Thumbnail for Youme Maarka e Haq speech | Speech on Bunayan Marsoos operation | Maarka e Haq speech | Pak War 2025 by Pacific learning zone

Youme Maarka e Haq speech | Speech on Bunayan Marsoos operation | Maarka e Haq speech | Pak War 2025

Pacific learning zone

5m 28s629 words~4 min read
Auto-Generated

[0:00]ہے قسم مجھے اس مٹی کی میں دیس نہیں مٹنے دوں گا ہے قسم مجھے اس مٹی کی میں دیس نہیں مٹنے دوں گا دے دوں گا جان اپنی پرچم نہیں جھکنے دوں گا غازی یا شہید کہلاؤں گا غازی یا شہید کہلاؤں گا میں ایمان نہیں بکنے دوں گا جناب صدر محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیوں السلام علیکم اج کی اس پروقار اور عظیم الشان تقریب میں مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے یوم معرکہ حق صدر زی وقار طاقت جب تک ازمائی نہ جائے بالاتر اور ناقابل تسخیر سمجھی جاتی ہے مگر جب اسے بلا ضرورت دکھایا جائے تو اس کی حدود بے نقاب ہو جاتی ہیں ہمارے حریف بھارت کے پاس بھی طاقت کا ابہام تھا اور ابھرتی ہوئی عالمی شبیہ کوئی بھی رہنما اس وقت تک چھڑی نہیں گھماتا جب تک اسے یقین نہ ہو جائے کہ ضرب نشانے پر لگے گی مگر مودی سرکار کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ان کے مد مقابل کی فضائی طاقت کتنی مربوط منظم اور حکمت عملی سے بھرپور ہے۔ اے ارض وطن اج بھی اپنا یہ عہد ہے اے ارض وطن اج بھی اپنا یہ عہد ہے ہم حرف وفا خون سے تحریر کریں گے۔ جناب صدر 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دشمن اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ عرض پاکستان پر حملہ اور ہوا پاکستان کی شہری ابادی پر رات کی تاریکی میں بزانہ حملے کر کے 26 شہریوں کو شہید کر دیا اور متعدد زخمی ہوئے ہمارے شاہینوں نے بھرپور اور بروقت دفاع کر کے دشمن کے پانچ جدید جنگی طیارے رافیل مار گرائے اور بھارت کو دندان شکن جواب دے کر یہ پیغام دیا کہ ہم ملکی دفاع کے لیے خون کا اخری قطرہ بہانے کو تیار ہیں۔ نظر بری ڈالی اگر تم نے میری عرض پاک پر میرا وعدہ ہے اے دشمن تیری ہستی مٹا دیں گے۔ صدر عالی وقار اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ہماری مسلم افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص اپریشن کیا۔ پاکستان نے دشمن کو تحمل درستگی اور حکمت عملی کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا بھارتی فضائیہ جو کبھی ناقابل تسخیر سمجھی جاتی تھی 10 مئی کو ناپی جانچی اور روکی جا چکی ہے پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دی گئی۔ ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آئے گی ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آئے گی ہمارا خون ہے شامل اس وطن کی مٹی میں صدر ذی وقار! ملکی سالمیت، خودمختاری اور ازادی کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ہماری مسلح افواج نے 10 مئی کو بعد نماز فجر جوابی کاروائی میں دشمن کے بہت سے ٹھکانے تباہ کیے۔ جن میں پٹھانکوٹ ایئر فیلڈ ایئربیس ادم پور اور بیاس میں براہوس میزائل سٹوریج سائیڈ شامل ہیں۔ پاک ارمی کا موثر جواب اور دشمن پر لرزہ طاری ہو گیا۔ جوابی وار کے بعد عالمی دنیا نے ہمارے شاہینوں کو فضاؤں کا بادشاہ قرار دیا۔ باطل سے دبنے والے اے اسما نہیں ہم سو بار کر چکا ہے تو امتحان ہمارا صدر عالی وقار اور معزز سامعین! 10 مئی 2025 کو یوم معرکہ حق کے نام سے تاریخی اوراق میں ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ان کے حوصلے بلند اور غیر متزلزل تھے جناب صدر! اسمان بدل چکا ہے یہ فضائی جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی خاموش اور ناقابل جواب فضائی برتری کی شروعات ہیں۔ اللہ تعالی میرے ملک کا حامی و ناصر ہو۔ عقابوں کے تسلط پر فضا فخر کرتی ہے خود ہی کے راز دانوں پر دعائیں فخر کرتی ہیں وطن سے جن کے بیٹے پیدا ہوں محمود عالم وہ دھرتی سر اٹھاتی ہے وہ مائیں فخر کرتی ہے شکریہ۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript