Thumbnail for New Naat Sharif 2023 | Nabi Ji Piyare Nabi ji |Hasrat e Dedar e Nabi | Hafiz Jalabeeb Qadri | JSM by JSM Releases

New Naat Sharif 2023 | Nabi Ji Piyare Nabi ji |Hasrat e Dedar e Nabi | Hafiz Jalabeeb Qadri | JSM

JSM Releases

6m 18s388 words~2 min read
Auto-Generated

[0:17]نبی جی نبی جی پیارے نبی جی نبی جی نبی جی پیارے نبی جی ہاں یہ بات سچ ہے حقیقت یہی ہے نبی آپ کو میں نے دیکھا نہیں ہے نہ دورِ محمد میں پیدا ہوا میں نہ ساتھی سفر کا کبھی بن سکا میں نہ آقا کی آواز تک سُن سکا میں نہ غزوات میں مشرکوں سے لڑا میں نہ ہجرت کی لذت ہوئی مجھ کو حاصل نہ ہو پایا انصار کی صف میں شامل نبی آپ جس دم تھے غارِ حرا میں کوئی زاد راہ بھی نہ پہنچا سکا میں مگر سچ ہے یہ بھی قسم ہے خدا کی محبت مجھے آپ سے ہے نبی جی صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم مجھے آپ کے گھر سے در سے محبت سفر سے محبت حضر سے محبت مجھے آپ کے ہر پہر سے محبت ہر ایک راستے رہگزر سے محبت وہ ایماء شق القمر سے محبت ذقن سے دہن سے نظر سے محبت نبوت کی جس نے گواہی دی آقا ہاں اس گُوہ سے اس حجر سے محبت یہ بے ڈھنگ سی میری محبت کا تُحفہ کیا اس کی اجابت کا ہے کوئی رشتہ کیا اس کی اجابت کا ہے کوئی رشتہ صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم نہ ابوبکر سا میں رفیق سفر ہوں نہ عثمان و حیدر ہوں نہ میں عمر ہوں نہ طلحہ نہ حمزہ سعید و سعد ہوں انس جیسا خادم نہ خالد اسد ہوں نہ میں ابنِ عوف و زبیر و عبیدہ نہ میں بودجانہ معاذ و قتادہ نہ ارقم نہ اخنس بلال اور یحییٰ نہ مثلِ یسار اور یاسر نہ یعلیٰ میں ان سب کے قدموں کے ذروں کا ذرہ مگر اے نبی آپ کا میں ہوں شیدا صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم خدا کے توسط سے ہے یہ گزارش خطا کار آنکھوں پہ ہو یہ نوازش خطا کار آنکھیں گناہ گار آنکھیں ہیں دیدار کی بس طلبگار آنکھیں کبھی خواب میں میرے بھی آئیے نا وہ چہرہ حسیں مجھ کو دکھلائیے نا عنایت کی برسات برسائیے نا مقدر کو میرے بھی چمکائیے نا تمنّا ہے جعفر کی آجائیے نا کبھی خواب میں جلوہ فرمائیے نا کبھی خواب میں جلوہ فرمائیے نا صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلِّ عَلیٰ سَیدِنا صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript