Thumbnail for Best Urdu Speech On Taleem ki Ehmiat | Best Urdu speech on Importance of education by Learn With Amna

Best Urdu Speech On Taleem ki Ehmiat | Best Urdu speech on Importance of education

Learn With Amna

4m 52s475 words~3 min read
Auto-Generated

[0:00]پڑھوں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے زمین پر بیٹھ کے کیا اسمان دیکھتا ہے جناب صدر محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو السلام علیکم میری اج کی تقریر کا عنوان ہے تعلیم ہی سکھاتی ہے جینے کا سلیقہ جناب علی وقار پہلی وحی اتی ہے اقرا پڑھ پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا اس کا مطلب ہے ہمیں زندگی کا پہلا سبق ملا پڑھ یعنی کہ علم حاصل کر جناب صدر تعلیم کا مطلب ہے جاننا معلوم کرنا یا کسی بات کا ادراک ہونا کیونکہ تعلیم ہی کی بدولت انسان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے علم کے سمندر میں ڈبکیاں لگا کر ستاروں کا کھوج لگاتا ہے زمین کے سینے سے معدنیات تلاش کرتا ہے اور پانی کی گہرائیوں سے ہیرے اور جواہرات تک رسائی حاصل کرتا ہے پانی اور سورج کی شعاعوں سے توانائی کے حصول تک سب تعلیم کی مرحون منت ہے جناب علی کیونکہ تعلیم ہی سکھاتی ہے جینے کا سلیقہ تو میرے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ماں کی گود سے لے کر گور تک علم حاصل کرو پھر ایک اور جگہ فرمایا علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے جناب والا تعلیم کا حصول نہ صرف کامیابی کا ضامن ہے بلکہ کسی بھی انسان کی شخصیت کو پورا اعتماد بنانے اور نکھارنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا مجھے کیا دبا سکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا مجھے فکر من عالم تجھے اپنی ذات کا غم

[2:47]میں طلوع ہو رہا ہوں تو غروب ہونے والا جناب علی وقار اسی علم کی بدولت اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات ٹھہرایا اسمانی صحیفوں سے لے کر قران پاک تک غار حرا کے چراغ سے لے کر کوہ طور کی تجلی تک پتھروں کی دنیا سے لے کر بلند و بالا عمارتوں تک گھڑی کی سوئیوں سے لے کر ہوائوں میں اڑان تک زمین و بحر سے لے کر خلا کے سفر تک علم و دانش کی صدا پکار کر کہہ رہی ہے کہ تعلیم ہی سکھاتی ہے جینے کا سلیقہ جناب علی وقار تعلیم انفرادی اور اجتماعی طور پر نہایت اہم ہے تعلیم ہی معاشرے کو بہترین اور باشعور شہری دے سکتی ہے تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے جو قوم کو معاشرتی استحکام اور ذہنی قابلیت دیتی ہے تعلیم پیداواری صلاحیتوں اور ہنرمند ورکرز میں اضافہ کرتی ہے کسی بھی ملک کی تجارت پیداوار اور ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے منزل سے اگے بڑھ کر منزل تلاش کر مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر شکریہ

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript