[0:04]درخت پر بیٹھا ہوا پرندہ کبھی شاخ کے ٹوٹنے سے نہیں ڈرتا۔ کیونکہ اس کا اعتماد شاخ کی مضبوطی پر نہیں بلکہ اپنے پروں کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔ اس لیے زندگی میں سہارے ڈھونڈنے کی بجائے اس پرندے کی طرح خود پر اعتماد کرنا سیکھو۔ کیونکہ سہارا تو ایک دن ٹوٹ جائے گا۔ لیکن اپ کا خود پر اعتماد اپ کو کبھی گرنے نہیں دے گا۔ اپ کے راستے میں کس طرح کی مشکلات ائیں گی یہ اپ کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لیکن ان مشکلات سے نکلنا کیسے ہے۔ یہ اپ ہی کو طے کرنا ہے۔ پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے۔ زمیں پہ بیٹھ کر کیا اسمان دیکھتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں اسمان کا تارا نہیں ہوں سفر مشکل ہے کٹھن ہے پر بے چارہ نہیں ہوں گرتا دیکھ کر مجھ کو ہنستے ہیں جو ہنسنے دو مشکل ہے منزل میری پر میں ہارا نہیں ہوں دوستوں زندگی میں انے والی مشکلوں سے نہ گھبراؤ کیونکہ مشکلیں ہمیشہ قابل لوگوں کے راستے میں اتی ہیں بیکار لوگوں سے تو وہ اکثر کترا کر گزر جاتی ہیں۔ پست حوصلے والے تیرا ساتھ کیا دیں گے۔ زندگی ادھر اجا ہم تجھے گزاریں گے۔ جو مسکرا رہا ہے اسے درد نے پالا ہوگا۔ جو چل رہا ہے اس کے پاؤں میں بھی چھالا ہوگا۔ بنا ٹھوکر کے انسان چمک نہیں سکتا جو جلے گا اسی دیے میں تو اجالا ہوگا دوستوں پرندہ جب اڑنے کی ٹھان لے تو ہوا کو بھی راستہ دینا ہی پڑتا ہے۔ اس لیے دوستوں کرو جو تم کر سکتے ہو۔ اور تب تک کرو جب تک تم کر سکتے ہو۔ اور جب تم تھک جاؤ جب تم نہ کر سکو تو ایک بار اور ٹرائی ضرور کرنا۔ زندگی میں کبھی بھی ہمت نہ ہارنا۔ ہمیشہ کوشش کرتے رہنا۔ کیونکہ گچھے کی اخری چابی بھی تالا کھول سکتی ہے۔ ہمیشہ یاد رکھنا کہ گرنا اہم نہیں ہے۔ گر کر اٹھنا اہم ہے۔ اہم یہ نہیں کہ اپ کتنی بار گرتے ہو۔ اہم یہ ہے کہ اپ اٹھنے میں کتنی دیر لگاتے ہو۔ جو سو بار گر کر بھی اٹھنے کی ہمت رکھتا ہے اسے کون گرائے گا اور جو کبھی ہار نہیں مانتا اسے کون ہرائے گا۔ اگر تم وہ کام کرو گے جو اسان ہے۔ تو تمہاری زندگی ضرور مشکل ہوگی۔ لیکن اگر تم وہ کام کرو گے جو مشکل ہے۔ تو تمہاری زندگی اسان ہو جائے گی۔ دوستو ویڈیو کے اخر پر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا۔ کہ امید اپ کو کبھی چھوڑ کر نہیں جاتی۔ بس اپ ہی امید کو چھوڑ دیتے ہیں۔ خواہش سے نہیں گرتے پھل جھولی میں وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہوگا۔ کچھ نہیں ہوگا اندھیروں کو برا کہنے سے اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہوگا۔

Best powerful motivational video about success and failures urdu hindi | inspirational speech
Learn Kurooji
3m 9s455 words~3 min read
YouTube auto captions
Transcript source
YouTube auto captions
This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.
Use this transcript
Related transcript hubs
Watch on YouTube
Share
MORE TRANSCRIPTS


