[0:02]السلام علیکم کیسے ہیں اپ؟ امید کرتا ہوں اپ خیریت سے ہوں گے جہاں ہوں گے خوش ہوں گے اللہ تعالی ایسے ہی خوش رکھے اور صحت والی لمبی عمر دے اور زندگی میں کبھی بھی کسی کا محتاج نہ کرے جتنے لوگ پریشان ہیں اللہ تعالی ان کی پریشانیاں دور فرمائے
[0:15]جتنے لوگ بیمار ہیں اللہ تعالی انہیں صحت دے اور جتنے لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اللہ تعالی ان کی بخشش فرمائے میری دعائیں اپ لوگوں کے لیے اور مجھے اور میری فیملی کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں
[0:25]اج ایک بہت ہی ہارر اور لانگ سٹوری ہے جو کہ اپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی
[0:31]اللہ ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو دوسروں پر کالا جادو کرواتا ہے
[0:35]سٹوری میں ایک لیسن بھی ہے ان لوگوں کے لیے جن کو اللہ تعالی نے بہت نوازہ تو ہے لیکن وہ دکھاوا بھی کرتا ہے یہ سٹوری جن صاحب نے مجھے بھیجی ہے اپ یقین جانیں اتنی ایموشنل سٹوری تھی
[0:48]میں چاہ رہا تھا کہ میں ایز اٹ از اپ لوگوں سے شیئر کروں لیکن ان کی یہ خواہش تھی کہ میں ہی اسے نریٹ کروں کوشش کی ہے جس طرح انہوں نے مجھے سٹوری بھیجی ہے
[0:57]اس فیل میں گھس کے اس فیل کو اپنے اوپر فیل کر کے اپ لوگوں سے یہ سٹوری میں نے شیئر کی ہے بہت ڈرانی ہے ہی ہے لیکن بہت ایموشنل سٹوری ہے
[1:08]سٹوری کو لاسٹ تک سنیے گا سٹوری بہت خوفناک ہونے والی ہے سٹوری شروع کرنے سے پہلے میں کہنا چاہوں گا اگر اپ کا سونے کا موڈ ہے تو سو جائیں یہ سٹوری نہ سنیں کیونکہ
[1:18]جب میں ایسی بات کروں تو واقعی میں سٹوری میں کچھ نہ کچھ ہے کچھ سٹوریز ہوتی ہیں جو مجھے پرسنلی ہٹ کرتی ہیں یہ ان میں سے ایک سٹوری ہے
[1:25]چلتے ہیں سٹوری کی طرف سٹوری شروع کرنے سے پہلے ایت الکرسی پڑھ لیں اور اپنے اس پاس حصار باندھ لیں کیونکہ سن اجنبی مخلوقات کا ذکر ہوتا ہے تو بڑے انٹرسٹ سے اپ کے قریب ا جاتی ہیں اور اپنی باتیں سننے لگتی ہیں
[1:37]اور اج یہ کام اور کر لیجئے گا کہ لائٹ اف کر کے نہیں سونا لائٹ ان ہی رہنے دیجئے گا چلتے ہیں اپنی سٹوری کی طرف
[1:53]السلام علیکم عدنان بھائی کیسے ہیں اپ؟ امید ہے اپ خیریت سے ہوں گے اور اپ کی یوٹیوب فیملی بھی خیریت سے ہو گی
[2:00]میرا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے جو کہ سرگودھا کے بہت قریب ہے یہ بات اج سے چھ سال پرانی ہے
[2:07]میں بتاتا چلوں میں نے لائف میں بہت محنت کی بہت سٹرگل کی شادی کے بعد سے ہی میں کمانے کے لیے بیرون ملک چلا گیا
[2:15]بہت سٹرگل کی بہت پیسہ بنایا اور اس کے بعد میں نے گاؤں میں ایک ایسا گھر بنایا جو کہ پورے گاؤں میں الگ ہی دکھتا تھا
[2:24]پھر گاڑی پیسہ یہ سب چیزیں میرے پاس تھیں الحمدللہ بہت اچھی لائف میں گزار رہا تھا
[2:32]اور اسی سٹرگل کے دوران میرے تین بچے بھی ہو گئے ایک اچھی لائف شروع ہو گئی
[2:38]اور پھر جب بہت سٹرگل کر لی بہت پیسہ بنا لیا تو پھر میں نے پاکستان واپس انے کا سوچا
[2:45]تاکہ میں یہیں ا کر ایک بزنس شروع کروں الحمدللہ اللہ کا احسان ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالوں وہ کام چل پڑتا تھا
[2:56]پہلے چھوٹے موٹے کام کیے لیکن مزہ نہیں ا رہا تھا پھر میں نے ایک بڑا کام شروع کیا جو کہ میرا بہت اچھے سے چلنے لگا
[3:04]یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ میں پورے خاندان میں ایک الگ ہی نمایاں تھا یعنی کہ اگر میں کہیں بھی فیملی گیدرنگ میں جاتا تو الگ ہی نظر اتا
[3:15]اور یہ سب بتانے کا مقصد بھی یہ ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو لوگ دکھاوا کرتے ہیں
[3:22]میری لائف میں یہ بہت تھا کہ میں بہت دکھاوا کرتا تھا اور ایسا نہیں ہے کہ میں بہت تنگ ہاتھ کا تھا میرا ہاتھ بھی بہت کھلا تھا
[3:30]یعنی کہ اگر کوئی بھی مجھ سے سپورٹ مانگتا یا فائنینشلی یا کسی بھی طرح کی تو میں پیچھے نہیں ہٹتا تھا
[3:38]لیکن پھر بھی ایسے کچھ لوگ ہوتے ہیں جو بد نظری سے اپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اب مجھے کیا معلوم تھا میرے ہی خاندان میں کوئی مجھے اتنی بد نظری سے دیکھ رہا ہوگا
[3:50]اور میرا پورا خاندان تباہ ہو جائے گا یہ سٹوری نہ صرف ایک سٹوری ہے یہ ایک سبق بھی ہے ان لوگوں کے لیے جو بہت دکھاوا کرتے ہیں
[4:02]جن کو بہت شوق ہوتا ہے واہ واہ کروانے کا تو وہ لوگ ضرور یہ غور سے سنیے گا میری سٹوری سنانے کا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے لیکن جو مجھ پر بیتی ہے
[4:14]وہ کسی پر نہ ہو اللہ نہ کرے تو بڑھتا ہوں اپنے ریل واقعے کی طرف میرا نام ارشد ہے اور میری پوری فیملی ختم ہو چکی ہے
[4:22]صرف اس کالے جادو کی وجہ سے یہ بات شروع تب ہوئی جب مجھے نہیں پتا تھا کہ سب اچھا چل رہا ہے
[4:32]لیکن اگے بہت کچھ تباہ ہونے والا ہے میرا کاروبار بھی یہاں سیٹ ہو گیا میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک ہنسی خوشی لائف گزار رہا تھا
[4:39]کہ اچانک میری بیوی کی طبیعت خراب ہونے لگی اور اتنی خراب کہ میں اپ کو بتا نہیں سکتا
[4:47]پہلے اسے بخار ہوا اسے لے کر ہاسپٹل گیا لیکن میڈیسن اس پر اثر نہیں کر رہی تھی
[4:54]پھر ڈاکٹر نے ٹیسٹ وغیرہ لکھے اور جب ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو وہ بالکل کلیئر تھے
[5:01]ظاہر کوئی بیماری نہیں تھی لیکن میری بیوی کی حالت مسلسل خراب ہوتی چلی جا رہی تھی
[5:08]کبھی اسے اتنا پینک اٹیک ہوتا کہ اسے ادھی رات کو لے کر مجھے ہاسپٹل بھاگنا پڑتا
