Thumbnail for null by null

5m 10s874 words~5 min read
Auto-Generated

[0:00]پنجاب میں پراپرٹی رکھنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔ 30 جون کے بعد پنجاب میں پراپرٹی سسٹم میں بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ اور پنجاب حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے جو قوانین ہیں ان کو لے کر ایک نیا سسٹم انٹروڈیوس کر دیا ہے۔ جسے کہا جا رہا ہے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ۔ اتھارٹی کے مطابق اب مستقبل میں پراپرٹی کی ٹرانزیکشنز میں صرف پرانے ڈاکومنٹس پر رجسٹری نہیں ہو گی، صرف پرانے ڈاکومنٹس پہ ڈیپینڈ نہیں کیا جائے گا، یعنی کہ جو فرد آپ کو ملتی تھی پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے وہ اب نہیں چلے گی۔ یعنی کہ اب زمین خریدنا، بیچنا، ٹرانسفر کرنا یا انہیریٹنس یا اونر شپ کی ویریفیکیشن سب کچھ آہستہ آہستہ نئے ڈیجیٹل سسٹم کی طرف شفٹ ہو رہا ہے۔ آج کی ویڈیو میں ہم ڈسکس کریں گے کہ 30 جون کے بعد کیا چینج ہونے والا ہے۔ اور سیکنڈ یہ کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کیا ہے۔ یہ بھی ہم ڈسکس کریں گے کہ کس کس سٹی میں یہ سسٹم سٹارٹ ہو چکا ہے اور کن سٹیز میں کب سٹارٹ ہو گا۔ اور اس کی فیس کیا ہو گی اور پراپرٹی مالکان کو اب کیا کرنا چاہیے۔ ویڈیو بہت امپورٹنٹ ہے، اسپیشلی ان لوگوں کے لیے جو پراپرٹی انویسٹمنٹ کرتے ہیں یا مستقبل میں پلاٹ یا زمین خریدنا چاہتے ہیں۔ میرا نام ہے ایڈوکیٹ خالد باری۔ بڑھتے ہیں ویڈیو کی طرف۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی یعنی کہ پی ایل آر اے نے افیشلی ایک فیزڈ امپلیمنٹیشن پلان اناؤنس کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کی لینڈ ریکارڈ سسٹم کو ماڈرن، ٹرانسپیرینٹ، سیکیور، فراڈ فری بنایا جائے گا۔ اس لیے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کو گریجویلی مینڈیٹری کیا جا رہا ہے، یعنی کہ اس کے بغیر آپ کی پراپرٹی کا ٹرانسفر نہیں ہو سکتا۔ پی ایل آر اے کے مطابق یکم مئی سے نیا سسٹم ساہیوال میں سٹارٹ ہو جائے گا اور یکم جون سے لودھراں اور حافظ آباد میں امپلیمنٹ ہو جائے گا اور یکم جولائی سے پورے پنجاب میں گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ ایکسپیینڈ کیا جائے گا۔ یعنی کہ 30 جون کے بعد پنجاب گریجویلی ایک نیا ڈیجیٹل پراپرٹی ویریفیکیشن سسٹم میں انٹر کر رہا ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ ہے کیا؟ بہت سارے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں۔ یہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ ایک ڈیجیٹل ویریفائیڈ کمپیوٹرائزڈ پراپرٹی سرٹیفیکیٹ ہے، جس میں ایک کیو آر کوڈ ہوتا ہے، اونر شپ ویریفیکیشن ہوتی ہے، لینڈ ریکارڈ کی اتھینٹیکیشن ہوتی ہے اور سیکیور ڈیجیٹل ٹریکنگ موجود ہوتی ہے۔ یعنی مستقبل میں فیک ڈاکومنٹس بنانا اور فراڈ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ یہاں پہ پراپرٹی مالکان کے لیے ایک وارننگ ہے کہ انہیں بہت زیادہ کیئرفل رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اتھارٹیز کے مطابق بنا ویلڈ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کے مستقبل میں پراپرٹی کی ڈیلنگ میں پرابلم آ جائیں گی۔ چاہے وہ ریزیڈینشل پلاٹ ہو، ایگریکلچر لینڈ ہو، کمرشل پراپرٹی ہو یا وراثتی زمین۔ ڈیجیٹل ویریفیکیشن کی امپورٹنس بہت بڑھنے والی ہے۔ اس لیے اپنا لینڈ ریکارڈ ویریفائی رکھیں، اونر شپ ڈاکومنٹس کمپلیٹ رکھیں اور صرف افیشل ریکارڈ پر ٹرسٹ نہ کریں۔ اب سمجھ لیتے ہیں کہ اس سسٹم کا اصل مقصد کیا ہے؟ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے مطابق فیک فرد اور فراڈ میں کمی آئے گی۔ اور پراپرٹی کی جو اونر شپ ہے وہ سیکیور ہو گی۔ خاص کر اوورسیز پاکستانیز کو آن لائن ویریفیکیشن دینا آسان ہو جائے گا۔ اور وراثت کا جو ریکارڈ ہے وہ سٹریم لائن ہو جائے گا اور پراپرٹی کی جو ٹرانسفر کا سسٹم ہے وہ ٹرانسپیرینٹ ہو جائے گا۔ یعنی حکومت پراپرٹی سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنا چاہتی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کی فی کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کی فی تقریباً 900 روپے رکھی گئی ہے۔ یعنی کہ مستقبل میں پراپرٹی ٹرانسفر پروسیس میں یہ ایک ایڈیشنل مینڈیٹری ریکوائرمنٹ بن جائے گی۔ پاکستان میں بہت سے لوگ پراپرٹی خرید لیتے ہیں لیکن فائلر نہیں بنتے۔ ٹیکس پلاننگ نہیں صحیح طریقے سے کرتے اور پراپرٹی ٹیکسز کو اگنور کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو بھاری ٹیکس پے کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اپنا پیسہ بچانا چاہتے ہیں پراپرٹی ٹرانزیکشنز میں تو آپ میری لیگل سروس حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ یہاں پہ دیے گئے واٹس ایپ نمبر پہ میسج کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو کمپلیٹ فائلر اور کمپلائنس سروس پرووائیڈ کریں گے جس میں اگر آپ فائلر بننا چاہتے ہیں یا ٹیکس ریٹرن فائل کروانا چاہتے ہیں یا پراپرٹی سے ریلیٹڈ کنسلٹیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ تمام چیزیں آپ کو ملیں گی۔ تو یہ جو 30 جون کے بعد پنجاب میں پراپرٹی سسٹم میں بڑی تبدیلی آنے جا رہی ہے۔ اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ سسٹم پنجاب میں فراڈ اور فیک ڈاکومنٹس کو کم کر پائے گا یا پھر لوگوں کے لیے نئے مسائل کریٹ ہوں گے؟ کمنٹ میں اپنی اوپینین، اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔ اور اگر آپ یہ ڈیٹیل میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے اس کا پورا پروسیس کیا ہے تو میری یہ والی ویڈیو ضرور دیکھیں۔ اس میں آپ کو گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا کمپلیٹ پروسیس معلوم ہو جائے گا۔ تھینکس فار واچنگ سی یو نیکسٹ ویڈیو اللہ حافظ۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript