Thumbnail for When Angels Blinded a Wicked City by Muzamal Journey

When Angels Blinded a Wicked City

Muzamal Journey

2m 27s534 words~3 min read
YouTube auto captions
Transcript source

YouTube auto captions

This transcript was extracted from YouTube's auto-generated caption track. The transcript below is server-rendered so it can be read, searched, cited, and shared without opening the original YouTube player.

Use this transcript
Related transcript hubs

[0:00]جب ایک نبی کے گھر فرشتے خوبصورت مہمانوں کی شکل میں حاضر ہوئے تو ان کی قوم نے اپنی خواہش نفس پوری کرنے کے لیے شرم کی اخری حد کو بھی پار کر دیا اور اسی لمحے اللہ نے ایسا فیصلہ سنایا جس نے پوری قوم کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا یہ اس وقت کی بات ہے جب اللہ نے حضرت لوط علیہ السلام کو ایک بستی کی طرف بھیجا جس کا نام سدوم تھا یہ بستی اج کے فلسطین کے علاقے میں واقع تھی۔ قوم لوط نے ایک ایسی گندی عادت اپنا لی تھی جو ان سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کی تھی اس قوم کے مرد مردوں کے ساتھ بدکاری کرتے تھے۔ حضرت لوط علیہ السلام برسوں سے انہیں سمجھا رہے تھے ایک دن اللہ تعالی نے فرشتے بھیجے اور یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت نوجوان لگتے تھے۔ یہ فرشتے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر پہنچے اور جب حضرت لوط نے ان خوبصورت نوجوانوں کو دیکھا تو فوری پریشان ہو گئے وہ جانتے تھے کہ اگر قوم کو پتہ چلا تو یہ لوگ یہاں بھی آ جائیں گے۔ انہوں نے مہمانوں کو گھر میں بٹھایا اور اپنی بیوی کو منع کیا کہ کسی کو نہ بتانا لیکن ان کی بیوی نے چپکے سے قوم کو خبر کر دی خبر ملتے ہی سدوم کے لوگ بھاگتے ہوئے آئے۔ بوڑھے بھی جوان بھی سب آ گئے۔ انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور چلانے لگے کہ ان مہمانوں کو ہمارے حوالے کرو حضرت لوط علیہ السلام نے قوم کو سمجھایا اللہ کا ڈر دلایا کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں انہیں چھوڑ دو اس قوم نے بالکل صاف اور بے شرمی سے جواب دیا تم جانتے ہو کہ تمہاری بیٹیوں میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔ اور تم خوب جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔ جب قوم نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی تو اندر سے فرشتوں نے حضرت لوط علیہ السلام کو بلایا اور کہا اے لوط ہم اپ کے رب کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ اپ تک نہیں پہنچ سکتے پھر فرشتوں نے ایک ہی لمحے میں پوری قوم کو اندھا کر دیا۔ وہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ٹھوکریں کھاتے دروازہ ڈھونڈتے رہے لیکن کچھ نظر نہ ایا۔ پھر فرشتوں نے حضرت لوط علیہ السلام کو حکم دیا۔ رات کے ایک حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ۔ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کو بھی ساتھ چلنے کا حکم تھا لیکن ایک سخت شرط تھی کہ پیچھے مڑ کر ہرگز نہ دیکھنا لیکن جب یہ لوگ چل پڑے اور پیچھے سے عذاب شروع ہوا تو اس عورت سے رہا نہ گیا۔ اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا پیچھے مڑتے ہی وہ بھی اسی عذاب میں شامل ہو گئی جو اس قوم پر ایا تھا اور وہیں ہلاک ہو گئی صبح ہوتے ہی اللہ کا عذاب ایا پہلے ایک زوردار اواز ائی جس نے سب کو بے ہوش کر دیا۔ پھر زمین کو الٹ دیا گیا اوپر کا حصہ نیچے اور نیچے کا اوپر ہو گیا۔ اور اوپر سے اگ میں پکے ہوئے پتھر برسائے گئے۔ اللہ نے پوری بستی مٹا دی۔ لیکن ایک نیک بندے کو بچا لیا۔ اللہ کبھی اپنے بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript