[0:00]السلام علیکم میرا نام ایڈوکیٹ خالد باری ہے میں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہوں۔ اگر اپ کے پاس پلاٹ ہے، زمین ہے، گھر ہے یا مستقبل میں اپ پراپرٹی لینے کا پلان رکھتے ہیں تو اج کی ویڈیو اپ کے لیے بہت امپورٹنٹ ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بہت بڑا فیصلہ کر دیا ہے۔ اب زبانی طور پر زمین کا ٹرانسفر یا انتقال نہیں ہوگا۔ جو کام پہلے صرف گواہوں اور بیانات پر ہو جاتا تھا۔ اب اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کیا اب منہ بولی پراپرٹی ٹرانسفر غیر قانونی ہوگی؟ کیا فادر نے اپنے بیٹے کو زبانی ہبہ دیا ہو تو کیا وہ یہ نہیں کر سکتا؟ کیا وہ اپنے بیٹے کو گفٹ نہیں کر سکتا؟ کیا اوورسیز پاکستانی کو پرابلم ہوگی؟ اور اگر کسی نے پہلے ہی زبانی ڈیل کی ہوئی ہے تو اس کا کیا ہوگا؟ اج کی ویڈیو میں ہم اسان الفاظ میں پورا قانون سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ویڈیو کو اینڈ تک ضرور دیکھیے گا کیونکہ اخر میں میں اپ کو ایک امپورٹنٹ وارننگ بھی دوں گا۔ جس سے اپ مستقبل میں پراپرٹی فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔ تو پاکستان میں خاص طور پر پنجاب میں بہت سے پراپرٹی ٹرانزیکشنز ایسے ہوتے تھے جہاں کوئی پراپر رجسٹری نہیں ہوتی تھی۔ صرف بیان ہوتا تھا گواہ ہوتے تھے اور انتقال اپرو ہو جاتا تھا۔ اسی لوپ ہول کا مس یوز کر کے فیک ٹرانسفرز، قبضہ مافیا، غیر قانونی کلیمز اور فیملی ڈسپیوٹس بہت زیادہ بڑھ گئے تھے۔ اس لیے پنجاب حکومت نے اور بورڈ اف ریونیو نے اب نیا رول انٹروڈیوس کیا ہے۔ اب پنجاب میں سیل، گفٹ یعنی کہ ہبہ، ایکسچینج، مورگیج ان جیسے ٹرانزیکشنز صرف رجسٹرڈ ڈاکومنٹس کی بیسز پر ہی ہوں گے۔ مطلب اگر اپ کے پاس پراپر رجسٹرڈ ڈیڈ نہیں ہے تو صرف زبانی کلیم پر انتقال اپرو نہیں ہوگا۔ یہ بہت بڑا لیگل چینج ہے۔ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ پہلے کیا ہوتا تھا؟ مثال کے طور پر ایک فادر نے کہا میں اپنی یہ زمین اپنے بیٹے کو ہبہ کرتا ہوں۔ دو گواہ اگئے۔ پٹواری اور ریونیو سٹاف نے سٹیٹمنٹ ریکارڈ کر لی اور کئی کیس میں انتقال اپرو ہو جاتا تھا۔ لیکن اب صرف زبانی بیان کافی نہیں ہوگا۔ اب پراپر ڈاکومنٹ بنے گا، رجسٹری ہوگی، لیگل پروسیجر فالو ہوگا۔ تب انتقال اپرو ہوگا۔ اب یہاں ایک بہت امپورٹنٹ پوائنٹ سمجھنے والا ہے۔ یہ رول انہیریٹنس یعنی کہ وراثت والی پراپرٹی پہ ایپلیکیبل نہیں ہوتا۔ اگر کسی کا انتقال ہو جاتا ہے اور وارث پراپرٹی ٹرانسفر کروانا چاہتا ہے تو انہیریٹنس موٹیشن اب بھی ہو سکتا ہے۔ جو ریسٹرکشن ہے وہ مینلی سیل پہ ہے، ڈیڈ پہ ہے، ایکسچینج پہ ہے، مورگیج پہ لگائی گئی ہے۔ اب سوال یہاں پہ یہ ہے کہ حکومت نے یہ سٹیپ کیوں لیا؟ جیسا کہ میں نے اپ کو بتایا کہ فراڈ بہت زیادہ ہو رہا تھا۔ کئی لوگ فیک گواہ لے اتے تھے۔ اور جو عمر دراز لوگ ہیں ان کی پراپرٹیز ٹرانسفر کر دیتے تھے یا اوورسیز پاکستانی کی زمین پہ قبضہ ہو جاتا تھا۔ اور فیملی ممبرز کو دھوکہ دیا جاتا تھا اپ نے بہت کیسز دیکھے ہوں گے۔ کہ ہم نے زبانی ڈیل کی تھی اب وہ مکر گیا پٹواری نے فراڈ کر دیا۔ تو حکومت کہہ رہی ہے کہ اب یہ سب کچھ ڈاکومنٹڈ ہوگا۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ اس کا اثر کن لوگوں پر پڑے گا؟ سب سے پہلے نمبر پہ اتے ہیں اوورسیز پاکستانی۔ جو لوگ باہر رہتے ہیں اور ریلیٹوز پر ٹرسٹ کر کے زبانی کام کر دیتے تھے اب انہیں پراپر ڈاکومنٹیشنز کرنی ہوں گی۔ دوسرے نمبر پہ اتے ہیں فیملی پراپرٹی ٹرانسفرز۔ کئی پیرنٹس بچوں کو زبانی پراپرٹی دے دیتے تھے۔ اب قانونی رجسٹرڈ پروسیس کرنا سیف ہوگا۔ تیسرے نمبر پہ پراپرٹی ڈیلرز ان ڈاکومنٹڈ ڈیلز مشکل ہو جائیں گی۔ چوتھے نمبر پہ عام پبلک۔ عام لوگ اب فیوچر میں ڈسپیوٹس اور فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔ یہاں ایک چیز بہت امپورٹنٹ ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسلامک لا میں ہبہ یا اورل گفٹ کا کنسیپٹ ختم ہو گیا ہے۔ نہیں اسلامک اور سول لیگل پرنسپلز اپنی جگہ موجود ہیں لیکن ریونیو ریکارڈ اور موٹیشن اپروو کے لیے پنجاب حکومت اب ڈاکومنٹری پروف ڈیمانڈ کرے گی۔ یہ ڈفرنس سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اگر اپ کوئی بھی پراپرٹی خرید رہے ہیں یا گفٹ کر رہے ہیں یا فیملی سیٹلمنٹ کر رہے ہیں یا اپ اوورسیز ہیں۔ تو پراپرٹی کی رجسٹری کروائیں، سٹیمپ پیپر یا ڈاکومنٹس کمپلیٹ کریں۔ ریونیو ریکارڈ ویریفائی کریں۔ اور فرد چیک کریں۔ اور سب سے امپورٹنٹ چیز کسی بھی ایکسپیرینس لائر کے ساتھ کنسلٹ لازمی کریں۔ اس کی گائیڈنس لے۔ صرف ٹرسٹ پر پراپرٹی میٹر کبھی بھی ہینڈل نہ کریں۔ اور ایک اور امپورٹنٹ وارننگ۔ اج کل سوشل میڈیا پر بہت مس لیڈنگ انفارمیشن چلتی ہے۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ اب ہبہ ختم ہو گیا ہے۔ کوئی پراپرٹی ٹرانسفر نہیں ہو سکتی۔ یہ بات پوری طرح کریکٹ نہیں ہے۔ ریلیٹی یہ ہے کہ حکومت ان ڈاکومنٹڈ اورل موٹیشنز کو ریسٹرکٹ کر رہی ہے۔ ہر کیس کے فیکٹس ڈیفرنٹ ہوتے ہیں۔ اس لیے بنا لیگل ایڈوائس کے کوئی سٹیپ نہ لیں۔ اپ کی اس بارے میں کیا اوپینین ہے؟ کیا حکومت کا یہ ڈیسیژن صحیح ہے؟ کیا اس سے پراپرٹی فراڈ ختم ہوگا یا عام لوگوں کو پرابلمز فیس کرنا پڑیں گی؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔ اگر اپ اسی ٹاپک کے متعلق مزید انفارمیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپ یہ والی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں تھینکس فار واچنگ اللہ حافظ۔
Watch on YouTube
Share
MORE TRANSCRIPTS



