Thumbnail for #PakStudy/ Natural Topography of Pakistan; Relief and Drainage by The House of Wisdom with Basharat

#PakStudy/ Natural Topography of Pakistan; Relief and Drainage

The House of Wisdom with Basharat

24m 29s4,163 words~21 min read
Auto-Generated

[0:00]بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اج ہم حاضر ہیں اپنے لیکچر کے ساتھ جو کہ ہے ٹوپوگرافی اف پاکستان. ٹوپوگرافی اف پاکستان سے کیا مراد ہے ٹوپوگرافی کسے کہتے ہیں اور پاکستان کی ٹوپوگرافیکل ریجنز کون سی ہیں ان کے فیچرز کیا ہیں. اس حوالے سے ہم اس لیکچر میں جاننے کی کوشش کریں گے پہلی بات تو اپ یہ جان لیجیے کہ ٹوپوگرافی جو ہے وہ جیوگرافی کی ایک برانچ ہے. جیوگرافی تو بہت بہت بڑا سبجیکٹ ہے اور اس میں نیچرل جیوگرافی اور سوشل جیوگرافی سب کچھ ا جاتا ہے بہت واسٹ ایک فیلڈ ہے. اس میں ایک فیلڈ ہے جس کو ہم کہتے ہیں ٹوپوگرافی ٹوپوگرافی بنیادی طور پر دو الفاظ کا مجموعہ ہے جس کو ہم کہتے ہیں ٹوپو مین سرفیس اینڈ گرافی مین سٹڈی. سو اٹ مینز دا سٹڈی اف دا سرفیس اف پاکستان تو پاکستان کی جو سرفیس ہے جو پاکستان کی زمین ہے اس کو ٹوپوگرافی کہتے ہیں مطلب اس کو ہم اس لیکچر میں سٹڈی کریں گے کیونکہ ٹوپوگرافی کا مطلب ہے دا سٹڈی اف دا سرفیس ٹھیک ہے تو پاکستان کا جو سرفیس ہے. اب ظاہری بات ہے کہ ٹوپوگرافی دو قسم کی ہوتی ہے ایک نیچرل ٹوپوگرافی ہے جس میں ریورز ماؤنٹنز اور ڈیزرٹس اور پلین ایریاز اور یہ ساری چیزیں ا جاتی ہیں. اور کچھ مین میڈ ٹوپوگرافی ہے جس طرح کے روڈز ریلوے لائنز سکولز ہاسپٹلز ڈیمز تو جو انسان نے بنائے ہوئے ہیں جو سرفیس انسان نے کریٹ کیا ہے اس کو ہم کہتے ہیں مین میڈ ٹوپوگرافی. لیکن اس لیکچر میں ہم جو چیزیں پڑھنے جا رہے ہیں وہ نیچرل ٹوپوگرافی سے ریلیٹڈ ہے تو چلیے دیکھتے ہیں کہ اس میں کیا کیا چیزیں ہم پڑھنے والے ہیں اور وہ ہے کیا. جہاں تک پاکستان کی ٹوپوگرافک ریجنز کی بات ہے جہاں تک پاکستان کے لینڈ کی بات ہے سرفیس کی بات ہے تو اس میں بہت ساری ورائٹی پائی جاتی ہے. اللہ تعالی نے پاکستان کو ایسی زمین دی ہوئی ہے کہ جس میں ماؤنٹنز بھی ہیں جس میں پلین ایریاز بھی ہیں جس میں پلیٹوز بھی ہیں جس میں جو ہے وہ ریورز بھی ہیں جس میں ڈیزرٹس بھی ہیں بہت ورائٹی ہے اس میں تو ہم ہر ایک ٹوپوگرافک ریجن کو پڑھیں گے لیکن دو اینگل سے پڑھیں گے ایک ریلیف اور دوسرا ڈرینج.

[2:56]ریلیف کسے کہتے ہیں ریلیف اسے کہتے ہیں کہ ایک جگہ ہے وہ کہاں پر ہے ایگزیکٹ لوکیشن ان دا میپ کیا ہے ٹھیک ہے اور اس کے فیچرز کیا ہیں. فار ایگزامپل اگر ہم پڑھیں کہ پاکستان کے نادرن حصے میں ماؤنٹنز ہیں جس طرح کے ہمالایا ہے اور کراکورم ہے تو اگر ہم کہیں کہ یہ پاکستان کے نارتھ میں ہے تو یہ اس کا ریلیف ہے کیونکہ ایگزیکٹ لوکیشن ان دا میپ. اور اگر ہم یہ کہیں کہ وہ ہائی الٹیٹیوڈ ہے لمبے پہاڑ ہیں سنو کورڈ ان کے پیکس ہیں اور وہاں سے جو ہے جنگلات ہیں وہاں پہ تو یہ ان کے فیچرز جب ہم پڑھیں تو اس کو بھی ریلیف کہتے ہیں یعنی ریلیف کا مطلب ہے کہ ایک ریجن کا ایگزیکٹ لوکیشن کیا ہے میپ کے اوپر اور اس کے فیچرز کیا ہیں تو یہ دونوں چیزیں ریلیف کہلائی جاتی ہیں. ڈرینج کسے کہتے ہیں ڈرینج کہتے ہیں کہ اس علاقے کا سورس اف واٹر کیا ہے پانی کہاں سے اتا ہے فرام وئر دا واٹر کمز اینڈ وئر اٹ فالز پانی کہاں سے اتا ہے کہاں جاتا ہے. فار ایگزامپل اگر ہم کہیں کہ کوہ کراکورم یا ہمالایا سے دریائیں نکلتے ہیں ہم یہ کہتے ہیں ایندس جو ہے دریائے سندھ جو ہے وہ ہمالایا سے نکلتا ہے تو یہ اس کا ڈرینج سسٹم ہو گیا.

[4:07]تو ڈرینج کا مطلب ہے کہ اس خاص ریجن کا سورس اف واٹر کیا ہے پانی کہاں سے اتا ہے کیا گلیشیئرز میلٹ ہوتے ہیں کیا پہاڑوں سے نکلتا ہے کیا ہے کیا چشمے ہیں وہاں پہ تو یہ مختلف چیزیں اگر ہم پڑھیں تو اس ریجن کے حوالے سے تو اس کا ڈرینج کہلایا جاتا ہے. تو اس لیکچر میں ہم دو اینگلز سے ٹوپوگرافک ریجنز جو مختلف پاکستان کے ہیں مختلف ماؤنٹنز ہیں چاہے وہ نادرن اور نارتھ ویسٹرن ماؤنٹنز ہیں چاہے وہ ویسٹرن ماؤنٹنز ہیں وہ پلیٹوز ہیں پاکستان میں دو قسم کے پلیٹو ہیں ایک پوتوار ہے اور ایک بلوچستان ہے. چاہے وہ ایندس پلین ہے ایندس پلین میں پاکستان کا پنجاب اور سندھ ا جاتا ہے جو دریائے سندھ کے کنارے جو علاقے اباد ہیں پلین ایریاز وہ ایندس پلین کہلائے جاتا ہے اور چاہے وہ ڈیزرٹس ہیں جو پاکستان میں جو چار بڑے ڈیزرٹس ہیں وہ ہیں. تو جتنی بھی چیزیں ہیں ہم ان کو دو اینگل سے پڑھنے جا رہے ہیں ایک ریلیف اور دوسرا ڈرینج. اس لیکچر میں میں نے زیادہ تر استعمال کیا ہے میپس کا کیونکہ میپس کے بغیر اپ ٹوپوگرافی کو تو کیا بلکہ جیوگرافی کے کسی بھی برانچ کو نہیں پڑھ سکتے نہیں سمجھ سکتے. تو اس میں زیادہ تر میں نے لکھائی سے کام نہیں لیا بلکہ اس لیکچر میں اپ کو زیادہ تر میپس ملیں گے تو میپس کو سٹڈی کریں اور سمجھیے کہ پاکستان کے ٹوپوگرافک ریجنز کیا ہیں ان کا ریلیف کیا ہے اور ان کا ڈرینج سسٹم کون سا ہے. تو ہوپ فلی کہ اس مختصر سے لیکچر میں ہم اس ٹاپک کو کور کریں گے نہ صرف کور کریں گے بلکہ انڈرسٹینڈ کریں گے ٹھیک ہے تو میرے ساتھ رہیے اور غور و فکر کے ساتھ غور کریں اگر اپ کو نوٹس کی ضرورت ہے تو اپ نوٹس لیں اور غور سے اس کو سنیں ٹھیک ہے. یہ پاکستان کا ایک مختلف جس طرح میں نے کہا ایک ورائٹی ہے کہ جس طرح اپ دیکھ سکتے ہیں ان پکچرز میں یہ دیکھیں اپ یہ ہائی الٹیٹیوڈز ہیں ٹھیک ہے لمبے پہاڑ ہیں یہ رگڈ ایریا ہے جس طرح بلوچستان میں اپ پلیٹ میں اپ کو اس طرح کی زمینیں ملیں گی ٹھیک ہے. یہ میلٹنگ اف دا گلیشیئرز ہے یہ جو ہے یہ ڈیپ ویلیز ہیں ٹھیک ہے یہ ورائٹی ہے پاکستان کے جو ریلیف فیچرز ہیں ان کے. اس طرح پاکستان میں پلین ایریاز بھی ہیں دریا بھی ہیں ڈیزرٹس بھی ہیں وہ تصویریں اگرچہ یہاں پہ نہیں ہے لیکن پاکستان میں ایک ورائٹی پائی جاتی ہے. ڈرینج سسٹم پاکستان کا یہ ہے کہ یا تو بارشیں ہوتی ہیں تو پانی اتا ہے یا پھر گلیشیئرز جو ہیں بڑے بڑے گلیشیئرز ہیں ہمارے پاس وہ میلٹ ہوتے ہیں تو جس کی وجہ سے ہمارے دریاؤں میں پانی اتا ہے. تو یہ ایک براڈ ایک پکچر ہے پاکستان کے ٹوپوگرافی کے حوالے سے یعنی مطلب دیئر از ہیوج ویریشن ان دا یو نو دا لین ایریا اور دا سرفیس اف پاکستان. یہ پاکستان کا میپ ہے سب سے پہلے ذرا اس کو دیکھیں یہ پاکستان کا میپ ہے اور میپ کو سٹڈی کرنے سے پہلے یہ بہت امپورٹنٹ چیز ہے کہ جب بھی اپ میپ کو سٹڈی کریں یا اپ گلوب کو سٹڈی کریں تو اپ کے پاس یہ ڈائریکشنز ہونے چاہیے ٹھیک ہے ان ڈائریکشنز کو اپ نے سامنے رکھتے ہوئے میپ کو سٹڈی کرنا ہے.

[6:56]یاد رکھیے جب بھی اپ میپ کو سٹڈی کریں تو اس میں اپ کے پاس اوپر کی طرف نارتھ ہوگا شمال اس سے کہتے ہیں اور اس کے اپوزٹ سائیڈ پر جنوب ہوگا ساؤتھ کہیں گے رائٹ پہ اپ کے ایسٹ ہوگا اور لیفٹ پہ اپ کے ویسٹ ہوگا. پھر ظاہری بات ہے کہ اب ظاہری بات ہے نارتھ اور ایسٹ ہے تو اس کے جو بیچ والا علاقہ ہے تو یہ نارتھ ایسٹ کہلایا جائے گا یہ نارتھ ویسٹ ہے یہ ساؤتھ ویسٹ ہے اور یہ ساؤتھ ایسٹ ہے تو اپ یہ پورا سرکل کو کور کر دے گا اور اس طرح ہمارے پاس ایٹ ڈائریکشنز جو ہیں وہ ا جائیں گے. اس ان ڈائریکشنز کو اپ نے غور سے دیکھنا ہے اور پھر اس نقشے کو سٹڈی کرنے تو اپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون سا ملک یا کون سی جگہ کون سے سائیڈ پہ ا رہا ہے ٹھیک ہے. اگر اپ کو اپنے مطلب کسی میدان میں کھڑے ہیں اور اپ کو اپنے ارد گرد یہ دیکھنا ہے کہ میرا نارتھ کس طرف ہے ساؤتھ کس طرف ہے ایسٹ کہاں پہ ہے ویسٹ کہاں پہ ہے تو ایسٹ اور ویسٹ کو تو معلوم کرنا بہت اسان ہے وہ سمجھ میں ا جاتا ہے. جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے وہ مشرق ہے تو جہاں سے مشرق جو مشرق ہیں جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اگر اپ اس کی طرف منہ کر کے اپنا چہرہ کر کے کھڑے ہو جائیں تو اپ کے بیک پہ ویسٹ ائے گا مغرب ٹھیک ہے. اور اپ کے لیفٹ سائیڈ پہ شمال ائے گا یاد رکھیے اس کا سمجھنے کے لیے ایک ٹرک یہ ہے کہ عربی زبان میں عربی زبان میں لیفٹ سائیڈ کو یا لیفٹ ہینڈ کو شمال کہتے ہیں ٹھیک ہے. اور رائٹ سائیڈ کو یمین کہتے ہیں تو شمال اور یمین تو شمال کہتے ہیں لیفٹ سائیڈ کو تو اگر اپ مشرق کی طرف چہرہ کر کے کھڑے ہو جائیں تو اپ کے لیفٹ سائیڈ پہ شمال ظاہری بات ہے لیفٹ کو شمال کہیں گے تو لیفٹ پہ شمال ا جائے گا اور رائٹ پہ جنوب ا جائے گا تو اس طرح اپ اپنے ڈائریکشنز کو معلوم کر سکتے ہیں اپنے کسی میدان میں اگر اپ کھڑے ہیں کہ اپ کا شمال اور جنوب کس سائیڈ پہ ہے.

[8:55]جہاں تک پاکستان کی بات کریں تو پاکستان کی چار نائبر کنٹریز ہیں امیجیٹ نائبرز امیجیٹ نائبرز کے جن کے ساتھ اپ کی بارڈر ملی ہوئی ہے اس کو امیجیٹ نائبر کہتے ہیں ٹھیک ہے باقی یہ ہے کہ اس کے ساتھ بھی جو علاقے ہیں وہ بھی یعنی فار ایگزامپل جس طرح اپ کا گھر ہوتا ہے تو جو دیواریں ہم کے ساتھ ملتی ہیں تو وہ تو اپ کی امیجیٹ نائبرز ہیں.

[9:19]لیکن ظاہری بات ہے کہ اس علاقے میں ارد گرد جتنے بھی لوگ رہتے ہیں تو اگر قریب قریب گھر ہیں تو اس کو بھی ہم پڑوس کہتے ہیں نا ہمارا پڑوس ہے. اس طرح پاکستان کے پڑوسی ملک اور بھی قریب قریب جتنے بھی ملک ہیں وہ بھی پڑوسی ملک کہلائے جاتے ہیں لیکن امیجیٹ نائبرز جو ہیں وہ یہ چار ہیں جس میں ایک افغانستان ہے چائنا ہے انڈیا ہے اور ایران ہے ٹھیک ہے. اچھا اب اگر اپ دیکھیں تو پاکستان کے اب اس اس ڈائریکشن کو ان ڈائریکشنز کو اپ نے دماغ میں رکھنا ہے اور اس کو دیکھنا ہے. اپ دیکھیں کہ پاکستان کے نارتھ ایسٹ میں یہ دیکھیں یہ نارتھ ایسٹ ہے پاکستان کا یہ دیکھیں یہ نارتھ ایسٹ پر چائنا ہے. یاد رکھیں جموں کشمیر بھی نارتھ ایسٹ میں واقع ہے ٹھیک ہے یہ انڈیا ہی یہ ایسٹ میں ہے یہ ایسٹ کی طرف دیکھیں یہ پاکستان کا نقشہ ہے اور یہ ایسٹ ہے اپ یہ دیکھیں. پھر یعنی ایسٹ سے لے کر ساؤتھ ایسٹ تک یہ پورا ریجن جو ہے یہ انڈیا ہے اگر اپ افغانستان دیکھیں تو یہ نارتھ ویسٹ سے یہ نارتھ ویسٹ ہے یعنی یہ یہاں سے شروع ہوتا ہے نارتھ ویسٹ سے اور یہ پورا ریجن یہاں تک یہ نارتھ ویسٹ میں واقع ہے یہ ریجن. جہاں تک ایگزیکٹ ویسٹ ہے تو یہاں پر ایران ہے اور ایگزیکٹ ساؤتھ میں اگر اپ دیکھیں تو پاکستان کے عربین سی ہے جو کہ گریٹر اوشن انڈین اوشن کا ایک پارٹ ہے.

[10:40]چونکہ ہمیں عرب ممالک سے ملاتا ہے اس لیے عربین سی ہے یاد رکھیے یہ انڈین اوشن کا حصہ ہے کیونکہ اوشنز تو اپ کو پتہ ہے کہ پانچ اوشنز ہیں فائیو اوشنز ہیں پیسیفک اوشن اٹلانٹک اوشن انڈین اوشن ا اور اس کے علاوہ سدرن اوشن اور ارکٹک اوشن تو یہ پانچ ہمارے پاس اوشنز ہیں بڑے بڑے باہر ہے اور ان کا ایک پارٹ ہے عربین سی جو کہ ہمیں عرب سے ملاتا ہے تو یہ پاکستان کا نقشہ ہے. اگر اپ دیکھیں تو سب سے زیادہ جو لمبی باؤنڈری ہے جو افغانستان کے ساتھ ہے اس کو ڈیورنٹ لائن کہتے ہیں اور یہ تقریبا بائیس سو کلومیٹر سے زیادہ ہے ٹھیک ہے ان کے ساتھ بہت لمبی سرحد ہے ہماری ڈیورنٹ لائن کہتے ہیں اس کو. ڈیورنٹ لائن اس وجہ سے کہتے ہیں کیونکہ یہ انگریز جو ہے ڈیورنٹ نامی ایک انگریز نے اٹھارہ سو تریانوے میں ا ایک ڈرا کی تھی جس کو ڈیورنٹ لائن کہتے ہیں ٹھیک ہے. اور انڈیا کے ساتھ بھی ہماری کافی وسیع ا وہ ہے تقریبا سولہ سو کلومیٹر پر مشتمل ایک طویل سرحد ہے چائنا کے ساتھ بھی ہم کراکرم کے ذریعے ملے ہوئے ہیں اور ایران کے ساتھ بھی ہماری کوئی پانچ سو پچاس راؤنڈ اباؤٹ کلومیٹر جو ہے سرحد پائی جاتی ہے. پاکستان کا جو کوسٹل ایریا ہے جو ساحل سمندر ہے وہ تقریبا کوئی گیارہ سو کلومیٹر کا رقبہ ہے جو ہم طے کرتے ہیں یعنی اس میں سندھ بھی ا جاتا ہے اور بلوچستان بھی ا جاتا ہے. لیکن بلوچستان کا جو ساحلی علاقہ ہے وہ کافی زیادہ ہے تقریبا سات سو کلومیٹر یا اس سے زیادہ تھوڑا سا اور تقریبا تین ساڑھے تین سو کلومیٹر کا جو ہے وہ سندھ میں ا جاتا ہے. تو عربین سی کے ساتھ ہماری جو باؤنڈری ہے جس کو ساحلی علاقے کہتے ہیں کوسٹل ایریاز کہتے ہیں وہ بھی تقریبا گیارہ سو کلومیٹر طویل ایک جگہ ہے جو ہماری ساحلی ا جو خطہ ہے ٹھیک ہے تو یہ تو ہمارے امیجیٹ نائبرز ہو گئے ٹھیک ہے یہ پاکستان کا براڈ ایک میپ ہے جس میں اپ نے دیکھا کہ چائنا انڈیا افغانستان اور ایران ہمارے امیجیٹ نائبرز ہیں اور ساؤتھ میں ہمارا عربین سی ہے. یاد رکھیے عربین سی کے اس پار ایک عرب کنٹری ہے عمان جو کہ عربین سی کے اس پار ہے تو اپ اس طرح یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کے پانچ پڑوسی ممالک ہیں. چار سے ہم بائے روڈ ملے ہوئے ہیں اور ایک بائے سی ہم جن سے ملے ہوئے ہیں وہ ہمارے پاس ہے عمان تو عمان بھی ہماری ہمارا جو ہے وہ ایک نائبر کنٹری ہے جو کہ عربین سی کے اس پار پایا جاتا ہے اوکے یہ پاکستان کا ایک براڈ میپ ہے جو اپ نے دیکھا.

[13:02]اب ہم بات کرتے ہیں پاکستان کے مختلف ٹوپوگرافک ریجنز کے حوالے سے کہ پاکستان کے مختلف ریجنز کیا ہیں اور پاکستان کی زمین کیسی ہے. اگر پہلے نمبر پر اپ دیکھیں تو جو نارتھ ہے اور نارتھ ویسٹ ہے اپ دیکھیں نا اس میں یہ نارتھ ہے ٹھیک ہے ایگزیکٹ نارتھ ہے یہ والا اور یہ نارتھ ویسٹ ہے تو اس نقشے کو اپ نے غور سے دیکھنا ہے تو یہ سب سے پہلے ہم اٹھاتے ہیں کہ اس میں ہمارے پاس ماؤنٹنز ہیں. تھری بہت بڑے بڑے سلسلے ہیں ایک پہاڑ نہیں ہیں پہاڑوں کے سلسلے ہیں ٹھیک ہے اور اس میں ہمارے پاس ایگزیکٹ نارتھ پہ اگر اپ دیکھیں تو کراکرم ہے. پھر اس سے نیچے اگر اپ ساؤتھ کی جانب موو کریں یا ایسٹ کی جانب موو کریں یعنی ساؤتھ اور ایسٹ کی جانب اگر اپ موو کریں تو ہمارے پاس گریٹ ہمالایا ہے ہمالایا پہاڑ یہ کراکورم ہے جو چین سے ہمیں ملاتے ہیں اور پھر یہ ہمالایا ہے. اور پھر اگر نارتھ ویسٹ کی طرف اپ دیکھیں تو یہ ہندوکش کے پہاڑ بھی یہاں ہیں لیکن یہ ہمیں افغانستان سے ملاتے ہیں ٹھیک ہے تو یہاں پہ اس اس نقشے میں یہ پاکستان کا نقشہ ہے جو نارتھ والا حصہ ہے تو اس میں ہمیں تین پہاڑی سلسلے نظر اتے ہیں. یہ والا جو ہے یہ کراکورم ہے جس کا ہائیسٹ پیک جو ہے وہ کے ٹو ہے جس کو گارڈون اسٹن بھی کہا جاتا ہے اٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر بلند ہے ٹھیک ہے. دوسرے نمبر پر ہمارے پاس اگر اپ اس کے ساؤتھ اور ایسٹ ایسٹ میں ا جائیں یا پھر ساؤتھ میں ا جائیں اس طرح نیچے کی طرف تو ہمالایا ہے تو ہمالایا میں تین بڑے سلسلے ہیں ایک ہمالایا کبیر جس کو سینٹرل ہمالایا کہتے ہیں ظاہری بات ہے ننگا پربت بہت ہی خطرناک قسم کی چوٹی وہاں پہ پائی جاتی ہے آٹھ ہزار ایک سو چھبیس میٹر کی بلندی ہے پھر اس سے تھوڑا سا لیسر ہمالایا اور پھر سوالیکس یہ تینوں ایک ہی چیز ہیں یہ ہمالایاز کی برانچز ہیں لیکن یہ سب سے زیادہ لمبے ہیں پھر یہاں اتے ہوئے نیچے کی طرف ان کی ہائٹ جو ہے وہ کم ہوتی رہتی ہے. اور ایک نارتھ ویسٹ پہ اگر اپ دیکھیں یہ نارتھ ویسٹرن ایریا ہے پاکستان کا جو افغانستان سے ہمیں ملاتا ہے اور یہاں پہ ہمارے پاس ایک اور پہاڑی سلسلہ ہے جو کہ کوئی ہندوکش ہے اور اس میں ترچ میر جو ہے یہ ا پہاڑ جو پیک ہے وہ بلند ترین پیک ہے جو کہ پایا جاتا ہے. تو ہمارے نارتھ اور نارتھ ویسٹ میں اگر اپ پاکستان کا ریلیف دیں گے اور پاکستان کا نقشہ دیکھیں اٹھائیں تو اس میں اپ کو تین پہاڑی سلسلے ملیں گے کراکورم ہمالایا اور نارتھ ویسٹ میں ہندوکش ٹھیک ہے. اب اس کے فیچرز کیا ہیں اس کے فیچر یہ ہیں کہ یہ بہت ہائی مطلب الٹیٹیوڈ والے پہاڑ ہیں اکثر برفباری ہوتی ہے اور جنگلات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اس طرح کوئی ہندوکش بھی ہے. یہاں پر بھی پہاڑ ہے یہ افغانستان سے ہمیں ملاتا ہے اچھا اس کا ایک اور فیچر یہ ہے کہ اس کا فائدہ کیا ہے پاکستان کو اس کا فائدہ کیا ہے پاکستان کو اس کے اس کے ان پہاڑی سلسلے کے بہت سارے فوائد ہیں یاد رکھیے. پہلی بات تو اپ یہ سمجھیں کہ پاکستان کا اگر ٹوٹل رقبہ اپ اٹھائیں تو اس میں 40 فیصد حصہ صرف پلین ایریا ہے باقی 60 فیصد تمام کے تمام پہاڑ ہیں جو یہ نارتھ اور نارتھ ویسٹرن پہاڑ ہیں پھر ایسٹرن ویسٹرن سائیڈ پہ اس میں پانچ سلسلے اپ کو میں نیکسٹ سلائیڈ میں بتاؤں گا. تو یہ ٹوٹل ملا کر اگر اپ دیکھیں پاکستان کے پورے نقشے کو تو اپ کو ملے گا کہ پاکستان کا 60 فیصد حصہ پہاڑوں سے ڈکا ہوا ہے اور باقی 40 فیصد جو ہے وہ پلین ایریاز ہیں. تو ان پہاڑی سلسلوں کے جو نارتھ میں میں نے کراکورم کی بات کی یا پھر ہندوکش کی بات کی تو وہ گلیشیئرز جو ہوتے ہیں وہ سمندرز جب اتے ہیں تو سمندرز میں وہ پگھلتے ہیں.

[17:48]اب چونکہ وہاں سے پانی نکلتا ہے اب وہاں ہ کوہ ہمالایا اگر اپ دیکھیں تو وہاں سے ایندس نکلتا ہے اور ایندس کا سورس کیا ہے وہ گلیشیئرز پگھلتے ہیں. جتنے بھی دریا ہیں تو وہ گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے اتے ہیں تو جس کی وجہ سے وہ پاکستان کا جو جو دریا ہیں وہ بھرے رہتے ہیں. اسی وجہ سے ہمارا نہری نظام دنیا کا بہترین نہری نظاموں میں سے ہے اور بڑے نظاموں میں سے ہے کیونکہ ہمارے پاس سورس اف واٹر موجود ہے گلیشیئرز کی صورت میں اور وہ گلیشیئرز کہاں پہ ہوتے ہیں پاکستان کے نارتھ اور نارتھ ویسٹ میں ہوتے ہیں. تو اس وجہ سے یہ ہمارے لیے بہت امپورٹنس رکھتے ہیں کہ یہ ہمارے دریاؤں کے لیے ایک بہت بڑا سورس ہے اگر یہ پہاڑ نہ ہوتے تو ظاہری بات ہے کہ برفباری نہ ہوتی نہ گلیشیئرز بنتے تو جس کی وجہ سے ہمارے پاس جو ہے وہ پانی نہ ہوتا یا اس کی کمی ہوتی. تو یہ ہمارے لیے بہت امپورٹنٹ ہے یہ پاکستان کا ان پہاڑوں کے حوالے سے ریلیف ہے جو میں نے کہا ریلیف سے مراد کہ اس کی ایگزیکٹ لوکیشن کیا ہے اور اس کا سورس اف واٹر جو ہے وہ کیا ہے ڈرینج سسٹم کیا ہے ٹھیک ہے.

[18:54]اب ہم نیکسٹ سلائیڈ میں بات کرتے ہیں ڈرینج سسٹم کے حوالے سے اگر ہم نارتھ اور نارتھ ویسٹرن ماؤنٹنز کے ڈرینج سسٹم کے اوپر بات کریں تو جس طرح میں نے پہلے عرض کیا کہ اگر اپ دیکھیں یہ جو بلو لائنز ہیں یہ ریورز کو شو کرتے ہیں جو بڑے لائنز ہیں جو چھوٹے لائنز ہیں تو ظاہری بات ہے چھوٹے دریا بھی ہیں بڑے دریا بھی ہیں.

[19:25]سب سے بڑا دریا پاکستان کا جو ہے وہ ایندس ہے ٹھیک ہے یہ جو اپ لائن دیکھ رہے ہیں یہ والی لائن یہ ایندس ہے دریائے سندھ ہے جو یہ ہمالایا سے نکلتا ہے اور یہ ہوتا ہوا پنجاب سے اور پھر تھوڑا سا خیبر پختونخواہ میں انٹر ہو کر دوبارہ پنجاب میں انٹری لیتا ہے اور پھر یہاں سے یہ دیکھیں پنجاب ہے اور پھر یہاں سے سندھ میں داخل ہوتا ہے اور پھر جا کر بحر عرب میں جا گرتا ہے. تقریبا ٹوئنٹی نائن ہنڈرڈ کلومیٹر کا فاصلہ یہ طے کرتا ہے اور اس کے ساتھ اگر یہ پاکستان کا ایسٹ ہے نا انڈیا تو اس سائیڈ پر یہ ایسٹرن ٹریبیوٹریز کہلائے جاتے ہیں یہ جو دریا ہیں یہ چار دریا ہیں جہلم ہے دریائے چناب ہے دریائے راوی ہے اور دریائے ستلج ہے تو یہ چار دریا جو ہے یہ مزید اس کے ایندس کے ایسٹ میں جو واقع ہیں اس وجہ سے اس کو ایسٹرن ٹریبیوٹریز کہتے ہیں اور دریائے سندھ کے جو ویسٹ میں جو دریا ہیں اس کو ویسٹرن ٹریبیوٹریز کہتے ہیں یہ چھوٹے جو دریا اپ دیکھ سکتے ہیں دریائے سوات ہے دریائے مستوج ہے ٹھیک ہے دریائے کرم ہے توچی ہے گومل ہے یہ تمام کے تمام ایسٹرن ٹریبیوٹریز کہلائے جاتے ہیں اور یہ ویسٹرن ایسٹرن یہ ہیں اور یہ ویسٹرن ٹریبیوٹریز ہیں ٹھیک ہے. اب ظاہری بات ہے یہ تمام کے تمام نکلتے ہیں اگر اپ دیکھیں تو جو ہمالایاز ہیں ان سے اپ کے جو دریا نکلتے ہیں جہلم چناب راوی ستلج اور بیاس جو ہے یہ تمام کے تمام جو ہے اب بیاس بھی وہاں سے نکلتا ہے لیکن وہ انڈیا میں ہے تو اس وجہ سے بیاس یہ تمام کے تمام دریا نکلتے ہیں اور پھر اگر اپ دیکھیں دریائے گلگت نکلتا ہے یہاں پہ ہے اس نقشے میں نظر نہیں ا رہا لیکن یہاں پہ دریائے گلگت کرم سے نکلتا ہے پھر ویسٹرن ٹریبیوٹریز میں اگر اپ نارتھ نارتھ ویسٹ کی طرف اپ دیکھیں یہ مستوج ریور ہے جو ہندوکش سے نکلتا ہے تو یہ دریا یہاں سے نکلتے ہیں تو یہ ان جو میں نے اپ کو بتایا نارتھ اور نارتھ ویسٹرن جو پہاڑ ہیں تو یہ ان ان کا ڈرینج سسٹم ہے ٹھیک ہے اگے جاتے ہیں.

[22:01]ا جب ہم بات کرتے ہیں ویسٹرن ماؤنٹنز ریجنز کی تو ہمارے پاس ویسٹ میں جو ظاہری بات ہے یہ ایندس ہے بیچ میں اپ دیکھ رہے ہیں اور یہ اس کا ایسٹرن سائیڈ ہے پنجاب اور سندھ اور یہ اس کا ویسٹرن سائیڈ ہے یہاں پر کے پی ہے اور یہاں پر بلوچستان ہے. اب ظاہری بات ہے ان میں چار پانچ بڑے بڑے پہاڑی سلسلے ہیں لیکن ظاہری بات ہے ان کی ہائٹ جو ہے اتنی نہیں ہے جتنے نارتھ ویسٹ اور نادرن پہاڑوں کی ہیں. اس میں کوہ سفید ہے ا اور اس میں ا جو ہے وہ وزیرستان ہلز ہیں ٹھیک ہے ا پھر سلیمان رینجز ہیں ا اور سینٹرل بروہی رینج ہیں اور اس میں کیرتھر رینج ہے یہ پانچ سلسلے ہیں چھوٹے بڑے ان کی ہائٹ جو ہے وہ ایک دوسرے سے مختلف ہے تین ہزار میٹر کی بلندی بھی ہے چھ ہزار میٹر کی بلندی بھی ہے لیکن اتنا یاد رکھیے کہ یہ سارے کے سارے سلسلے جو ہیں یہ زیادہ تر بلوچستان اور کے پی میں ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ دونوں تو کے پی میں ہیں پھر یہ سلیمان رینج جو ہے یہ ا ڈیری اسماعیل خان وغیرہ کے علاقے میں اتے ہیں اور مطلب کہ کچھ حصہ اس کا بلوچستان میں اتا ہے کچھ حصہ اس کا خیبر پختونخواہ میں اتا ہے سینٹرل بروہی رینج اور کیرتھر رینج جو ہے وہ زیادہ تر ا یہ بلوچستان میں ہیں اور یہ بھی اس میں زیادہ تر حصہ جو ہے وہ بلوچستان کا ہی ٹھیک ہے تو یہ اس کا ایگزیکٹ لوکیشن ہے ویسٹرن ماؤنٹنز کوہ سفید وزیرستان ہلز سلیمان رینجز سینٹرل بروہی رینج اور کیرتھر رینج ہے میں نے جس طرح کہا کہ اس میں گرینری زیادہ نہیں ہے ا نسبت نادرن جو علاقے ہیں ان کے ہائٹ بھی ان کی اتنی بلند نہیں ہے کہیں کہیں دریاؤں سے نکلتے ہیں تو اس کے فیچرز ہیں ٹھیک ہے.

[23:38]اگر ہم اس کا ڈرینج سسٹم بات پہ بات کریں تو ہمارے پاس اب جس طرح دیکھ سکتے ہیں کہ دریائے کابل ہے یہ دریائے کابل ہے تو یہ کہاں سے نکلتا ہے یہ کوہ سفید سے نکلتا ہے تو یہ اس کا ڈرینج سسٹم ہے اور یہ جو ہے یہ بناتا ہے ویسٹرن ٹریبیوٹریز کیونکہ دریائے کابل جو ہے وہ سیدھا ا کے ایندس میں گرتا ہے ٹھیک ہے پھر وزیرستان ہلز سے کرم توچی اور گومل جیسے چھوٹے چھوٹے دریا نکلتے ہیں وہ بھی دریائے سندھ کو جوائن کرتے ہیں اور اس طرح ریور ہب جو ہے کیرتھر رینج میں یہاں پہ ہیں کیرتھر رینج اور یہ دریائے ہب میں ہے ا دریائے ہب ہے اور دریائے ہب جو ہے وہ اس طرح ایندس میں نہیں گرتا بلکہ سیدھا کیرتھر رینجز سے نکلتے ہوئے نکلتا ہوا پھر یہاں پہ عربین سی میں جو ہے وہ گرتا ہے تو یہ اس کا ڈرینج سسٹم ہے جو دریاؤں کا نظام ہے.

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript