Thumbnail for What to Do When Someone Ignores You urdu | How to ignore People by Atif Ahmed Khan by Learn Kurooji

What to Do When Someone Ignores You urdu | How to ignore People by Atif Ahmed Khan

Learn Kurooji

4m 45s809 words~5 min read
Auto-Generated

[0:05]اگر آپ کو لگے کہ کوئی آپ کو اگنور کر رہا ہے۔ آپ کو پہلے جیسی توجہ نہیں دے رہا آپ کی بات کا صحیح جواب نہیں دے رہا۔ اگر کسی کا رویہ ایک دم بدل جائے تو تکلیف ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ کا کوئی قریبی، آپ کا کوئی کولیگ آپ کو اچانک اگنور کرنا شروع کر دے۔ تو سب سے پہلا کام تو یہ کریں کہ اس بندے کو تھوڑی سی سپیس دیں۔ اس سے زیادہ بات کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اپ نے ایک آدھ دفعہ اس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اگر وہ آپ سے ابھی بات نہیں کرنا چاہ رہا تو غصہ نہ کریں۔ پینک کرییٹ نہ کریں۔ اس کے پیچھے مت پڑیں۔ کہ کیوں تو مجھ سے بات نہیں کر رہے۔ اگر وہ آپ کو اپنے آس پاس نہیں دیکھنا چاہتا تو یہی کریں۔ اس کے پاس مت جائیں۔ بعض دفعہ کسی بندے کو تھوڑی بریک چاہیے ہوتی ہے۔ سوچنے کا ٹائم چاہیے ہوتا ہے اور وہ آپ کو دینا چاہیے۔ اور اس کے لیے آپ کو کوئی سین کرییٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی ایموشنل ڈرامہ نہ کریں۔ کہ تم مجھے نظر انداز کر رہے ہو۔ تو اب میں جا رہا ہوں سوچ لو تم نے کیا کرنا ہے بس آپ خاموشی سے سائیڈ پر ہو جائیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اب اس کے بارے میں بیٹھ کر سوچتے مت رہیں۔ کہ وہ کیا کرے گا مجھے مس کر رہا ہو گا کہ نہیں۔ میرے بارے میں سوچ رہا ہو گا کہ نہیں۔ اسے اپنی غلطی کا احساس تو ضرور ہو گا۔ بلکہ اپنے آپ کو مصروف کریں۔ کسی اسائنمنٹ میں کسی کام میں آپ کے آفس میں یونیورسٹی میں کوئی پراجیکٹ ہے کوئی ایکٹیوٹی ہے تو اس میں شامل ہو جائیں۔ اپنے کسی پیشن پر کام کریں۔ کوئی نئی سکل سیکھیں۔ یہ چیز آپ کو اگنور کیے جانے کی فیلنگ کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔ کوشش کریں کہ اکیلے رہنے یا نیگیٹو لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے۔ ان لوگوں کے ساتھ اپنا زیادہ وقت گزاریں جو آپ کو سپورٹ کرنے والے ہیں۔ اگر آپ نیگیٹو لوگوں کے ساتھ رہیں گے یا وہ لوگ جو آپ کی ٹانگیں کھینچنے والے ہیں تو وہ بار بار آپ کو یاد کرائیں گے کہ اس نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ یار اس نے تو آپ سے صحیح بات نہیں کی۔ اس لیے پوزیٹو لوگوں کے ساتھ رہیں۔ پریشان ہونے کی بجائے سیڈ میوزک سننے کی بجائے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام بنائیں۔ فیملی کے ساتھ کہیں پکنک پر چلے جائیں۔ یہ ایک فیکٹ ہے کہ جس بندے نے آپ کی انسلٹ کی ہو گی یا آپ کو اگنور کیا ہو گا۔ فوری طور پر اس کو اپنے ذہن سے نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں نہ سوچنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے آپ کو کسی ہیلتھی ایکٹیویٹی میں انوالو کریں گے۔ اپنے ذہن کو پوزیٹو رکھیں گے تو یہ کام آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔ اس لیے ان لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جن کے ساتھ رہ کر آپ اچھا محسوس کرتے ہو۔ تیسری بات یہ ہے کہ جب بھی کبھی اس طرح کا کوئی واقعہ ہو، کوئی آپ کو اگنور کرے، آپ کی انسلٹ کرے۔ تو کبھی بھی فورا ہی اس کو بلیم کرنا نہ شروع کر دیں۔ کہ وہ غلط کر رہا ہے۔ اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ اس کی غلطی ہے وغیرہ وغیرہ۔ بلکہ سارے معاملے پر ٹھنڈے دل سے غور کریں۔ ہر پہلو کا جائزہ لیں۔ کہ کہیں آپ سے تو کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ آپ کی کسی بات نے اس کو ہرٹ تو نہیں کیا۔ یا وہ کسی اور وجہ سے ڈسٹرب تو نہیں ہے۔ اپنی جاب کی وجہ سے، سٹڈیز کی وجہ سے۔ کسی کام کی وجہ سے سٹریس میں تو نہیں ہے۔ فوری ہی کسی نتیجے پر نہ پہنچیں۔ اور آخری بات یہ ہے کہ چیزوں کو نا ہمیشہ لائٹلی لیا کریں۔ بہت زیادہ سیریس مت ہو جایا کریں۔ کسی کے رویے کو لے کر کسی کی بات کو لے کر اس نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے ایسا کیوں کہا؟ اور سارا دن اسی کے بارے میں سوچتے رہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو پکڑ کر بیٹھ گئے۔ دوستوں یہ دنیا ہے یہاں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں اور لوگوں کے رویے بدلتے رہتے ہیں۔ کسی کی غلط بات، غلط رویے کی وجہ سے اپنا دن خراب مت کریں۔ اپنے آپ میں خوش رہیں۔ اپنی خود اعتمادی کو بحال کریں۔ اپنی کسی اچیومنٹ کو یاد کریں۔ ماضی کے کسی خوشگوار لمحے کو یاد کریں۔ اپنی زندگی کے کسی یادگار لمحے کو کسی اچھی میموری کو ری کال کریں۔ اس سے آپ اچھا فیل کریں گے پر اعتماد محسوس کریں گے اور نظر انداز کیے جانے کے اثر سے نکل آئیں گے۔ اور زندگی میں ہر روز کچھ نیا سیکھو۔ نیا سوچو۔ نیا کرو۔ لرن کرو۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript