Thumbnail for Surah 5 Ayat 103 Surah Maidah Dr Israr Ahmed Urdu by Bayan Ul Quran Ayat by Ayat

Surah 5 Ayat 103 Surah Maidah Dr Israr Ahmed Urdu

Bayan Ul Quran Ayat by Ayat

1m 50s290 words~2 min read
YouTube auto captions
Transcript source

YouTube auto captions

This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.

Use this transcript
Related transcript hubs

[0:00]اب یہاں وہ چار چیزیں بھی ارہی ہیں کہ جو ان کے ہاں بہت زیادہ مقدس ہو گئی تھیں۔ وحللہ ولا حامی۔ وہاں کیا تھا کہ اللہ یہ چار چیزیں ان کی توثیق ہو گئی کہ یہ تو واقعتا اللہ کی شریعت کے اجزاء ہیں۔ ان کا احترام اور ان کی حرمت کو ملحوظ رکھنا لازم ہے۔ یہ چار چیزیں یہ تمہارے جاہلیت کے دور کے جو مشرکانہ اوہام ہیں ان کی یادگاریں ہیں اس کے لیے اللہ کی طرف سے کوئی سند نہیں ہے۔ ان چیزوں کے بارے میں بہت سے اقوال ہیں۔ لیکن میں یہاں اپ کو پڑھ کر سنا رہا ہوں کہ جو حضرت سعید ابن مسیح رحمہ اللہ علیہ کی تفسیر صحیح بخاری میں جو ان الفاظ کی ائی ہے۔ مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب نے اپنے حاشی میں نقل کی ہے۔ بحیرہ جس جانور کا دودھ بتوں کے نام کر دیتے تھے کوئی اپنے کام میں نہ لاتا تھا۔ صاحبہ جو جانور بتوں کے نام پر ہمارے زمانے کے سانڈ کی طرح چھوڑ دیا جاتا تھا۔ وسیلہ جو اونٹنی مسلسل مادہ بچہ جنے درمیان میں نر بچہ پیدا نہ ہو۔ اسے بھی بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے تھے۔ حامی نر اونٹ جو ایک خاص عدد سے جفتی کر چکا ہو اسے بھی بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے تھے۔ تو ان کو چھوڑ دیتے تھے کہ اب یہ کسی کوئی ان کو ہاتھ نہ لگائے کوئی ان سے استفادہ نہ کرے۔ نہ ان کا گوشت کھایا جا سکتا ہے نہ ان سے کوئی خدمت دی جا سکتی ہے یہ محترم ہو گئے۔ تو اس کے لیے فرمایا کہ بل یہ تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ افترا کرتے رہے ہیں جھوٹ گھڑتے رہے ہیں اللہ کے ذمے یہ باتیں لگاتے رہے ہیں۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript