے اور کٹھ پتلی بن کر جینا چھوڑنے کے لیے تو ابھی کمنٹ میں لکھو میرا

[5:36]میرا انکار میری طاقت ہے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ آج کتنے لوگوں نے اپنی ذہنی غلامی کی زنجیر توڑ دی ہے۔ ویڈیو اچھی لگی ہو تو اس شخص کو ضرور بھیجنا جسے نہ کہنا نہیں آتا۔ اپنی عزت کرنا سیکھو دنیا تمہاری عزت کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ امید ہے آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی ہوگی اور اگر یہ ویڈیو پسند آئی ہے تو اسے لائک کریں کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کرتے ہیں۔ اگلی ویڈیو میں تب تک کے لیے خدا حافظ

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript