Thumbnail for 🍉 Sasty Tarbooz Mehangy Dam De K Q Khareedy 😂 by Khizar omer

🍉 Sasty Tarbooz Mehangy Dam De K Q Khareedy 😂

Khizar omer

4m 11s884 words~5 min read
YouTube auto captions
Transcript source

YouTube auto captions

This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.

Timestamped outline
Use this transcript
Related transcript hubs

[0:00]لے تیرے پیسے

[0:04]ہیں؟ تربوز میں گلہ؟ ابے آج کل منڈی میں چور و چک بہت گھوم رہے ہیں۔ اس لیے خفیہ گلہ بنایا ہوا ہے۔ میں یہاں تربوز خریدنے آیا ہوں۔ ایک تربوز کا 100 روپیہ دوں گا۔ کیا؟ مارکیٹ میں تو تربوز کا ریٹ 50 روپے ہے۔ یہ 100 روپے کیوں دے رہا ہے؟ کیوں کہ مجھے ایک ساتھ 100 تربوز چاہیے۔ 100 تربوز؟ آئیے آئیے بھائی صاحب بیٹھیے آپ۔ آپ کھڑے کیوں ہیں بیٹھیے نا۔ میرے پاس بیٹھنے کا ٹائم نہیں ہے۔ یہ لو تم اپنے 100 تربوز کی پیمنٹ اور 100 تربوز گاڑی میں رکھ دو۔ ابھی رکھوا دیتا ہوں صاحب۔ جلدی کرو۔ اے بھائی ذرا 100 تربوز گاڑی میں رکھوا بہت بڑا آرڈر لگ گیا ہے۔ رکھواتا ہوں۔

[0:39]ابے تیری تو لاٹری لگ گئی۔ 100 تربوز اور وہ بھی ڈبل ریٹ پے۔ قسمت ہے بھائی۔ اگلے دن۔ سنو۔ آج میں تم سے 150 کے حساب سے ایک تربوز خریدوں گا۔ 150 کے حساب سے ایک تربوز۔ لیکن کیوں؟ کیوں کہ مجھے آج 400 تربوز چاہیے۔ 400 تربوز وہ بھی 150 کے حساب سے۔ لیکن میرے پاس تو اتنے تربوز نہیں پڑے ہیں۔ ابے ہم بھی تو تیرے برابر میں بیٹھے ہیں، ہمیں بھی تو کوئی موقع دے۔ کچھ تربوز میں دے دوں گا۔ ہاں یار اگر ہم پوری منڈی سے تربوز اکٹھے کر لیں پھر تو 400 تربوز ہو جائیں گے۔ نہیں نہیں نہیں تم تکلیف مت کرو۔ ساتھ ہی تربوز کا کھیت ہے میں ادھر سے لے لوں گا۔ ارے نہیں نہیں بھائی جب آپ ہمارے لیے اتنا کچھ کر رہے ہیں اتنا اچھا ریٹ دے رہے ہیں۔ تو اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں بتاؤ نا۔ ہاں یہ صحیح کہہ رہے ہیں ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہے ابھی 400 تربوز اکٹھا کر کے دے دیتے ہیں۔ ٹھیک ہے تم 400 تربوز رکھو یہ رہی پیمنٹ۔ ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔ چل جلدی سے منڈی سے 400 تربوز لا کے اس کی گاڑی میں ٹھوکتے ہیں۔ اگلے دن۔ یار یہ امیر زادہ آخیر اتنے سارے تربوزوں کا کرتا کیا ہو گا؟ کیا پتا یار اس کی شہر میں کوئی جوس ووس کی دکان ہو جوس بنا کے بیچتا ہو گا۔ تو کیا شہر میں تربوز نہیں بکتے وہاں سے نہیں لے سکتا کیا؟ ابے بکتے تو ہیں لیکن شہر میں مہنگے بکتے ہیں نا اس لیے منڈی سے سستے لے کے جاتا ہے۔ لیکن یار پھر بھی مجھے کوئی گڑبڑ لگ رہی ہے۔ ہم یہاں روز دکان کس لیے کھولتے ہیں؟ تربوز بیچنے کے لیے۔ تو پھر اگر اتنے سارے تربوز ڈبل ریٹ پہ بک رہے ہیں تو تجھے کیا مسئلہ ہے؟ لیکن پھر بھی مجھے کوئی گڑبڑ لگتی ہے یار۔ ابے چپ ہو جا چپ۔ ابے وہ پھر آگیا۔ بھائیوں تربوز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ مجھے 5000 تربوز چاہیے۔ اور ایک تربوز 500 کے حساب سے میں لے لوں گا۔ کل صبح میں 5000 تربوز لینے آؤں گا مال ریڈی رکھنا اور پیمنٹ اسی ٹائم لے لینا۔ ابے یار 5000 تربوز وہ بھی 500 کے حساب سے۔ یہ تو بہت بڑی لاٹری ہے۔ ابے 5000 تربوز لائیں گے کہاں سے؟ اتنا تربوز تو پوری منڈی میں نہیں ہے۔ آئیڈیا وہ تربوز کا کھیت۔

