[0:00]نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم سامعین کرام آج میں جس موضوع پر گفتگو کرنے جا رہی ہوں۔
[0:19]وہ صرف ایک فوجی کاروائی کی داستان نہیں، بلکہ حق و باطل کے معرکے کی تصویر ہے۔ وہ لمحہ ہے جب ظلم نے دروازہ کھٹکھٹایا اور عدل نے دروازہ کھول کر اسے للکارا۔
[0:34]یہ کہانی ہے "آپریشن سندور" سے شروع ہونے والے ظلم کی، اور "آپریشن بنیان المرصوص" کے ذریعے اس کے جواب میں دی گئی فتح حق کی!
[0:46]محترم حاضرین! بات شروع ہوتی ہے اس وقت سے، جب بھارت نے درندہ صفت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگلوں کے سائے میں ایک سازش کا آغاز کیا۔ "آپریشن سندور" کے نام سے کی گئی اس کاروائی میں ایک مقدس عبادت گاہ، مسجد پر حملہ کر کے بھارتی فوج نے نہ صرف عالمی قوانین کو روند ڈالا بلکہ مسلمانوں کے جذبات کو بھی مجروح کیا۔
[1:14]ان کی ناپاک نیت صرف زمین پر قبضہ نہیں تھی، بلکہ روحانی مراکز کو پامال کرنا بھی ان کا مقصد تھا۔ لیکن۔۔۔یاد رکھیے! جب ظلم حد سے بڑھتا ہے، تو قدرت حق کے سپاہیوں کو بیدار کر دیتی ہے۔
[1:31]پاکستان نے خاموشی سے برداشت نہیں کیا، بلکہ ایمان، شجاعت اور حکمت کے ساتھ ایک عظیم جواب دیا۔ "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت پاکستانی افواج نے دشمن کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ زمین کانپی، آسمان گواہ ہوا کہ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے!
[1:53]لیکن، میرے عزیزو! یہ محض ایک جنگی جواب نہ تھا، بلکہ اصولوں کا پیغام تھاـ جب "الفتح" میزائل دشمن کی پوزیشنز پر داغے گئے، تب بھی پاکستان نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ کوئی بچہ، عورت یا بے گناہ شخص اس کی لپیٹ میں نہ آئے۔
[2:14]یہ تھا اصل چہرہ ایک ذمہ دار قوم کا، ایک پرامن مگر غیرت مند ملک کا، جو دفاع بھی کرتا ہے، مگر انسانیت کے دائرے میں رہ کر۔ اور پھر کیا ہوا؟ فتح، پاکستان کے قدم چومتی ہے!
[2:29]دشمن کی سازشیں خاک میں ملتی ہیں، اور دنیا ایک بار پھر دیکھتی ہے کہ پاکستان کمزور نہیں، بلکہ صابر و شاکر بھی ہے، اور اگر وقت آئے تو شیر کی طرح جھپٹنے والا بھی! جب وقت ستم آیا، تو ہم چپ نہ رہے۔
[2:48]نہتے بھی تھے، پھر بھی سرنگوں نہ رہے۔ جو مسجد پہ چلا تیر، وہ دل چیر گیا۔ مگر ایمان ہمارا کبھی کمزور نہ ہوا۔ پہاڑوں جیسا حوصلہ تھا، ہم نے دکھا دیا۔
[3:04]یہ ارض پاک ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں! محترم سامعین! یہ صرف ایک جنگ کی کہانی نہیں، بلکہ وہ سبق ہے جو ہم سب کو یاد رکھنا چاہیے۔
[3:16]ظلم کے خلاف اٹھنے والا ہر قدم، اگر خلوص، اصول اور ایمانی جذبے سے اٹھے، تو وہ صرف کامیابی نہیں، فتح حق کہلاتی ہے۔ آخر میں بس اتنا کہوں گی: جو قوم مسجد پہ حملہ کرتی ہے، وہ زمین پر بھی ناکام رہتی ہے۔
[3:33]اور جو قوم اللہ کے گھر کے دفاع میں اٹھتی ہے، اس کے ہاتھوں میں قدرت نصرت رکھ دیتی ہے۔ ظلم نے مسجد کو آتش میں ڈالا، ایمان نے صبر کا پرچم سنبھالا۔
[3:48]جب "الفتح" کی گونج ہوئی فضا میں، باطل کا ہر خواب پھر مٹی میں ڈالا۔ آپ کی سماعتوں کا شکریہ۔



