[0:00]نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ تین دفعہ قسم کھائی۔ واللہ لا یومنو واللہ لا یومنو واللہ لا یومنو خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ ہم تصور نہیں کر سکتے کہ صحابہ کیسے لرز گئے ہوں گے۔ کانپ اٹھے ہوں گے۔ کون وہ بدبخت ہے کون وہ شقی ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول تین دفعہ قسم کھا کر فرما رہے ہیں کہ وہ صاحب ایمان نہیں ہے۔ کیل من یا رسول اللہ۔ کسی نے ڈرتے ڈرتے پوچھا ہو گا۔ اے اللہ کے رسول کس کے بارے میں ارشاد فرما رہے ہیں۔ اب جواب سنیئے۔ الذی لا یامن جار حواو ہو۔ وہ شخص کہ جس کی ایزا رسانی کی وجہ سے جس کی بد خلقی کی وجہ سے اس کا پڑوسی امن میں نہیں ہے۔ یہ کوئی گناہ کبیرہ ہے۔ آپ کی فہرست میں تو گناہ ہی نہیں۔ کبیرہ کیا سوال صغیرہ بھی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ آپ یہ کہیں گے کہ ذرا بد اخلاقی ہے۔ بد خلقی ہے۔ بس۔ اچھا کردار کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ کہیں گے۔ گناہ کی فہرس میں نہیں آئے گی بات۔ کبیرہ بہت بڑی شے ہے۔ لیکن اس پر اللہ کے رسول نے تین دفعہ قسم کھائی۔ ایمان نہیں ہے۔ ہرگز نہیں ہے۔ خدا کی قسم نہیں ہے۔

Konsa shakhs Moomin nahin ? Dr Israr Ahmad #drisrarahmed #islamicreminder #deenoverdunya
Deenify
1m 15s228 words~2 min read
Auto-Generated
Watch on YouTube
Share


