[0:00]پاکستان نے اس مہینے متحدہ عرب امارات کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس میں سے 45 کروڑ ڈالرز واپس کیے جا چکے ہیں جبکہ اس ہفتے مزید 2 ارب ڈالرز واپس کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران پاکستان اپنے فارن ایکسچینج کے ذخائر کو سٹیبل رکھنے کے لیے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس حاصل کرے گا۔ تو بیسکلی پاکستان کے پاس غیر ملکی زر مبادلہ کے کتنے ذخائر ہیں؟ سٹیٹ بینک اف پاکستان کے 3 اپریل 2026 کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے پاس زر مبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ ان میں سے 16 ارب ڈالر سٹیٹ بینک اف پاکستان کے پاس ہیں جبکہ 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ سٹیٹ بینک اف پاکستان کے پاس جو 16 ارب ڈالر ہیں ان میں سے 12 ارب ڈالر کے ڈپازٹس چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہیں۔ ان میں سے 2 ارب ڈالر یو اے ای نے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں رکھوائے تھے۔ اس کے علاوہ یو اے ای نے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کا قرضہ بھی دیا تھا جو کہ مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا قرضہ بنتا ہے۔ اب ایک طرف جو 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس سعودی عرب کی طرف سے دیے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے فارن ایکسچینج کو سٹیبل رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے ملنے والا قرض واپس کیوں کرنا پڑا ہے؟ یو اے ای نے ائی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ستمبر 2027 سے پہلے سٹیٹ بینک اف پاکستان کے پاس رکھوائے گئے اپنے 3.5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس واپس نہیں لے گا۔ ان 3.5 ارب ڈالرز میں سے 2 ارب ڈالرز 2018 میں لیے گئے تھے جو کئی بار رول اوور ہوئے۔ لیکن دسمبر 2025 میں انہیں سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرنے کے بجائے قلیل مدت پر رول اوور کرنے کا فیصلہ ہوا۔ لیکن یہ قرض فروری میں صرف 2 مہینوں کے لیے رول اوور کیا گیا جس کی مدت اس مہینے پوری ہو گئی ہے۔ اور اب پاکستان کی جانب سے اسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں بھی سامنے آیا جب مشرق وسطی میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری تھی۔ اور اس جنگ نے خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ پاکستان اپنی توانائی کی مجموعی درامدات کا تقریبا 90 فیصد اسی خطے سے حاصل کرتا ہے۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر ائی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی گروتھ ریٹ کا ایسٹیمیٹ کم کر کے 3.5 کر دیا ہے۔ جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.4 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

Saudi Arabia’s $8 Billion Financial Package: How Important Is It for Pakistan? - BBC URDU
BBC News اردو
2m 26s478 words~3 min read
Auto-Generated
Watch on YouTube
Share
MORE TRANSCRIPTS