[2:28]بھائی صاحب ہم نے تربوز خریدنے ہیں۔ کتنے چاہیے۔ 5000 تربوز چاہیے۔ مل جائیں گے؟ 5000 تربوز مل تو جائے گا لیکن 400 روپے کا ایک تربوز ملے گا۔ کیا؟ پاگل ہو گیا ہے کیا؟ منڈی میں تو 30، 40 روپے کا دانہ بک رہا ہے۔ اور یہاں 400 روپے کا دانہ۔ تربوز کی آج کل ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ تربوز باہر کے ملک آج کل مہنگے داموں ایکسپورٹ ہو رہا ہے۔ اگر 400 روپے میں تجھے سمجھ نہیں آ رہی تو کوئی اور آ کے مجھ سے 500 روپے میں لے جائے گا۔ یار یہ کیا؟ اتنا مہنگا تربوز 400 روپے کا ایک دانہ۔ ابے تو نے سنا نہیں؟ آج کل تربوز باہر ملک ایکسپورٹ ہو رہا ہے لگتا ہے وہ بندہ بھی یہی کام کرتا ہے۔ اور ہمیں کیا ہم اس سے 400 روپے میں لے کے اس کو 500 روپے میں بیچیں گے 100 روپے تو ہمیں بچ رہا ہے نا۔ بھائی ٹھیک ہے ڈیل ڈن۔ آپ گاڑی بلواؤ اور 5000 تربوز لوڈ کرو میں ابھی آپ کو پیمنٹ کر دیتا ہوں۔ ٹھیک ہے۔ 5000 تربوز ریڈی ہیں۔ آج تو پرافٹ ہی پرافٹ ہو گا۔ او اس کی گاڑی آ گئی اس کو ادھر لے آ لے آ لے آ۔

[3:25]آجائیں صاحب جی۔ سر جی آپ کے 5000 تربوز ریڈی ہیں۔ معذرت کے ساتھ تربوز کی مارکیٹ بہت ڈاؤن ہو چکی ہے۔ میں ایک تربوز 20 روپے سے اوپر نہیں لے سکتا۔ کیا مطلب ہم تو برباد ہو جائیں گے۔ آپ نے کہا تھا میں 500 کا ایک تربوز لوں گا۔ میں اپنے وعدے کے مطابق تربوز خریدنے آیا ہوں۔ کیا کروں اوپر سے مارکیٹ ڈاؤن ہو گئی ہے۔ 20 روپے کے حساب سے دینے ہیں تو دے دو۔ ہم نہیں دے سکتے بھائی 20 روپے کے حساب سے۔ ابے دیکھا میں نے بولا تھا نا کوئی گڑبڑ ہے۔ کر گیا نا وہ ہمارے ساتھ سکیم۔ یار اس کا کیا قصور ہے؟ مارکیٹ ہی ڈاؤن ہو گئی۔ ہماری ہی قسمت خراب ہے۔ بھائی یہ بندہ یہاں کیا کر رہا تھا؟ کیا مطلب؟ جس کے کھیت سے تم نے تربوز خریدے ہیں یہ اسی کا تو کھیت ہے۔ کیا چال چل گیا ہزاروں روپے والا کھیت لاکھوں روپے میں بیچ دیا

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript