[0:09]السلام علیکم امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے زبردست ہوں گے۔ دوستو آج ہمارے فری جی بی او بی کورس 2025 کے ماڈیول ون کا لیکچر نمبر ون ہے جس میں کئی امپورٹنٹ ٹرمز آپ سیکھیں گے جو اس کورس میں جگہ جگہ پہ ان کا نام لیا جائے گا تاکہ آپ انڈرسٹینڈ کر سکیں کہ وہ کیا چیزیں ہیں ان کا مطلب کیا ہے آپ کو کیا کرنا چاہیے اگر آپ اگلے تمام لیکچرز کو اچھے طریقے سے انڈرسٹینڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ لیکچر آپ کے لیے بہت امپورٹنٹ ہے نا صرف یہ والا لیکچر بلکہ اس سے اگلا والا لیکچر بھی آپ کے لیے بہت امپورٹنٹ ہوگا۔
[0:47]انفیکٹ یہ امپورٹنٹ ٹرمز لینتھ تھی تو ہم نے لینتھ ویڈیو نہ کرنے کی وجہ سے یہ کیا کہ دو پارٹس میں ڈیوائیڈ کر دیا۔ تو لیکچر نمبر ون اج کا لیکچر اور لیکچر نمبر ٹو جو اس کے بعد آئے گا دونوں میں ہی امپورٹنٹ ٹرمز کی بات ہوگی۔ تو چلیے دیکھتے ہیں اج کی ٹرمز کون کون سی ہیں ہمارے فری جی بی او بی کورس 2025 کے ماڈیول ون لیکچر نمبر ون۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم تو دوستو اسکرین کی طرف جانے سے پہلے ایک چیز یاد رکھیے گا کہ یہ جو آج کا لیکچر ہے اس میں جو تمام ٹرمز ہیں وہ بہت امپورٹنٹ ہیں۔ یہ جو تمام ٹرمز ہیں اگر آپ کو یہ پتہ ہوں گی تو اس سے نہ صرف آپ وینڈرز سے اچھے انداز سے بات چیت کر سکیں گے بلکہ آپ کلائنٹس کے ساتھ بھی اچھے انداز سے بات چیت کر پائیں گے۔ تو لہذا آپ نے اس لیکچر کو مکمل طور پر دیکھنا ہے اور تمام ٹرمز کو آپ نے اس کی یاد دہانی رکھنی ہے اس کو یاد رکھنا ہے آپ نے اور ساتھ کہیں اگر نوٹ کرنا چاہیں تو ان کو نوٹ بھی کر سکتے ہیں۔ تو چلتے ہیں جی فرسٹ ٹرم کی طرف ہمارا جو لیکچر کا آغاز ہے وہ ہم کریں گے جی بی او بی سے۔ اب جی بی او بی کیا ہے؟ جی بی او بی کس چیز کی ایبریوییشن ہے بہت سارے دوست آل ریڈی اس کو جانتے ہوں گے لیکن ہم اس کو شروع سے ہی لے کے چلیں گے تاکہ تمام چیزیں آپ کو ایچ اینڈ ایوری تھنگ آپ کو کلیئرلی سمجھ آ سکے۔ تو جی بی او بی ایبریوییشن ہے مخفف ہے گیسٹ بلاگنگ آؤٹ ریچ بزنس۔ اچھا اب اس گیسٹ بلاگنگ آؤٹ ریچ بزنس میں ٹوٹل دو ٹرمز ہمارے پاس ہیں جو کہ ہمیں سمجھنا ہمارے لیے ضروری ہیں۔ جو پہلی ٹرم ہے وہ ہے آؤٹ ریچنگ۔ آؤٹ ریچنگ سے مراد ہے رابطہ کرنا اپروچ کرنا لوگوں کو اپروچ کر کے ان سے بات چیت کرنا ان کے ساتھ ڈیلز کرنا۔ اب جی بی او بی میں ہم دو طرح کے لوگوں کے ساتھ ڈیلز کریں گے ان کو اپروچ کریں گے جس میں ایک تو ہوں گے وینڈرز اور نمبر ٹو ہوں گے کلائنٹس۔ اب وینڈرز کون ہیں اور کلائنٹس کون ہیں آگے چل کے انشاءاللہ ان کے بارے میں ہم لازمی بات کریں گے میں ان کو ایکسپلین کروں گا یہ کون سے لوگ ہمارے وینڈرز ہوں گے اور کون سے لوگ ہمارے کلائنٹس ہوں گے۔ لیکن فی الحال جو سمجھنے والی بات ہے وہ یہ ہے کہ آؤٹ ریچنگ کیا ہے آؤٹ ریچنگ سے مراد رابطہ کرنا ہے اپروچ کرنا ہے اور کس کو ہم نے اپروچ کرنا ہے اس کورس کے دوران وینڈرز کو بھی اور کلائنٹس کو بھی۔ جو سیکنڈ ٹرم ہے یہاں پہ وہ ہے گیسٹ بلاگنگ۔ مین جو مکمل ٹرم تھی گیسٹ بلاگنگ آؤٹ ریچ بزنس۔ اب جو گیسٹ بلاگنگ ہے اس کو سمجھنے سے پہلے میں پتہ ہونا چاہیے بلاگنگ کیا ہے۔ اور بلاگنگ سے پہلے پتہ ہونا چاہیے ہمیں کہ بلاگ کیا ہے تو جو سب سے پہلی ٹرم ہے وہ ہم دیکھتے ہیں کہ بلاگ۔ بلاگ سے مراد ایک ایسی ویب سائٹ ہے یا ویب سائٹ کا ایسا سیکشن ہے جس کے اندر انفارمیٹو کنٹینٹ لگایا جائے گا۔ جیسا کہ اپ اسکرین پہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں پہ ایک ویب سائٹ ہے اور اس ویب سائٹ کے اوپر ہمارے پاس جو کیٹیگریز نظر آ رہی ہیں اس میں ہوم ہے اس کے ہوم پیج ہے اس کا اباؤٹ اس ہے بزنس ہے ایجوکیشن ہے فیشن ہے ہیلتھ ہے تو یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں پہ کوئی سروسز سیل نہیں ہو رہی ہیں۔ اس ویب سائٹ پہ کوئی سروسز کوئی پروڈکٹ سیل نہیں ہو رہی یہاں پہ صرف انفارمیٹو کنٹینٹ شیئر ہو رہا ہے اور وہ جو کنٹینٹ ہے وہ ڈفرنٹ کیٹگریز سے متعلقہ ہے ڈفرنٹ ٹاپکس سے متعلقہ ہے۔ تو اس پوری ویب سائٹ کو ہم بولیں گے یہ ایک بلاگ ٹائپ ویب سائٹ ہے یا بلاگ ویب سائٹ ہے۔ تو بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ پوری ویب سائٹ ہی بلاگ ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ پوری ویب سائٹ بلاگ نہیں ہوتی بلکہ ویب سائٹ کے اوپر سروسز سیل ہو رہی ہوتی ہیں پروڈکٹ سیل ہو رہی ہوتی ہیں لیکن مین وائل وہاں پہ کوئی نہ کوئی سیکشن ایسا بنا ہوتا ہے جہاں پہ انفارمیٹو کنٹینٹ بھی شیئر ہو رہا ہوتا ہے۔
[4:16]جس طرح کے ہمارے پاس ہماری جو اپنی ویب سائٹ ہے ڈیزائنز ویلی ڈاٹ کام اس کو اگر اپ دیکھیں تو یہاں پہ سروسز بھی ہیں یہاں پہ شارٹ کورسز بھی ہیں یہاں پہ ٹولز بھی ہیں اور اس کے علاوہ یہاں پہ بلاگ کا ایک سیکشن موجود ہے۔ تو یہ پوری ویب سائٹ جو ہے یہ بلاگ ویب سائٹ نہیں کہلائے گی بلکہ اس کے اندر یہ جو سیکشن ہے جس سیکشن کے اندر مختلف ٹاپک سے متعلقہ کنٹینٹ انفارمیٹو کنٹینٹ لگایا گیا ہے اس کو ہم بولتے ہیں یہ بلاگ سیکشن ہے۔ تو ابھی ہم نے دیکھ لیا کہ بلاگ کیا ہے بلاگ سے مراد ایک ایسی ویب سائٹ یا ویب سائٹ کا ایسا سیکشن جس کے اوپر انفارمیٹو کنٹینٹ جس کے اندر انفارمیٹو کنٹینٹ لکھ کے شیئر کیا جائے گا دیٹ ول بی کالڈ ایز بلاگ۔ اب اپنی ویب سائٹ بنا کے ویب سائٹ بنا کے اس کے اوپر جو انفارمیٹو کنٹینٹ پبلش کرنے کا جو عمل ہوگا دیٹ ول بی کالڈ ایز بلاگنگ۔ ٹھیک ہے جی اور اگر میں ایک کام کروں اگر میں ایک کام یہ کروں کہ میں آرٹیکل لکھوں ارٹیکل لکھ کے میں اپنی ویب سائٹ پہ پبلش کرنے کی بجائے میں کسی دوسری ویب سائٹ پہ جا کے ایز ا گیسٹ اسے پبلش کر دوں تو اس پروسیس کو ہم بولیں گے یہ گیسٹ بلاگنگ ہے۔ یعنی اپنی ویب سائٹ پہ آرٹیکل پبلش کرنا ہے تو بلاگنگ ہو گیا اور اگر آپ نے کسی دوسرے کی ویب سائٹ پہ آرٹیکل پبلش کرنا ہے تو یہ گیسٹ بلاگنگ ہو گیا۔ اسی لحاظ سے دو ٹرمز ہمیں اور پتہ ہونی چاہیے جس میں جو پہلی ٹرم ہے وہ بلاگ پوسٹ ہے اور نمبر ٹو ہے گیسٹ بلاگ پوسٹ۔ تو میں نے جو پرویس دو ٹرمز آپ کو بتائی ہیں بلاگنگ اینڈ گیسٹ بلاگنگ اسی سے آپ کو آئیڈیا ہو جانا چاہیے کہ بلاگ اور گیسٹ بلاگ پوسٹ کیا ہے۔
[5:57]اب بلاگ پوسٹ سے مراد کیا ہے کہ فرض کریں میری یہ ویب سائٹ ہے میں اس ویب سائٹ کے اندر ایک انفارمیٹو ارٹیکل لکھتا ہوں اور لکھ کے اپنی ویب سائٹ پہ پبلش کر دیتا ہوں۔ تو وہ میں جو انفارمیٹو ارٹیکل لکھ کے پبلش کروں گا وہ جو میں پوسٹ لگاؤں گا دیٹ پوسٹ ول بی کالڈ ایز ا بلاگ پوسٹ وہ پوسٹ جو کہ بلاگ کے اندر لگائی گئی ہے دیٹ ول بی کالڈ ایز بلاگ پوسٹ۔ جس طرح آپ فیس بک پہ لگائی گئی پوسٹ کو ہم فیس بک پوسٹ کا نام دیتے ہیں انسٹاگرام پہ لگائی گئی پوسٹ کو ہم انسٹاگرام پوسٹ کا نام دیتے ہیں۔ اسی طرح بلاگ کے اندر بلاگ والا جو سیکشن ہے یا بلاگ والی ویب سائٹ ہے اس کے اندر لگائی گئی جو پوسٹ ہوگی اسے نام دیا جائے گا کہ یہ بلاگ پوسٹ ہے۔ اور اگر میں یہ بلاگ پوسٹ ایز ا گیسٹ کسی اور کی سائٹ پہ لگاؤں تو دیٹ ول بی کالڈ ایز ا گیسٹ بلاگ پوسٹ۔ تو ابھی تک ہم نے جو چار پانچ ٹرمز ہیں جو جی بی او بی کے اندر انوالو ہو رہی ہیں ہمیں ان کو دیکھ لیا ہے جی بی او بی کیا تھا گیسٹ بلاگنگ آؤٹ ریچ بزنس۔ اب آؤٹ ریچنگ کیا ہے رابطہ کرنا اپروچ کرنا کس کو اپروچ کرنا ہے وینڈرز کو اپروچ کرنا ہے یا کلائنٹس کو اپروچ کرنا ہے۔ نمبر ٹو جو گیسٹ بلاگنگ ہے وہ کیا ہے کہ ہم کیا کریں گے آرٹیکل لکھیں گے اور آرٹیکل لکھ کے کسی دوسری ویب سائٹ پہ جب پبلش کریں گے تو دیٹ پروسیس ول بی کالڈ ایز گیسٹ بلاگنگ۔
[7:30]تو یہاں پہ ایک بڑا ہی امپورٹنٹ سوال ریز ہوتا ہے کہ جب ہم نے آرٹیکلز پبلش کروانے ہیں تو کیا ہماری اپنی ویب سائٹ ہونی چاہیے اس کام کے لیے تو یہ میں کلیئرلی بتا دوں کہ جی بی او بی کے اندر آپ کی اپنی ویب سائٹ کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمارے جتنے بھی سٹوڈنٹس ارننگ کر رہے ہیں پیسے کما رہے ہیں ان میں سے 90 پرسنٹ جو سٹوڈنٹس ہیں 80 ٹو 90 پرسنٹ وہ اپنی ویب سائٹ کے بغیر ہی انہوں نے کام کا آغاز کیا اپنی ویب سائٹ کے بغیر ہی پیسے کما رہے ہیں ہاں اگر آپ کی اپنی ویب سائٹ ہے تو ڈیفینیٹلی یہ آپ کا ایک پلس پوائنٹ ہو جاتا ہے۔ جی بی او بی کو سمجھنے کے بعد جو اگلی چیز ہمیں پتہ ہونی چاہیے وہ ہے لائیو لنک واٹ از ا لائیو لنک لائیو لنک سے مراد کیا ہے دیکھیں۔ جب میں ایز ا گیسٹ کسی ویب سائٹ پہ ارٹیکل پبلش کرواؤں گا تو میں کیسے کرواؤں گا میں ارٹیکل لکھوں گا یا اپنے اپنے رائٹر سے ارٹیکل لکھواؤں گا اور میں ویب سائٹ کا جو مالک ہوگا جو ایڈمن ہوگا اس کو میں سینڈ کروں گا کر لو جی یہ میرا ارٹیکل ہے میں ایز ا گیسٹ آپ کی ویب سائٹ پہ یہ والا آرٹیکل پبلش کروانا چاہتا ہوں تو کائنڈلی اس آرٹیکل کو پبلش کر دیں۔ وہ میرا آرٹیکل پبلش کرے گا اور جب آرٹیکل پبلش کرے گا تو میرے پاس اس چیز کا کیا ثبوت ہے کہ میرا ارٹیکل پبلش ہو گیا ہے تو وہ جو ایڈمن ہے ویب سائٹ کا جو مالک ہے وہ آرٹیکل پبلش کرنے کے بعد مجھے ایک یو آر ایل میرے ساتھ شیئر کرے گا۔ وہ جو یو آر ایل ہے اس پہ کلک کرنے کے بعد میرا پبلش شدہ ارٹیکل کھل کے مجھے نظر آ جائے گا کہ یہ میرا ارٹیکل اس ویب سائٹ پہ پبلش ہو گیا ہے اور یہ اپ دیکھ رہے ہیں کہ میرا یہ جو ارٹیکل تھا یہ 31 جنوری 2021 کو ہم نے یہ پبلش کروایا تھا اور یہ اس کا ٹائٹل ہے باقی تمام جو کنٹینٹ ہے وہ اس کے اندر موجود ہے تو یہ ایک گیسٹ پوسٹ کی ایگزیمپل بھی آپ کے سامنے ا گئی ہے کہ گیسٹ پوسٹ سے مراد ایک ایسا آرٹیکل ہوتا ہے جو کہ ہم یہاں پہ پبلش کرواتے ہیں کسی بھی ویب سائٹ کے اوپر اور اس کے اندر ہمارا جو ہمارے جو لنکس ہیں وہ ایڈ ہوتے ہیں۔
[10:24]ان ٹرمز کے ساتھ ساتھ ایک بڑا ہی بنیادی سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں آتا ہے کہ ایک ویب سائٹ کو گیسٹ پوسٹنگ کروانے کی آخر کیا ضرورت ہے۔ فار فرض کریں میں پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے بلاگنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے تو لیٹ سپوز میں کسی بھی فیلڈ کا ایکسپرٹ ہوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایکسپرٹ ہوں میں ٹیکنالوجی کا ایکسپرٹ ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا نالج جو ہے وہ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں تو نالج شیئر کرنے کے ملٹیپل ویز ہیں۔ آج کل تو بہت زیادہ طریقے موجود ہیں آج سے کچھ عرصہ پہلے کچھ سال پہلے بلاگنگ بہت کامن وے تھا اپنا نالج شیئر کرنے کا لیکن آج کل کیا ہے آپ ویڈیوز بنا کے یوٹیوب پہ لگا سکتے ہیں ٹک ٹاک پہ لگا سکتے ہیں اپنا فیس بک پیج بنا کے وہاں کنٹینٹ شیئر کر سکتے ہیں۔ لیکن جو ایک اوتھینٹک وے ہے جو کہ اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ میں اپنی ایک ویب سائٹ بلڈ کروں گا اور میں اپنی ویب سائٹ بلڈ کر کے جو انفارمیٹو کنٹینٹ ہے جو نالج والا کنٹینٹ ہے میں اس ویب سائٹ کے اوپر لکھ لکھ کے پبلش کر دوں گا۔ لوگ میری ویب سائٹ پہ آئیں گے اور ویب سائٹ پہ آنے کے بعد میرے آرٹیکلز کو پڑھیں گے اور مجھے ایپریشیٹ کریں گے اور مجھے میری پہچان بننا آہستہ آہستہ شروع ہو جائے گی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب میں ایک ویب سائٹ بناتا ہوں اور اس پہ اچھا کنٹینٹ لگاتا ہوں محنت کرتا ہوں ریسرچ کرتا ہوں کنٹینٹ پبلش کرتا ہوں اس کے بعد میری ویب سائٹ پہ کوئی آتا ہی نہیں ہے۔ کیونکہ دنیا میں کروڑوں اربوں ویب سائٹس ہیں ان میں سے جو میری ویب سائٹ ہے اس کی پہچان کیسے بنے گی؟ لوگوں تک میری ویب سائٹ کیسے پہنچے گی؟ یا تو میں ان کو پرسنلی شیئر کروں اپنی ویب سائٹ یا نمبر ٹو وے جو وہ کیا ہوتا ہے کہ میں ایک کام کروں گا کہ میں اپنی ہی فیلڈ اپنی ہی فیلڈ کی کوئی مشہور ویب سائٹ تلاش کروں گا۔ تو فرض کریں میری جو فیلڈ ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے تو میں کیا کروں گا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ہی کوئی اچھی بڑی ویب سائٹ تلاش کروں گا اور اس ویب سائٹ سے رابطہ کر کے اسے بتاؤں گا کہ میں ایک ایکسپرٹ ہوں اور میں آپ کی ویب سائٹ کے اوپر فلاں ٹاپک پہ ایک اچھا کنٹینٹ ریسرچ شدہ کنٹینٹ جو ہے میں لگانا چاہتا ہوں۔ اگر ویب سائٹ ایڈمٹ کرتی ہے اس بات کو یا مجھے الاؤ کرتی ہے تو میں ایک آرٹیکل لکھوں گا اچھا سا اور اس ویب سائٹ کو سینڈ کروں گا۔ اگر اس ویب سائٹ کو آرٹیکل پسند آئے گا وہ اپنی ویب سائٹ پہ میرا ارٹیکل پبلش کریں گے اس سے کیا ہوگا کہ میں جب اپنے نام سے وہاں ارٹیکل پبلش کروں گا اور وہ ویب سائٹ تو آل ریڈی فیمس ہے۔ آل ریڈی لوگ اس کو جانتے ہیں تو جب لوگ اس ویب سائٹ پہ آ کے میرا ارٹیکل پڑھیں گے تو اس سے میری ویب سائٹ اور میری پہچان بننا شروع ہو جائے گی۔
[13:02]گیسٹ پوسٹنگ کا صرف یہ فائدہ نہیں ہوتا یہ جو ہم فائدہ ڈسکس کر رہے ہیں یہ صرف ایڈورٹائزنگ ہے گیسٹ پوسٹ کا جو مین فائدہ ویب سائٹ کو پہنچتا ہے وہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کی ایس ای او امپروو ہو جاتی ہے۔ تو جو نیکسٹ ٹرم ہے جس کو ہم ڈسکس کرنا چاہ رہے ہیں وہ ہے ایس ای او۔ تو جناب ایس ای او سے مراد ہے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سرچ انجن کسے کہا جاتا ہے ایسا پلیٹ فارم جہاں پہ ہم جا کے کچھ بھی چیز سرچ کر سکتے ہیں دیٹ ول بی کالڈ ایز ا سرچ انجن جس طرح آپ کے سامنے گوگل ہے تو یہ گوگل کے اوپر ہم کچھ بھی لکھ کے سرچ کر سکتے ہیں تو گوگل از ا سرچ انجن۔ اب سرچ انجن آپٹیمائزیشن کیا ہے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سے مراد وہ ٹیکنیک ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہم اپنی ویب سائٹ کو اس طرح آپٹیمائز کریں گے اس طرح بہتر بنائیں گے کہ جب بھی کوئی بندہ کچھ پرٹیکولر چیز سرچ کرے گا ہماری ویب سائٹ وہاں ٹاپ پہ آ جائے گی۔ تو اپنی ویب سائٹ کو گوگل کے سرچ رزلٹس کے اندر ٹاپ پہ لے کے آنے کا جو پروسیس ہے جو ٹیکنیک ہے دیٹ از کالڈ سرچ انجن آپٹیمائزیشن جس طرح اگر میں آپ کے سامنے سرچ کرتا ہوں لیٹ سپوز میں نے سرچ کیا کہ بیسٹ سمارٹ واچز فار وومن جب میں نے یہ لکھ کے سرچ کیا تو یہاں پہ دیکھیے گا کہ یہ جو ویب سائٹ آپ کے سامنے یہاں پہ آئی ہے یہ ویب سائٹ ٹاپ پہ آ رہی ہے ٹاپ پہ کیوں آ رہی ہے کیونکہ اس ویب سائٹ نے اس پرٹیکولر کی ورڈ کے اوپر ایس ای او اچھی کی ہوئی ہے۔ اپنے ویب سائٹ کو اچھا آپٹیمائز کیا ہوا ہے لہذا یہ ویب سائٹ نمبر ون پہ آ رہی ہے جو زیرو لائف سٹائل ہے یہ نمبر ٹو پہ آ رہی ہے یہ نمبر تھری پہ ہے یہ نمبر فور پہ ہے یہ نمبر فائیو پہ ہے۔ تو جس نے اس پرٹیکولر ٹاپک سے متعلقہ اپنی ویب سائٹ کو جتنا زیادہ بہتر کیا ہوگا اتنی ہی اس کی رینکنگ گوگل کے اندر بہتر ہو جائے گی۔ اور یہ جو پرٹیکولر ہم ٹرم سرچ کر رہے ہیں اس کو نام دیا جاتا ہے سرچ کی ورڈ تو یہ بھی آپ بات یاد رکھیں گے کہ سرچ کی ورڈ سے مراد وہ کمبینیشن اف ورڈز ہے جب ہم جو ہم گوگل پہ سرچ کرتے ہیں یہ کہیں پہ ہم اپنی ویب سائٹ کے اندر اس اس اس کی ورڈ کو فوکس کرتے ہیں اس ٹرم کو استعمال کرتے ہیں۔ تو یہ جو کمبینیشن اف ورڈز ہے دیٹ ول بی کالڈ ایز سرچ کی ورڈ۔ جب ایس ای او کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلا سوال اکثر سٹوڈنٹ کے ذہن میں یہ آتا ہے کہ آخر ایس ای او کی کیسے جاتی ہے۔ اب جو سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہے ویسے تو ہمارا نیکسٹ ایج سلوشن جو ہماری آفیشل ویب سائٹ ہے ادارے کی اس کے اوپر ایس ای او کا مکمل کورس جو فری کورس ہے وہاں پہ موجود ہے۔ آپ اس کورس کو جا کے دیکھ سکتے ہیں اس کا جو لنک ہے پلے لسٹ کا اج کی ویڈیو کے اندر میں ایڈ کروا دوں گا۔ اس سے کیا ہوگا کہ اپ اس پلے لسٹ کو دیکھ کے ان لیکچرز کو دیکھ کے ایس ای او سیکھ سکتے ہیں لیکن جو ایس ای او ہے سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہے یعنی اپنی ہم نے اپنی ویب سائٹ کو بہتر کرنا ہے تو اس کے اندر کم و بیش 200 فیکٹر ایسے ہیں۔ ویب سائٹ کے اندر 200 پلس ایسے فیکٹرز ہیں جن کو ہم امپروو کرتے ہیں جس سے ہماری ویب سائٹ کی جو ایس ای او ہے جو سرچ انجن آپٹیمائزیشن ہے وہ امپروو ہو جاتی ہے۔ اب وہ 200 فیکٹرز کون سے ہیں ان کو یہاں ڈسکس کرنا ڈیفینیٹلی پوسیبل نہیں ہے لیکن چونکہ ہمارا جو کورس ہے ہماری جو بات چل رہی ہے وہ جی بی او بی سے متعلقہ ہے گیسٹ بلاگنگ گیسٹ پوسٹنگ سے متعلقہ ہے میں بتاتا چلوں کہ ایس ای او کے اندر جو 200 پلس فیکٹرز ہیں اس میں جو ٹاپ فور فیکٹرز ہیں اس میں سے ایک گیسٹ پوسٹنگ ہے۔ یعنی اگر میں اپنی ویب سائٹ کی گیسٹ پوسٹنگ اچھی انداز سے کروں گا اس سے میری ویب سائٹ کی ایس ای او اچھی ہو گی۔ یہ بہت سٹرانگ فیکٹر ہے۔ اور جب میری ویب سائٹ کی ایس ای او اچھی ہو گی تو اٹومیٹکلی میری ویب سائٹ بہتر رینک کرے گی اور جب بہتر رینک کرے گی تو اس پہ ٹریفک اس پہ جو وزٹرز ہیں وہ زیادہ آئیں گے۔ جب میں ٹریفک کی بات کرتا ہوں تو ٹریفک سے مراد ہم سمجھیں گے نمبر اف وزٹرز پر منتھ ایک ویب سائٹ کو گوگل کے تھرو سرچ کرنے کے بعد جتنے لوگ میری ویب سائٹ کو وزٹ کر رہے ہیں دیٹ نمبر نمبر اف وزٹرز پر منتھ ول بی کالڈ ایز ٹریفک اسے ٹریفک کہا جائے گا۔ اب جیسے کہ میں نے آپ سے کہا کہ ایس ای او کو مکمل طور پر ایکسپلین کرنا وہ 200 پلس فیکٹرز ایکسپلین کرنا تو یہاں پوسیبل نہیں ہے لیکن ایس ای او کو تھوڑا سا ہم بریک ڈاؤن کر سکتے ہیں اس کو اس کے جو پارٹس ہیں اس کو تھوڑا بریک ڈاؤن کر سکتے ہیں تو ایس ای او کے اندر دو مین چیزیں ہیں جو ان کو ہم کہتے ہیں آن پیج ایس ای او اینڈ آف پیج ایس ای او۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل ایس ای او بھی ہوتی ہے لیکن مین اگر میں صرف یہاں پہ تھوڑا شارٹ رکھتے ہوئے بیان کروں تو دو مین ٹرمز ہیں ایس ای او کے اندر آن پیج ایس ای او اینڈ آف پیج ایس ای او۔ اب جو آن پیج ایس ای او ہے اس میں یہ چیز میٹر کرتی ہے کہ اپ جو کنٹینٹ لگا رہے ہیں وہ کیسا ہے آپ کا جو ویب سائٹ ہے اس کا جو ڈیزائن ہے وہ کیسا ہے آپ کی ویب سائٹ کی سپیڈ کیسی ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کے جو پیجز ہیں وہ کتنی جلدی اوپن ہو رہے ہیں یہ تمام چیزیں آپ کی آن پیج ایس ای او کے اندر آتی ہیں۔ لیکن جو آف پیج ایس ای او ہے اس کے اندر بیک لنکس کی بات ہوتی ہے۔ اس کے اندر تعلقات بنانے کی بات ہوتی ہے۔ میں ہمیشہ یہ بات کلاس میں بتاتا ہوں کہ جس طرح ہماری ڈیلی لائف کے اندر تعلقات بہت امپورٹنٹ ہیں اسی طرح ویب سائٹ کی ایس ای او کے اندر اس ویب سائٹ کے تعلقات بہت امپورٹنٹ ہیں۔ اور وہ جو تعلقات ہیں ان کو نام دیا جاتا ہے بیک لنکس کا لنک بلڈنگ کا نام دیا جاتا ہے تو مین ہمارے پاس ایس ای او ایس ای او کے آگے پھر دو برانچز ہیں آن پیج اینڈ آف پیج ایس ای او اور آف پیج کے اندر پھر آگے پراپ جو برانچ اتی ہے وہ کیا ہے لنک بلڈنگ۔ اب لنک بلڈنگ کے اندر بہت زیادہ طریقے ہیں لنکس بلڈ کرنے کے اس میں ویب ٹو پوائنٹ زیرو بیک لنکس آتے ہیں اس میں ڈائریکٹری سبمیشنز اتی ہیں اس میں پروفائل بیک لنکس آتے ہیں کمنٹ بیک لنکس آتے ہیں بیک لنکس کی بہت ساری ٹائپس ہیں لیکن جو مین ٹائپ ہے سٹرانگیسٹ ٹائپ ہے بیک لنکس حاصل کرنے کی تعلقات بنانے کی وہ ہے گیسٹ بلاگنگ یا گیسٹ پوسٹنگ۔ لہذا میں نے جو میں نے جو طرح پہلے ڈسکس کیا آپ کے ساتھ کہ جب ہم گیسٹ بلاگنگ اچھی کرتے ہیں گیسٹ پوسٹنگ اچھی کرتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ کی لنک بلڈنگ اچھی ہوتی ہے تعلقات اچھے بن جاتے ہیں اور جب تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ کی ایس ای او اچھی ہو جاتی ہے اور جب ایس ای او اچھی ہوتی ہے تو ویب سائٹ پہ ٹریفک آنے کے چانسز بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تو دوستو آگے بڑھنے سے پہلے بتا دوں کہ یہ جی بی او بی کورس ہمارا ادارے میں پیڈ بھی دستیاب ہے جہاں پہ آپ ہماری ایسی ٹیم جو اسی کورس سے پیسے کماتی ہے ان کی ایکسپیرینس کے ساتھ آپ سیکھ سکیں گے بالمشافہ یا پھر آن لائن زوم پہ
[19:30]آپ چاہیں تو ہماری ادارے میں لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں آ کے یہ کورس کیجئے یا چاہیں اپنے گھر سے بیٹھے زوم پہ یہ کورس کریں۔ اگر یہ کورس آپ کرنا چاہیں تو پھر آپ ہماری ادارے کا یہ واٹس ایپ نمبر ہے یہاں پہ رابطہ کیجئے گا اور یہ ہماری ادارے کا ایڈریس اس کی ویب سائٹ اس کی باقی چیزیں ہیں تاکہ آپ ہماری ادارے سے رابطہ کر سکیں۔ جیسے ہی آپ اس پہ واٹس ایپ میسج ڈراپ کریں گے ہماری ٹیم انشاءاللہ آپ کو میسج پہ ریپلائی کر کے گائیڈ کر دے گی۔ تو چلیے دیکھتے ہیں باقی کا لیکچر۔ اب جب میں نے ذکر کیا کہ گیسٹ بلاگنگ جو ہے ایس ای او کے اندر ایک سٹرانگیسٹ فیکٹر ہے۔ ون اف دا سٹرانگیسٹ فیکٹر جو ہے ایس ای او کے اندر وہ گیسٹ بلاگنگ ہے تو اکثر سٹوڈنٹ کے ذہنوں میں سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ گیسٹ بلاگنگ میں آخر ایسا کیا جادو ہے جس سے ویب سائٹس کی رینکنگ امپروو ہو جاتی ہے تو میں شارٹلی اس پروسیس کو تھوڑا ایکسپلین کرنے جا رہا ہوں یہ پروسیس ایکسپلین کرنا اس کو سمجھنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ ہم نے اپنی اس سروسز کو گیسٹ بلاگنگ کی سروسز کو آگے چل کے سیل کرنا ہے۔ اور جب سیل کرنا ہے تو اگلے بندے کو پوری بات سمجھانا اور ہماری اپنی انڈرسٹینڈنگ ہونا یہ بہت ضروری ہے۔ لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ گیسٹ بلاگنگ جو ہے وہ کس طرح ورک کرتی ہے۔ ابھی جیسے کہ میں نے آپ کو اس سے پہلے دکھایا کہ یہ ہماری ایک گیسٹ پوسٹ ہے جو کہ ہم نے پبلش کروائی تھی 31 جنوری 2021 کو۔ اب اس گیسٹ پوسٹ کے اندر اگر ہم دیکھیں تو یہاں پہ ہم نے ارٹیکل کا آغاز کیا اور ارٹیکل کا آغاز کرنے کے بعد ہم نے یہاں پہ تھرڈ پیراگراف کے اندر بہت ہی سمجھداری کے ساتھ کیا کیا کہ دا ارٹیکل ہیز کمپائلڈ ا لسٹ اف دا بیسٹ اینڈرائڈ وئیر ایپس دیٹ آر ا مسٹ ہیو فار ویریئس واچز۔
[21:08]ویریئس واچز گو ٹو شی وورن ڈاٹ کام فار سمارٹ واچز ریویوز کمپیٹیبل ود ویریئس ایپس کہ اگر آپ سمارٹ واچز کے ریویوز مزید پڑھنا چاہتے ہیں تو شی وورن ڈاٹ کام پہ جا سکتے ہیں۔ اب یہ شی وورن ڈاٹ کام ہے ایکچولی یہ کیا ہے یہ ہماری اپنی ویب سائٹ ہے۔ اور جب لوگ اس پہ کلک کریں گے اس پہ جب کلک ہوگا تو کلک کرنے کے بعد کیا ہوگا ہماری ویب سائٹ اوپن ہو جائے گی۔ گیسٹ پوسٹنگ کے اندر جو سب سے پہلا فورا فائدہ ملا وہ کیا ملا؟ جو فورا فائدہ ملا وہ یہ ملا کہ جو میں نے گیسٹ پوسٹ لگائی تھی کسی اچھی ویب سائٹ کے اوپر تو اس میں میرا لنک تھا۔ لوگوں نے اس لنک پہ کلک کیا اور کلک کرنے سے میری ویب سائٹ پہ آ گئے اور مجھے وہاں سے ٹریفک مل گئی تو سب سے پہلا بینیفٹ تو اپ کو یہ مل گیا جو کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ہے۔ اب اگلا جو بینیفٹ ہے وہ یہ ہے کہ جب میرا یہ لنک لگا ہوتا ہے تو اس لنک سے میری ویب سائٹ کی جو ایس ای او ہے وہ امپروو ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کو پورا پروسیس بتاؤں کہ ایس ای او کیسے امپروو ہوتی ہے یہاں چند ٹرمز ہمیں اور سمجھنی پڑیں گی جو پہلی ٹرم ہے وہ ہے جی اینکر ٹیکسٹ۔ واٹ از اینکر ٹیکسٹ اب اس پورے آرٹیکل میں دیکھیں کہ یہاں پہ کہیں بھی کلک کرنے کی آپشن نہیں ہے لیکن یہاں جب میں ماؤس لے کے آتا ہوں میں جب اس ٹیکسٹ کے اوپر ماؤس لے کے آتا ہوں یہ تھوڑا سا یہ کلر بھی چینج ہے اس کا بعض اوقات یہ کلر بلو کلر ہو سکتا ہے کبھی یہ بلیک کلر ہو سکتا ہے کبھی یہ ریڈ ہو سکتا ہے یہ ویب سائٹ کے تھیم کے اوپر سیٹنگ کے اوپر ڈیپینڈ کروا ہوتا ہے۔ جب میں اس پہ ماؤس لے کے آتا ہوں تو یہاں کلک کرنے کی آپشن آ رہی ہے تو میں میں اینکر ٹیکسٹ کو دو طرح سے ڈیفائن کر سکتا ہوں پہلی چیز کیا کہ وہ ٹیکسٹ وہ الفاظ جہاں پہ کلک کرنے کی آپشن آ رہی ہے دیٹ ٹیکسٹ ول بی کالڈ ایز اینکر ٹیکسٹ اس کو اینکر ٹیکسٹ کا نام دیا جائے گا۔ اور دوسرا طریقہ میں یہ کہہ سکتا ہوں اسے کہ وہ ٹیکسٹ جس کے پیچھے دیکھیں یہاں کلک کرنے کی اپشن کیوں آ رہی ہے کیونکہ اس کے پیچھے لنک چھپا ہوا ہے لنک لگا ہوا ہے اس کے پیچھے اور لنک کونسا ہے یہ وہ میری ویب سائٹ کا لنک ہے۔ تو جس ٹرم کے پیچھے جس ٹیکسٹ کے پیچھے لنک چھپا ہوا ہے لنک لگا ہوا ہے دیٹ دیٹ ٹیکسٹ ول بی کالڈ ایز اینکر ٹیکسٹ۔ اینکر ٹیکسٹ کے بعد باری آتی ہے بیک لنک کی تو جو سامنے اپ کو الفاظ دکھائی دے رہے ہیں جس طرح یہاں پہ شی وورن ڈاٹ کام اپ کو نظر آ رہا ہے تو یہ اینکر ٹیکسٹ ہے اب میں اگر دیکھنا چاہوں کہ اس کے پیچھے جو ٹوٹل لنک لگا ہوا ہے وہ کون سا ہے۔ وہ کیا ہے تو دیٹ لنک ول بی کالڈ ایز بیک لنک یعنی اینکر کی بیک پہ اینکر کے پیچھے جو لنک چھپا ہوا ہے دیٹ ول بی کالڈ ایز ا بیک لنک۔ اب یہ جو بیک لنک ہے اس کی تین ٹائپس میں یہاں ڈسکس کروں گا آپ کے ساتھ وہ تین ٹائپس کون سی ہیں نو فالو بیک لنکس ڈو فالو بیک لنکس اینڈ سپانسرڈ بیک لنکس یہ تینوں ٹرمز کو سمجھنا بہت امپورٹنٹ ہے۔ کیونکہ کلائنٹ ہم سے ریکوائرمنٹ کیا کرتا ہے کیا اس کو نو فالو چاہیے ڈو فالو چاہیے یا سپانسرڈ چاہیے وہ ڈیپینڈ کرے گا کلائنٹ کے اوپر اور اگر ہم انڈرسٹینڈنگ ہوگی تو ہم پراپرلی گائیڈ کر سکیں گے۔ تو سب سے پہلے ہم چلتے ہیں کہ جو نو فالو لنک ہے وہ کیا ہوتا ہے۔ اچھا پہلے تو میں نے اگر چیک کرنا ہے کہ اس اینکر کے پیچھے جو لنک لگا ہوا ہے وہ کون سا ہے وہ ڈو فالو ہے نو فالو ہے سپانسر ہے کون سا لنک ہے اس کا طریقہ پہلے جان لیتے ہیں تو یہاں پہ جب میں اس اس اس ٹیکسٹ کے اوپر اینکر ٹیکسٹ کے اوپر جب میں ماؤس لے کے آؤں گا تو میں ماؤس کا جو لیفٹ والا بٹن ہے وہ نہیں دباؤں گا میں یہاں پہ رائٹ والا بٹن دباؤں گا اور یہاں پہ اس کے یہاں اپشن دیکھیے گا تھرڈ لاسٹ تھرڈ لاسٹ میرے پاس اپشن آ رہی ہے انسپیکٹ کی میں یہاں پہ انسپیکٹ کے بٹن کے اوپر کلک کروں گا اور جیسے ہی میں انسپیکٹ کے بٹن پہ کلک کروں گا میرے پاس ایک سائیڈ پہ ایک پیج جو ہے اوپن ہو جائے گا اب یہ جو پیج ہے اگر اس کو تھوڑا سا ہم زوم کر لیں تو یہاں ہمیں کیا چیزیں ملی ہیں یہاں ہمیں ایک تو یہ پتہ چلا
[25:05]اس پیج کے اوپر یہاں دیکھیں یہاں پہ اس پیج کے اوپر ایک پٹی ہائی لائٹ ہوئی ہوئی ہے بلو کلر میں لائٹ بلو کلر میں یہ پٹی ہائی لائٹڈ ہے۔ آپ نے یہ چیک کرنا ہے یہاں پہ سب سے پہلی بات یہاں دیکھیں لنک کونسا لگا ہوا ہے جو مکمل لنک ہے وہ کون سا ہے ایچ ٹی ٹی پی ایس کالن سلیشیز شی وورن ڈاٹ کام اور اگے سلیش یعنی اس اینکر کے پیچھے سامنے کیا ہے شی وورن ڈاٹ کام اور جو پیچھے لنک لگا ہوا ہے وہ کیا ہے وہ یہ پورا مکمل لنک ہے یہ پورا یو آر ایل ہے۔ ایک تو پتہ یہ چل گیا کہ ایکچول لنک ہے کیا اور نمبر ٹو ہم نے یہاں پہ یہ دیکھنا ہے کہ اس پٹی کے اوپر اگر ہم دیکھیں تو یہاں پہ اگر ہمیں اس پٹی کے اوپر کہیں پہ بھی نو فالو لکھا ہوا نظر آ جائے۔ اگر یہاں پہ کہیں بھی نو فالو لکھا ہوا نظر آ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ لنک نو فالو ہے۔ اگر نو فالو نہ لکھا ہو کچھ بھی نہ لکھا ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے یہ لنک ڈو فالو ہے اور اگر سپانسرڈ لکھا ہو اس کا مطلب ہوگا یہ لنک سپانسرڈ ہے۔ یعنی تین چیزیں ہیں ہم نے کیا کیا ہم نے اینکر ٹیکسٹ کے اوپر رائٹ کلک کیا انسپیکٹ پہ کلک کیا جو سائیڈ پہ پیج اوپن ہو گیا وہاں جو پٹی ہائی لائٹ ہوئی ہوئی تھی وہاں چیک کیا کہ وہاں لنک نظر آ رہا ہے ہمیں وہاں جو لنک نظر آ گیا اب اس پٹی پہ ہم نے دیکھنا ہے کہ اگر کہیں پہ بھی اس پٹی پہ یہاں پہ اگر کہیں پہ نو فالو لکھا ہوا ہے تو دیٹ مینز یہ جو لنک لگا ہوا ہے یہ نو فالو ہے۔ اگر سپانسرڈ لگا لکھا ہوا ہے تو دیٹ مینز یہ لنک کیا ہے یہ سپانسرڈ ہے اور اگر کچھ بھی نہیں لکھا ہوا نہ سپانسر لکھا ہے نہ نو فالو لکھا ہے تو اس کا مطلب کیا ہوتا ہے کہ یہ لنک ڈو فالو ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ڈو فالو نو فالو اور سپانسرڈ جو بیک لنکس ہیں یہ جو تینوں ٹائپس ہیں ان کا کیا کیا افیکٹ ہوتا ہے ایس ای او کے اوپر۔ تو پہلے بات کر لیتے ہیں نو فالو کی اگر اگر یہ لنک جو کہ اینکر کے پیچھے لنک لگا ہوا ہے فرض کریں اگر یہ لنک نو فالو ہے۔ نو فالو کا مطلب جو بنتا ہے وہ کیا ہے کہ فالو نہ کرو نو فالو مطلب فالو نہ کرو۔ یعنی اس کا مطلب کیا ہے میں اکثر کلاس میں بتاتا ہوں کہ جو لنک ہوتا ہے اس کا مطلب ہوتا ہے سفارش۔ جب ہمیں کسی ویب سائٹ پہ ہمیں کسی ویب سائٹ سے ہمیں لنک ملتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ گوگل کی نظر میں ہماری ویب سائٹ کو اس ویب سائٹ سے سفارش مل گئی ہے یعنی اگر دیکھیں یہاں پہ یہ یہ یہ جو ارٹیکل پبلش کروایا ہے میں نے کروایا ہے نیوز ڈیلی ارٹیکلز ڈاٹ کام کے اوپر۔ اور یہ ارٹیکل کس کے لیے پبلش کروایا ہے شی وورن ڈاٹ کام کے لیے یعنی میں کہہ سکتا ہوں کہ شی وورن ڈاٹ کام کو لنک مل گیا کس سے ملا نیوز ڈیلی ارٹیکلز ڈاٹ کام سے تو جب یہ لنک ملا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سفارش مل گئی۔ لیکن سفارش تب کاؤنٹ ہوگی جب یہ لنک ڈو فالو ہوگا۔ اگر اس اینکر کے پیچھے لگا ہوا لنک ڈو فالو ہے تو مطلب ہوگا کہ سفارش مل گئی ہے۔
