[0:00]بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم دوستو امیر علی شیخ ایڈوکیٹ آپ سے مخاطب ہوں۔ کیا واقعی اب اپنا گھر لینا آسان ہو گیا ہے؟ کیا حکومت ایک کروڑ روپے تک قرض دے رہی ہے؟ اور سب سے اہم سوال کیا آپ اس اسکیم کے لیے اہل ہیں یا نہیں؟ اگر آپ کرائے کے جھنجٹ سے تنگ ہیں اور اپنا گھر بنانے کا خواب رکھتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔ آج ہم بات کریں گے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کی۔ جس کے تحت آپ کو نہ صرف آسان قرض مل سکتا ہے بلکہ 5 فیصد تک مارک اپ حکومت کی سبسڈی اور 20 سال تک آسان قسطیں بھی مل سکتی ہیں۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ آپ کی ماہانہ آمدنی کتنی ہونی چاہیے، آپ کی آمدنی کے اوپر قسط کتنی بنے گی؟ آپ کی آمدنی کے حساب سے آپ کتنے لاکھ روپے کا یا کروڑ روپے کا گھر لے سکتے ہیں۔ کیا واقعی آن لائن اپلائی کرنے کے 30 دن کے اندر آپ کی ایپلیکیشن منظور ہو جائے گی؟ ناظرین یہ ویڈیو آپ تمام کے لیے یہ انفارمیشن بہت اہم ہے۔ اگر آپ کو ہماری ویڈیو پسند آئے تو دوسرے دوستوں تک اور رشتہ داروں تک اس کو شیئر بھی کیجئے گا اور ہمارے چینل کو جن دوستوں نے ابھی تک سبسکرائب نہیں کیا، اس کو سبسکرائب بھی کر لیجئے گا تاکہ آنے والی اپڈیٹس کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جا سکے۔ اب ہم ٹاپک کی طرف آتے ہیں۔ ناظرین حکومت پاکستان نے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے اپنا گھر پروگرام گھر ہو تو اپنا کے نام سے شروع کیا ہے۔ اس کے تحت آپ گھر یا فلیٹ خرید سکتے ہیں یا اپنی زمین کے اوپر گھر تعمیر کر سکتے ہیں یا پلاٹ خرید کے اس کے اوپر گھر بنا سکتے ہیں۔ اب قرض کی کتنی حد ہے اور پراپرٹی کا کتنا سائز ہو سکتا ہے؟ ناظرین پہلے حکومت نے میرا گھر میرا آشیانہ کے نام سے ایک سکیم لانچ کی تھی جس کے تحت میکسیمم 35 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جا رہا تھا۔ اب 35 لاکھ کی لمٹ سے بڑھا کے ایک کروڑ روپے تک قرضے کی لمٹ کر دی گئی ہے۔ آپ چاہے 20 لاکھ لیں، 50 لاکھ لیں، 70 لاکھ یا ایک کروڑ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔ اب پہلے 10 سال تک حکومت آپ کو جو مارک اپ ہے وہ صرف 5 فیصد آپ سے لے گی اور باقی جو مارک اپ ہے حکومت سبسڈی کی شکل میں خود ادا کرے گی۔ پہلے 10 سال پورے ہونے کے بعد اگلے 10 سال نارمل جو بینک کا ریٹ چل رہا ہوگا اس کے اوپر آپ کو مارک اپ چارج کیا جائے گا۔ یعنی اس وقت جو بھی کائیبر ریٹ ہوگا بینک کا پلس تین پرسنٹ اس کے مطابق آپ کو انٹرسٹ ریٹ چارج کیا جائے گا۔ اور اس قرضے کی جو میکسیمم ٹائم کی لمٹ ہے یعنی صرف جو مدت ہے اس کی قرض کی وہ 20 سال تک ہے۔ آپ چاہے 5 سال کے لیے لے لیں، 10 سال میں ادا کر دیں۔ یا 20 سال تک آپ اس کو اس فیسلیٹی کو اویل کر سکتے ہیں۔ اب اس کے اندر پراپرٹی کا سائز کتنا ہو سکتا ہے؟ اگر آپ پلاٹ لیتے ہیں اس کے اوپر گھر بناتے ہیں یا گھر خریدتے ہیں تو میکسیمم 10 مرلے کا گھر آپ خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ فلیٹ خریدنا چاہتے ہیں تو فلیٹ کا جو سائز ہے وہ زیادہ سے زیادہ 1500 اسکوائر فٹ تک ہو سکتا ہے۔ مارک اپ اور سبسڈی اس کی میں نے بات ابھی آپ سے کی ہے کہ پہلے 10 سال تک مارک اپ آپ سے 5 فیصد چارج کیا جائے گا باقی حکومت سبسڈی کی شکل میں آپ کو دے گی۔ اس میں بینک کون کون سے شامل ہوں گے تمام کمرشل بینکس، اسلامک بینکس، مائیکرو فائنانس بینکس اور ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشنز تمام اس قرضے کو دینے کے پابند ہیں۔ اب اس میں جو بہت اہم سہولیات ہیں وہ یہ ہیں کہ پروسیسنگ فیس کوئی نہیں ہے اس کی۔ کوئی آپ کو ایڈوانس میں کوئی ادائیگی نہیں کرنی۔ آپ نے آن لائن ایپلیکیشن جمع کروانی ہے اور آن لائن ایپلیکیشن جمع کروانے کے 30 دن کے اندر اس کی منظوری دے دی جائے گی بشرطیکہ کہ آپ کے سارے کاغذات آپ کے ڈاکومنٹس ٹھیک ہونے چاہیے، بینک کے معیار کے مطابق پورے ہونے چاہیے ان آرڈر ہونے چاہیے اور بینک کے جو بھی کرائٹیریا ہے آپ اس کو میٹ کرتے ہو۔ اس کے بعد لون ٹو ویلیو ریشو یعنی جتنی مالیت کا آپ گھر لیں گے اس کی کتنی ویلیو تک آپ کو لون مل سکتا ہے؟ لون ٹو ویلیو ریشو جو ہے وہ 90 پرسنٹ کی ہے۔ مثال کے طور پہ اگر آپ ایک کروڑ روپے کا گھر لیتے ہیں تو بینک آپ کو 90 پرسنٹ قرضہ دے گا۔ یعنی 90 لاکھ روپے تک آپ کو قرض ملے گا باقی 10 پرسنٹ 10 لاکھ روپیہ آپ کو خود سے ڈالنا ہوگا۔ سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ آپ کی کتنی آمدنی ہوگی اور اس کے اوپر آپ کی قسط کتنی بنے گی اور آپ کو اس آمدنی کے مطابق قرض کتنا مل سکتا ہے۔
[5:01]بینک کا ایک نارمل جو جنرل اصول چلتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی آمدنی اس کا آمدنی کا 30 سے 35 پرسنٹ تک آپ کی قرض کی قسط بن سکتی ہے۔ اب ہم بات کرتے ہیں کہ آپ کی کتنی آمدنی ہو سکتی ہے اس کے اوپر قرض کی رقم کتنی آپ کو ملے گی اور ماہانہ قسط کتنی بنے گی آپ کی۔ اگر آپ کی ماہانہ آمدنی 50000 روپیہ ہے تو 25 لاکھ روپے تک آپ کو قرض مل سکتا ہے اور اس کی ماہانہ قسط 16500 روپیہ بنے گی، 100000 آمدنی کے ساتھ 50 لاکھ روپیہ آپ کو قرض مل سکتا ہے اس کے اوپر 33000 روپیہ ماہانہ قسط بنے گی۔ 150000 تک 75 لاکھ قرض مل سکتا ہے اور 49500 ماہانہ قسط بنے گی۔ اسی طرح میکسیمم سلیب جو 1 کروڑ روپیہ قرضہ ہے اس کے لیے کم از کم آمدنی آپ کی 2 لاکھ روپیہ ہونی چاہیے۔ اس کے اوپر آپ کی 66000 روپیہ ماہانہ قسط بنے گی یہ اپروکسیمیٹ اماؤنٹس ہیں جو ہم نے کیلکولیٹ کی ہیں 20 سال قرضے کی مدت کے لیے۔ اگر آپ کے قرضے کی مدت 10 سال ہے 5 سال کے لیے آپ لے رہے ہیں تو جتنی قرضے کی مدت کم ہوتی جائے گی اتنی ہی ماہانہ قسط آپ کی بڑھتی جائے گی۔ یہ بینک جب آپ کے ساتھ آپ کے ڈاکومنٹس ویری کرے گا اپ کے ساتھ ساری چیزیں طے کر لی جائیں گی تو آپ کو یہ بتا دیا جائے گا۔ اب اس کے اندر میں آپ کو ایک لائیو ایگزیمپل دیتا ہوں اگر آپ کی ماہانہ 100000 روپیہ آمدنی ہے تو آپ 50 لاکھ روپے تک قرضہ لے سکتے ہیں اور 33000 روپیہ ماہانہ آپ کی قسط بنے گی۔ یہاں پہ ایک چیز جو آپ تمام نوٹ فرما لیں وہ بہت اہم ہے کہ بینک قرضہ دیتے ہوئے صرف آپ کی آمدنی نہیں دیکھتا آپ کی کریڈٹ ہسٹری بھی دیکھتا ہے۔ آپ نے آلریڈی کوئی قرضے تو نہیں لیے ہوئے اور اگر کوئی قرضہ لیا ہوا ہے تو آپ اس کی ریگولر ماہانہ قسط ادا کرتے ہیں اگر آپ کی جاب ہے یا آپ کی بزنس انکم ہے تو آپ کی آمدنی سٹیبل ہے۔ یہ ساری چیزیں بینک نوٹ کرے گا انالیسز ان کا کرے گا۔ اپنے کرائٹیریا کے اوپر آپ کو دیکھے گا کہ اپ پورے اترتے ہیں تو پھر آپ کو قرضہ سینکشن کیا جائے گا۔ اب آپ کے قرضہ آپ کو ملنے کی بنیادی شرائط کیا ہیں اس کے اوپر ہم بات کرتے ہیں۔ سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ پاکستانی شہری ہو۔ آپ کے پاس ویلڈ شناختی کارڈ ہو۔ آپ کی آمدنی کا مستقل ذریعہ ہو۔ آپ کے پاس پہلے سے کوئی گھر یا فلیٹ نہ ہو۔ بینک کی کریڈٹ ہسٹری آپ کی بالکل کلیئر ہونی چاہیے بینک کی طرف سے آپ ڈیفالٹر نہ ہو۔ ناظرین یہ بنیادی شرائط تھیں۔ جن کے اوپر اگر آپ پورا اترتے ہیں تو اس جو سکیم ہے گورنمنٹ کی اس سے اپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر اپ ان شرائط کو پورا کرتے ہیں اور آپ کے پاس اپنا گھر نہیں ہے تو فوری طور پہ اپ اس سکیم کے لیے تیاری شروع کر دیں۔ اپنا پلان بنائیں اور اپنے گھر کا جو آپ نے خواب دیکھا ہوا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے اپ یہ سکیم میں اپلائی کر دیں۔ لیکن ایک بہت اہم بات جو آپ یاد رکھیے گا کہ درخواست دینے سے پہلے اپ شرائط کو بڑی اچھے طریقے سے ان کی اسٹڈی کر لیجئے گا اپنی اہلیت کو چیک کر چیک کر لیجئے گا تاکہ آپ کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے امید ہے یہ ویڈیو اپ کو پسند ائی ہوگی آپ کے لیے یہ انفارمیٹو رہی ہوگی اس کو لائک کریں اور شیئر کریں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیے گا تھینک یو خدا حافظ۔