[27:48]اگر نو فالو ہے تو مطلب نو سفارش اور جب یہاں پہ سپانسرڈ کی بات اتی ہے جب یہاں پہ سپانسرڈ لنک کی بات اتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ویب سائٹ کا جو ایڈمن ہے اس ویب سائٹ کا جو مالک ہے وہ گوگل کو کلیئرلی بتا رہا ہے کہ میں نے اس کو لنک دے دیا ہے میں نے اس کی سفارش کر دی ہے لیکن یہ سفارش میں نے پیسے لے کے کی ہے یہ سپانسرڈ سفارش ہے یہ پیسے لے کے کام کیا گیا ہے۔ تو تینوں میں ڈفرنس کیا ہے؟ نو فالو کا مطلب نو سفارش ڈو فالو کا مطلب پکی سفارش اور سپانسرڈ کا مطلب کیا ہوا کہ سفارش تو ہے لیکن یہ گوگل کو بتا دیا گیا کہ یہ پیسے لے کے کی گئی ہے جس سے اس کی افیکٹیونس کیا ہو جاتی ہے وہ کم ہو جاتی ہے۔ اب یہاں پہ جب نو فالو کی بات آتی ہے تو یہاں اس کا صرف ایک فائدہ ملتا ہے۔ اگر یہ لنک نو فالو ہے تو صرف ایک فائدہ ملے گا وہ کیا فائدہ ملے گا کہ جب لوگ اس پہ کلک کریں گے میری ویب سائٹ پہ آئیں گے تو مجھے کچھ ٹریفک مل جائے گی مجھے کچھ وزٹرز مل جائیں گے۔ لیکن اگر یہ لنک ڈو فالو ہوا تو پھر مجھے ڈبل فائدہ ملے گا ڈبل فائدہ کیسے ملے گا کہ ایک تو کلک کرنے سے لوگ میری ویب سائٹ پہ بھی آ جائیں گے اب یہاں پہ نا کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ نو فالو پہ کلک کرنے سے میری سائیڈ نہیں کھلے گی۔ اور ڈو فالو پہ کلک کرنے سے کھل جائے گی ایسا ہرگز نہیں ہے۔ چاہے لنک ڈو فالو ہے چاہے نو فالو ہے جب بھی اس لنک پہ کلک کلک کیا جائے گا ویب سائٹ شی وورن ڈاٹ کام اوپن ہوگی سیم پروسیس ہوگا۔ نو فالو ڈو فالو سپانسرڈ میں تینوں میں سیم پروسیس ہوگا ویب سائٹ اوپن ہو جائے گی لیکن فرق صرف کیا ہے کہ اگر لنک نو فالو ہوگا تو سفارش نہیں ملے گی اگر ڈو فالو ہوگا تو سفارش مل جائے گی اگر سپانسرڈ ہوگا تو سفارش تو مل گئی لیکن اس کی افیکٹیونس بہت کم ہوگی تو لہذا اگر لنک نو فالو ہے یا سپانسرڈ ہے تو اس کا صرف ایک ہی فائدہ ملے گا یعنی ٹریفک مل گئی لیکن اگر یہ لنک ڈو فالو ہے تو ٹریفک کے ساتھ ساتھ سفارش بھی ملے گی اور سفارش ملنے کا مطلب کیا ہے کہ اس سفارش کی وجہ سے ہماری گوگل میں جو رینکنگ ہے وہ تھوڑی سی امپروو ہو جائے گی تھوڑی سی بہتر ہو جائے گی۔ اور ہماری ویب سائٹ گوگل کی سرچ میں تھوڑا سا بہتر رینک کرے گی اور جب بہتر رینک کرے گی تو وہاں پہ ٹریفک آنے کے چانسز کافی زیادہ ہوں گے۔ اب یہاں پہ ایک چیز مینشن کرنا بہت امپورٹنٹ ہے کہ مجھے رینکنگ کا فائدہ کیا ہوگا۔ فرض کریں میری ویب سائٹ ہے میں اپنی ویب سائٹ کو رینک کر لیتا ہوں گوگل میں میری ویب سائٹ پہ ٹریفک آ جاتی ہے تو مجھے رینکنگ کا کیا فائدہ ملے گا۔ تو بڑی سمپل سی بات ہے اگر میں یہاں پہ دیکھیے گا توجہ فرمائیے گا کہ جب میں یہاں پہ سرچ کرتا ہوں بیسٹ سمارٹ واچز فار وومن تو یہاں پہ کچھ سائٹس آ گئی ہیں یہ پرائس اوئے کے نام سے ہے زیرو لائف سٹائل ہے یہ یہ جو ٹاپ تھری فور ویب سائٹس ہیں یہ یہ پاکستانی ویب سائٹس ہیں۔ تو اگر ہم جائیں یہاں پہ ٹامز گائیڈ کے اوپر یہ کافی گلوبلی کافی فیمس ویب سائٹ ہے میں ٹامز گائیڈ کے اوپر آتا ہوں تو جب میں اس کو چیک کرتا ہوں تو یہاں دیکھیے گا ٹامز گائیڈ نے ایک ارٹیکل لکھ کے لگایا ہے بیسٹ سمارٹ واچز فار وومن ان 2025 اور جب یہ ارٹیکل لکھ کے لگایا ہے تو ساتھ ہی اس نے یہاں پہ کچھ ویب سائٹس کے اشتہار بھی لگا دیے ہیں۔ کہ اگر اپ ان میں سے کوئی کوئی واچ بائے کرنا چاہتے ہیں تو اپ کلک کر کے ایمازون پہ چلے جائیں وہاں سے بائے کر لیں یا کسی اور سٹور سے جا کے بائے کر سکتے ہیں۔ تو اگر فرض کریں میں یہاں پہ ایمازون پہ کلک کرتا ہوں اور ایمازون پہ چلا جاتا ہوں اور ایمازون پہ جا کے میں یہ واچ بائے کر لیتا ہوں تو اس ٹامز گائیڈ کو کیا فائدہ ملے گا ٹامز گائیڈ کو فائدہ یہ ملے گا کہ ایمازون نے نوٹ کر لیا کہ میرے پاس یہ جو کسٹمر ہے وہ کس نے بھیجا وہ ٹامز گائیڈ نے بھیجا۔ اب جب ٹامز گائیڈ نے وہ کسٹمر بھیجا ہے تو اس کسٹمر بھیجنے کے بدلے ایمازون کیا کرے گا ٹامز گائیڈ کو کچھ کمیشن دے گا۔ اور وہ جو کمیشن ہوگا وہ وہ کتنا ہو سکتا ہے ون پرسنٹ ہو سکتا ہے ٹو پرسنٹ ہو سکتا ہے۔ 10 پرسنٹ تک ہو سکتا ہے وہ ویری کرتا ہے پروڈکٹ ٹو پروڈکٹ لیکن جب بھی یوزر جائے گا اور ایمازون پہ جا کے بائے کرے گا تو جس ویب سائٹ نے اس کو بھیجا تھا اسے کیا ہوگا وہ اس کو کمیشن ملے گا یا اگر فرض کریں میرا اپنا سٹور ہے اور جب لوگ بائے کریں گے کلک کر کے تو مجھے پیسے آئیں گے ڈیفینیٹلی لہذا اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب کوئی ویب سائٹ ٹاپ پہ رینک کرتی ہے اس پہ ٹریفک زیادہ اتی ہے جب ٹریفک زیادہ اتی ہے تو سیل ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں اور جب سیل زیادہ ہوتی ہے تو ڈیفینیٹلی انکم زیادہ ہوتی ہے۔ اب سیل چاہے آپ ایمازون پہ جا کے کروا دیں اور چاہے اپنے سٹور پہ کروا دیں الٹیمیٹلی سیل تو ہو رہی ہے پیسے تو آ رہے ہیں تو لہذا ٹریفک کا ڈائریکٹ تعلق ہے انکم کے ساتھ پیسے کمانے کے ساتھ لہذا جب اچھی گیسٹ پوسٹنگ ہوتی ہے اس سے ایس ای او اچھی ہوتی ہے۔ ایس ای او اچھی ہونے سے رینکنگ اچھی ہوتی ہے۔ رینکنگ اچھی ہونے سے آپ کی سیل اچھی ہوتی ہے اور سیل اچھی ہونے سے کیا ہوتا ہے آپ کے جو انکم ہے جو پیسے اپ کو اتے ہیں وہ اپ کے بڑھ جاتے ہیں۔ اب ان ساری ٹرمز کو جاننے کے بعد اب ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ ہم سمجھ سکیں کہ جی بی او بی ورک کیسے کرے گا۔ یعنی جو سب سے پہلا سوال اکثر سٹوڈنٹس جو ہمارے پاس یہاں ادارے میں بھی آتے ہیں ان کے ان کے ان کے ذہنوں میں سب سے پہلا سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ یہ ہم پیسے کیسے کمائیں گے تو جی بی او بی کس طرح ورک کرے گا تو اس کی طرف ذرا آ جاتے ہیں تو ایکچولی یہ جو بزنس ہے جی بی او بی یہ یہ یہ بزنس ورک کرتا ہے تھری پارٹیز کے درمیان تین پارٹی کے درمیان یہ بزنس ورک کرے گا جو پہلی پارٹی ہے وہ کلائنٹ ہے تو تیسری پارٹی ہے وہ وینڈر ہے اور جو مڈ میں ہمارے پاس پرسن ہے وہ ہوگا لنک بلڈنگ ایکسپرٹ یعنی وہ ہم لوگ ہیں جو کہ لنک بلڈ کریں گے کس کا کلائنٹ کی سائیڈ کا لنک بلڈ کریں گے وینڈر کی سائیڈ کے ساتھ۔ تو تین پارٹیز ہیں کلائنٹ وینڈر اور سینٹر میں ہے لنک بلڈنگ ایکسپرٹ جو کہ ہم لوگ ہیں۔ تو اپنے اپ کو ہم جو ٹائٹل دے رہے ہیں وہ لنک بلڈنگ ایکسپرٹ کہہ سکتے ہیں۔ بلاگر اؤٹ ریچ ایکسپرٹ کہہ سکتے ہیں بیک لنک سپیشلسٹ کہہ سکتے ہیں یہ ٹرمز میں اس لیے بتا رہا ہوں کہ جب ہم اپنی فیس بک کی لنکڈ ان کی پروفائل بلڈ کرتے ہیں تو وہاں پہ ہم یہ ٹرمز مینشن کر سکتے ہیں۔ یہ ریلیونٹ ٹرمز ہیں۔ بہرحال اب یہاں ایگزیمپل دیکھ لیتے ہیں جس طرح یہاں پہ اس ایگزیمپل کے اندر جو میں ابھی اپ کو دکھا رہا ہوں کہ یہاں پہ ہم نے شی وورن ڈاٹ کام یہ ویب سائٹ تھی ہم نے اس کی لنک بلڈنگ کرنی ہے یعنی ہم نے اس ویب سائٹ کے لنکس لگانے ہیں اچھی اچھی سائٹوں کے اوپر تاکہ اس کی پروموشن ہو سکے تاکہ اس کو سفارشیں مل سکیں تاکہ اس کی رینکنگ امپروو ہو سکے۔ تو ہم نے کیا کیا ہم نے یہ ارٹیکل لکھوائے ارٹیکل لکھوا کے ان سائٹوں پہ پبلش کروائے اب جو اس ایگزیمپل کے اندر یہ جو ویب سائٹ ہے جس کی لنک بلڈنگ ہو رہی ہے جس کو لنک بلڈنگ کی ضرورت ہے جس کو ٹریفک کی ضرورت ہے اسے بولیں گے یہ کلائنٹ ہے۔ یہ کلائنٹ ویب سائٹ ہے اور جن سائٹوں پہ ہم یہ ارٹیکل پبلش کروا رہے ہیں ان کو بولیں گے یہ وینڈر ویب سائٹس ہیں۔ وینڈر سائٹس ہیں اور ان ویب سائٹوں کے جو مالکان ہوں گے انہیں کہا جائے گا یہ وینڈرز ہیں یا ویب سائٹ ایڈمنز ہیں یا ویب ماسٹرز ہیں تو یہ تینوں ٹرمز استعمال ہوتی ہیں۔ ویب ماسٹرز، ویب سائٹ ایڈمنز یا پھر وینڈرز۔ تو یہ جو سائٹیں ہیں یہ وینڈر سائٹیں ہیں جس سائٹ کے لیے لنک بلڈ کیے جا رہے ہیں جس سائٹ کے تعلقات بنائے جا رہے ہیں اسے بولیں گے وہ کلائنٹ ویب سائٹ ہے اور یہ سارا پروسیس ہو رہا ہے اسے بولا جاتا ہے یہ لنک بلڈنگ ہے اور یہ پروسیس کون کر رہا ہے یہ ہم لوگ کر رہے ہیں کلائنٹ سے ارٹیکل پکڑیں گے اور وینڈر کو پرووائڈ کریں گے لو جی میرا یہ آرٹیکل پبلش کر دو۔ وینڈر وہ آرٹیکل پبلش کرے گا مجھے لائیو لنک دے گا میں وہ لائیو لنک کلائنٹ کو سینڈ کروں گا اور میرا یہ پورا پروسیس جو ہے لنک بلڈ کرنے کا یہ مکمل ہو جائے گا اب صرف پیچھے بات رہ جائے گی پیسوں کی تو میں کلائنٹ سے جو میں نے ڈیسائیڈ کی ہے اس کے ساتھ پرائس کلائنٹ سے پیمنٹ ریسیو کروں گا اپنا پرافٹ اپنے پاس رکھوں گا اور باقی پیسے جو ہیں وینڈر کی جو فیس ہوگی وہ اس کو پے کر دوں گا مثلا اگر فرض کریں وینڈر سائٹ جو ہے اس کی اس کے ساتھ میری ڈیل فرض کریں 20 ڈالر میں ہوئی ہے اور میں کلائنٹ کو آگے سے 30 ڈالر پرائس بتا رہا ہوں۔ تو دیٹ مینز کلائنٹ مجھے 30 پے کرے گا میں 10 خود رکھوں گا اور 20 میں پے کروں گا وینڈر کو جس سے کیا ہوگا کہ مجھے مجھے ایک گیسٹ پوسٹ کے پیچھے 10 ڈالرز کی بچت ہو جائے گی۔ یہ جو بچت ہے بعض اوقات ون ڈالر بھی ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ بچت 1000 ڈالر بھی ہو سکتی ہے۔ ایک گیسٹ پوسٹ سیل کرنے سے 1000 ڈالر کی بچت بھی اپ کو مل سکتی ہے۔ یہ ویری کرتا ہے کلائنٹ ٹو کلائنٹ اور یہ ویری کرتا ہے ویب سائٹ ٹو ویب سائٹ جتنی اچھی ویب سائٹ ہوگی جتنی پریمیم بڑی ویب سائٹ ہوگی اتنا ہی اس پہ پرافٹ مارجن اکثر زیادہ ملتا ہے۔ تو دوستو یہ تھیں امپورٹنٹ ٹرمز لیکچر نمبر ون میں جو آپ نے اچھے انداز سے انڈرسٹینڈ کرنی ہے اور یاد کرنی ہے اگلے لیکچر کے اندر بھی اس طرح کی ٹرمز ہی ہوں گی۔ کچھ ٹرمز ہم نے یہاں کور کر لی ہیں اور کچھ نیکسٹ لیکچر میں یہ تمام ٹرمز آپ کے لیے بہت امپورٹنٹ ہیں کیونکہ اگر اپ نے اس اس تمام کورس کو اچھے انداز سے سیکھنا ہے اور آگے امپلیمنٹ بھی کرنا ہے تو یہ تمام ٹرمز کا میمورائز کرنا آپ کے لیے بڑا امپورٹنٹ ہے۔ لہذا ان کو میمورائز لازمی کیجیے گا اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی ان ٹرمز کو ساتھ شیئر کیجیے گا۔ تو چلیے دیکھتے ہیں لیکچر نمبر ٹو کی طرف چلتے ہیں جہاں پہ ہم مزید ٹرمز سیکھیں گے۔