[5:14]میرے گھر کا سکون برباد ہوتا چلا جا رہا تھا میری بیوی کو پتہ نہیں کیا ہو گیا تھا وہ اتنی بیمار ہونے لگی
[5:21]پھر پہلے تو وہ بیمار تھی لیکن پھر اس کے بعد وہ عجیب عجیب حرکتیں شروع کر دیتی ہے رات کو وہ عجیب طریقے سے اٹھ کر چیخنا شروع ہو جاتا ہے
[5:31]اور وہ مجھے کہتی ہے کہ کمرے میں کوئی کھڑا ہوا ہے ایک دفعہ میں سو رہا تھا اب یہاں جو میں بات بتانے جا رہا ہوں وہ دل تھام کر سنیے گا کیونکہ اس ٹائم میری بھی کیفیت کچھ بہت ہی خوفناک تھی
[5:44]میں سو رہا تھا مجھے رات کو عجیب سرگوشیوں کی گسر گسر کرنے کی اواز ائی جب میری انکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ میری وائف عجیب طریقے سے لیٹے میں کچھ پڑھ رہی ہے
[5:57]اب عدنان میں بتاتا چلوں وہ لینگویج کچھ اور ہی تھی وہ عجیب سی لینگویج تھی کہ میں بہت برا ڈر گیا
[6:06]میں نے اپنی بیگم کو ہلایا لیکن جیسے جیسے میں اس کو ہلا رہا تھا وہ اپنی اواز لاؤڈ کرتی جا رہی تھی میں اسے اوازیں دے رہا تھا وہ اور اونچا پڑتی جا رہی تھی وہ نہ جانے کیا پڑھ رہی تھی
[6:17]پھر میں نے اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا اور بیٹھ کر اسے تکنے لگا اور اس نے انگلی کا اشارہ چھت کی طرف کیا اور بس وہ پڑتی چلی جا رہی تھی
[6:27]نہ وہ اردو تھی نہ ہندی تھی نہ پنجابی تھی نہ کوئی اور لینگویج مجھے اچھے سے معلوم ہے وہ کوئی لینگویج نہیں تھی بس جو بھی تھا بہت فلو میں پڑا جا رہی تھی
[6:38]یہ سب اتنا ڈراؤنا تھا شاید بتانے میں اپ لوگوں کو اندازہ نہ ا رہا ہو لیکن اس ٹائم جو میری کیفیت تھی وہ میں جانتا ہوں اور میرا اللہ جانتا ہے
[6:48]میرے بچے کمرے میں چیخنے لگے رونے لگے لیکن ماں کو کوئی اثر نہیں تھا وہ کسی اور ہی کیفیت میں تھی
[6:55]پھر بالاخر میں نے بہت پڑھائی کی اس پہ پھوکنا شروع کیا اور اہستہ اہستہ وہ اس کیفیت سے باہر ائی اور جب وہ اس کیفیت سے باہر ائی تو مجھے کہنے لگی کہ مجھے کچھ یاد نہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا تھا
[7:10]اب میں سمجھ چکا تھا یہ معاملات کچھ اور ہی ہیں میں نے ایک قریبی عامل کو دکھایا جو کہ نارمل دم وغیرہ کرتے تھے
[7:18]انہوں نے اس پہ دم کیا اور کچھ پانی وغیرہ دیا جو کہا کہ اس کو پلاتے رہنا کچھ بہتری ائی لیکن وہ والی بات نہیں تھی کہ میں کہہ سکوں کہ میری وائف بالکل ٹھیک ہو گئی
[7:31]بیماری وہیں تھی وہ بہت بیمار رہنے لگی اب اس کی یہ کیفیت تھی کہ پورا پورا دن بیڈ پر پڑی رہتی لیکن
[7:38]اب کچھ ایسا ہونے جا رہا تھا جو میرے ذہن و گمان میں نہیں تھا وہ پورا دن بیمار رہتی اور ایک رات کیا ہوتا کہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا میرے بچے بھی سو رہے تھے
[7:50]اب میری عادت یہ تھی کہ میں نے اپنے ڈبل بیڈ کے ساتھ ایک روم میں ہی چرپائی بچا رکھی تھی وہ سردیوں کے دن تھے اور شدید ٹھنڈ تھی
[8:02]یعنی اگر اپ اپنے لحاف سے ہاتھ باہر نکالتے ہو تو اپ کا ہاتھ ایسے جیسے برف ہو جائے اس شدید ٹھنڈ میں میں نے ڈبل بیڈ پہ اپنے بچوں کو اور اپنی بیوی کو سلا رکھا تھا
[8:16]اب رات کا تقریبا کوئی ایک بجتا ہے اب جو کہ پنجاب سائیڈ کے خاص طور پہ گاؤں دیہات کے لوگ ہیں جو سبز علاقوں میں رہتے ہیں انہیں اندازہ ہوگا کہ
[8:26]ان علاقوں میں رات کتنی جلدی ہو جاتی ہے اور سناٹا کتنی جلدی چھا جاتا ہے بالکل ایسا ہی تھا کہ رات کے اٹھ نو بجے تک تو ایسے جیسے گلیوں میں کتے بھونک رہے ہوں
[8:34]بالکل ایسی خاموشی ایسا سناٹا اب جو میں نے گھر بنا رکھا تھا وہ بہت بڑا تھا لیکن ہم لوگ بچوں کی خاطر ایک ہی روم میں سب سویا کرتے تھے سردی بھی تھی اور اسی روم میں میں نے ہیٹر بھی لگا رکھا ہوتا تھا
[8:47]اب مجھے نیند میں ایسے محسوس ہونے لگا جیسے میرے گھر میں باہر صحن میں کوئی ہے دوسرے روم میں کوئی ہے مجھے دروازے کی اواز ائی اور ایسے لگا جیسے کوئی باہر چل رہا ہے جیسے کسی کے قدموں کی اواز ائی ہو
[9:02]میری انکھ کھل گئی میں نے لحاف سے منہ باہر نکالا اور مجھے ٹھنڈ کا احساس ہوا حالانکہ کمرے میں ہیٹر چل رہا تھا
[9:11]ٹھنڈ کیوں ا رہی ہے جب میں نے میری ڈور کو دیکھا تو وہ تھوڑا سا کھلا ہوا تھا میں نے موبائل کی ٹارچ ان کی جب ڈبل بیڈ کی طرف لائٹ ماری تو دیکھا کہ میری وائف بیڈ پہ نہیں ہے
[9:23]یہ عجیب احساس تھا کیونکہ کچھ دنوں سے بہت عجیب معاملات ہو رہے تھے تو میں نے دیکھا کہ میری وائف بیڈ پر نہیں ہے
[9:30]میں نے سوچا شاید واش روم گئی ہو گی لیکن واش روم بھی میرے اسی روم میں اٹیچ تھا پھر مین ڈور کیوں کھلا ہے شاید میری وائف کو پانی پینا ہو یا بھوک لگی ہو تو کچن گئی ہو
[9:43]میں نے کچھ دیر ویٹ کیا لیکن کافی دیر گزر گئی میری وائف کمرے میں نہیں ا رہی تھی اور مجھے کمرے سے اس کے بولنے کی اواز ا رہی تھی
[9:54]وہ وہ کمرہ تھا جس میں ہم نے بڑولا رکھا ہوا تھا اب یہاں میں بتاتا چلوں کہ پنجاب لوگ ہی اس بات کو انڈرسٹینڈ کر سکتے ہیں کہ یہ بڑولا کسے کہتے ہیں
[10:01]ہم لوگ گندم کو ذخیرہ کرنے کے لیے کمرے میں ایک بڑا ٹین کا چار رکھتے ہیں جسے ہم بڑولا کہتے ہیں اپنی لوکل لینگویج میں
[10:11]اور اس کمرے کو ہم نے سٹور بھی بنا رکھا تھا وہاں نہ کوئی رہتا تھا نہ کوئی رہائش تھی بس وہ کمرہ ایک سٹور تھا وہاں پہ وہ بڑولا اور باقی کچھ سٹور ائٹم تھے جس میں ہمارا پرانا سامان بھی تھا جب ہم پرانے گھر میں رہا کرتے تھے تب کا
[10:28]بہرحال مجھے وہاں سے میری وائف کے بولنے کی اواز ا رہی تھی اور بہت غور کرنے پر میں نے محسوس کیا کہ وہ لینگویج وہی تھی جو
[10:42]اس رات جب وہ سو رہی تھی اور میرے ساتھ یہ بات ہوئی تھی تب بھی وہ اسی لینگویج میں بات کر رہی تھی ابھی تک تو مجھ پر ڈر غالب نہیں ہوا تھا لیکن جب میں نے وہ گس گس کی اواز سنی تو مجھ پر ڈر غالب ہونے لگا
[10:53]میری وائف اسی لینگویج میں اس روم میں باتیں کر رہی تھی میں جلدی سے اٹھا میں نے ساکس وغیرہ پہنے اور چادر وغیرہ اڑھی اور خاموشی سے دبے پاؤں اس روم کی طرف بڑھنے لگا
[11:06]میں نے گھر میں کچھ مرغیاں بھی رکھی ہوئی تھیں اب اس بات کا اس بات سے کیا کنیکشن ہے یہ میں اگے بتاتا ہوں
[11:13]ہوا یہ کہ میں دبے پاؤں اپنا برامدہ کراس کر کے اس روم کی طرف جا رہا تھا اہستہ اہستہ وہ اواز بڑھتی جا رہی تھی لیکن
[11:23]ایسا لگ رہا تھا کہ میری وائف کے ساتھ کوئی اور بھی ہے جو باتیں کر رہا ہے اور میری وائف اس سے مسلسل باتیں کر رہی ہے پر لینگویج وہی تھی جو میں نے اپ کو بتایا تھا
[11:34]میں بڑھتے بڑھتے جب اس دروازے پر پہنچا تو اندر کا ماحول کچھ بہت ہی خوفناک تھا جیسے نہ صرف میری وائف بلکہ اور بھی کچھ لوگ میری وائف کے ساتھ اس روم میں موجود ہیں
[11:48]کمرے میں بالکل خوب اندھیرا تھا سردی تھی میری وائف کیسے اٹھ کر چلی گئی
[11:53]میں نے دعائیں کلمات پڑھنا شروع کیے اور اس کے بعد اس دروازے کو نوک کیا اندر سے کوئی اواز نہیں ائی میری وائف خاموش ہو گئی
[12:03]کچھ دیر کی خاموشی کے بعد وہ اواز پھر سے انے لگی جیسے وہ پھر سے شروع ہو گئے ہیں
[12:09]میں نے اس کا نام لیا کشوا تم اندر ہو وہ خاموش ہو گئی میں نے موبائل کی ٹارچ ان کی اور اس کمرے کا دروازہ کھولا
[12:19]میں نے دروازہ کھولا تو ایسے جیسے ایک ہوا کا جھونکا مجھے لگ کر جیسے کمرے سے باہر گیا بظاہر مجھے کوئی دکھائی نہیں دیا اور پھر میں نے دیکھا کہ اس بڑھولے کے کونے میں میری وائف بیٹھی ہے
[12:33]اور اپ یقین جانیں اس نے ایک مرغی کو پکڑا ہوا تھا اور اس کا گوشت کھا رہی تھی
[12:39]مرغی کی حالت ایسی تھی نہ اسے حلال کیا گیا اور نہ ہی اس کے پر اتارے گئے ہو بس ایسے ہی کچا کھائے جا رہی ہے میری وائف کے منہ پر بھی نشان تھے کچا گوشت کھانے کے
[12:51]وہ اتنی خوبصورت عورت اب اس کی حالت ایسی تھی کہ میں اپ کو بتا نہیں سکتا یہ منظر دیکھ کر میرا دل لرز گیا اور میں بہت بری طرح ڈر گیا
[13:01]میں اسے پکڑ کر کمرے میں لے کر ایا پہلے اس کا منہ وغیرہ واش کروایا اور کلمات پڑھتا رہا اس پر پھونکتا رہا
[13:10]اسے وہ پانی بھی دیا جو دم کیا ہوا پانی مجھے مولوی صاحب نے دیا تھا اس کی حالت میں کچھ سدھار ایا لیکن یہاں حیرانی والی بات یہ تھی کہ سردی اتنی زیادہ تھی کہ برف جما دے
[13:21]لیکن میری وائف نے نہ موزے پہنے تھے نہ کوئی شال تھی بس ایسے ہی ایک سلیپنگ ڈریس پہنے وہ اپنے کمرے سے باہر گئی تھی اور اس کمرے میں تھی
[13:32]میں نے اسے بستر میں لا کر لٹایا وہ خاموش مجھ سے کوئی بات نہیں کر رہی تھی یہاں اپ اگر میری جگہ اپنے اپ کو امیجن کریں تو شاید ہی اپ اس تکلیف کو اس دکھ کو محسوس کر سکیں کہ میری وہ ہستی بستی زندگی میری اتنی خوبصورت وائف
[13:50]ابھی تو شروعات تھی اگے کیا ہونے والا تھا میں اپ کو بتا نہیں سکتا بہرحال میں نے اسے کور کیا اسے لحاف میں لٹا دیا
[13:58]دوسرا دن میرا صرف یہی سوچتے گزر گیا کہ میری وائف کو اخر کیا ہو گیا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں یا اللہ اسے صحت دے
[14:07]جو پورا دن اپنے بستر سے اٹھ نہیں سکتی اس کی حالت اتنی غیر ہو جاتی ہے وہ رات کو اتنی ایکٹیو ہو گئی
[14:14]اور اس طرح اکیلے میں کسی پراسرار چیز سے یا شاید خود سے عجیب طریقے سے باتیں کر رہی
[14:24]جب وہ نارمل ہوتی تو ایسے ہی تھی جیسے ہم پہلے تھے دن میں جب اس کی طبیعت خراب ہوتی تھی چاہے لیکن وہ بات مجھ سے نارمل طریقے سے کرتی تھی
[14:35]میں نے اسے بتایا کہ رات کو تم نے ایسا ایسا کیا اس نے کہا مجھے کچھ یاد نہیں اس پورا دن وہ وومٹ کرتی رہی کیونکہ اسے وہ کچا گوشت ہضم نہیں ہوا تھا
[14:47]میں نے اپنے سراؤنڈنگ میں جتنے لوگ تھے سب کو کہا کہ مجھے کوئی اوتھینٹک بندہ بتاؤ جس کو میں دکھا سکوں
[14:55]بہرحال اگلی رات جب ہم سونے لگے تو میں نے چار کل پڑھ کر اس پر پھونک دیے ایت الکرسی بھی پڑھی اور پھونک دی اور بچوں کو سلا کر میں بھی لیٹ گیا پر میں وقفے وقفے سے اسے دیکھ رہا تھا وہ بالکل نارمل سو رہی تھی
[15:10]کافی ٹائم گزر گیا سب نارمل تھا تو میری بھی انکھ لگ گئی اخر کتنا میں بھی جاگ پاتا
[15:17]اس کے بعد جب میری رات کے تقریبا دو سے تین بجے انکھ کھلتی ہے پھر وہی منظر میری وائف اپنے بیڈ سے غائب تھی میں نے موبائل کی ٹارچ ان کر کے دیکھا لیکن وہ نہیں تھی
[15:28]میں پھر اپنے پورے گھر میں ڈھونڈتا رہا میری وائف مجھے کہیں نہیں ملی میں نے باہر صحن میں دیکھا جہاں پہ میں نے ایک لان بنا رکھا تھا میری وائف وہاں بیٹھی ہوئی تھی اور کچھ کھدائی کر رہی تھی
[15:43]حالت اس کی بالکل ویسی تھی نہ اس نے موزے پہن رکھے تھے نہ پاؤں میں چپل تھی بالکل ننگے پاؤں اور بال کھلے ہوئے ایک نارمل ہلکا سا جوڑا جو سلیپنگ ڈریس تھا
[15:55]وہی پہن کر وہ اس لان میں بیٹھی تھی شدید ٹھنڈ میں کیا بتاؤں میں اسے دیکھ کر حیران تھا
[16:00]میں نے دیکھا وہ کچھ کھود رہی تھی میں اسے اواز دے رہا ہوں اسے بلانے کی کوشش کر رہا ہوں وہ مجھے اگنور کر رہی ہے پھر میں نے زبردستی کیا اور اسے اٹھا کر کمرے میں لے گیا
[16:11]اور وہ ایک عجیب سی اواز نکال رہی تھی جیسے محنت کرتے ہوئے مزدور ایک پین فل اواز نکالتا ہے جیسے اس کی جان لگ رہی ہو
[16:21]پر وہ میرے قابو میں نہیں تھی میں نے بڑی ہمت کر کے اسے کمرے میں واپس لا کر لٹا دیا بالکل ویسے ہی جیسے پچھلی رات میں نے اس پر دعائیں کلمے اور کل وغیرہ پڑھے
[16:32]کافی دیر لگ گئی اسے نارمل کرنے میں لیکن وہ نارمل نہیں ہو رہی تھی پھر بالاخر اس صبح فجر کی اذان ہوئی تو وہ سو گئی یہ اچھی بات تھی میرے بچے بے خبر سو رہے تھے
[16:45]انہیں کچھ پتہ نہیں چلا کہ رات کو کیا ہوا ورنہ انہیں بھی سنبھالنا مشکل ہوتا میں نے اپنی وائف کو سلا دیا اب میں بہت پریشان تھا
[16:53]میں نے اپنے سسرال والوں کو دوسرے دن گھر پر بلا لیا انہیں ساری بات بتائی وہ بھی پریشان تھے
[17:00]پھر میرا ایک بڑا سالا ہے جس نے اپنے کسی کنیکشن سے ایک عامل کا پتہ لگوایا جو کہ دوسرے دن انا تھا رات انہوں نے یہیں گزاری
[17:10]وہ رات بھی جیسے تیسے گزاری دوسرے دن وہ عامل صاحب ہمارے گھر ائے انہوں نے پورے گھر کا جائزہ لیا انہوں نے میری وائف سے بات کی میری وائف نارمل طریقے سے ان سے بات کرتی رہی
[17:22]ان سے پوچھا تو میری وائف نے ایز یوزل انہیں پوری بات بتائی کہ مجھے کوئی خبر نہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوتا یہ سب میرے ہسبنڈ نے ہی دیکھا
[17:31]میں نے انہیں ساری بات بتائی اور پھر انہوں نے پورے گھر کا جائزہ لیا انہوں نے ایک عمل پڑھا اور پورے گھر میں گھومنے لگے
[17:40]پھر اسی جگہ جا کر جہاں پر میری وائف کھدائی کر رہی تھی مجھے کہا کہ یہاں کھدائی کرو یہاں میں بتاتا چلوں کہ انہی سب میں میرے دماغ سے یہ بات نکل گئی کہ یہ وہاں بیٹھ کر کھدائی کر رہی تھی
[17:53]میں نے جسٹ یہی بتایا تھا کہ یہ صحن میں جا کر بیٹھ گئی تھی اب انہیں کیسے پتا کہ اسی جگہ پر اسی لوکیشن پر کھدائی کرنی ہے
[18:05]اب یہاں میں بتاتا چلوں کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کچھ نکلے تو اسے ہاتھ مت لگانا میں نے کھدائی کرنا شروع کی اور پھر ایک گڈا ملا
[18:14]جیسے ایک تو گڑیا ہوتی ہے ایک گڈا جو کہ ہاتھ کا بنا ہوا تھا اور اس پر کچھ خون وغیرہ لگا ہوا تھا اور استغفراللہ اس پر عجیب عجیب کچھ لکھا ہوا تھا
[18:27]اس کے پورے جسم میں سوئیاں پھروئی ہوئی تھیں ان مولانا صاحب نے کہا اسے ہاتھ مت لگانا اسے کسی کالے شاپر میں ڈال دو
[18:34]ایک شاپر کی مدد سے اسے ایک کالے شاپر میں ڈالا گیا اور میرے سالے کو اور مجھے کہا گیا کہ اسے کسی ایسی جگہ دفنا دو جہاں کسی انسان کا انا جانا نہ ہو
[19:05]ہم نے ایک ایسی جگہ ڈھونڈی جو بالکل انسان کی پہنچ سے دور تھی ہم نے وہاں جا کر اسے دفنا دیا
[19:13]اور مولانا صاحب نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تم اسے دفناؤ گے تو پیچھے مڑ کر مت دیکھنا ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا لیکن میں کیا بتاؤں وہ رات کا ٹائم تھا اور اتنی خاموشی تھی ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا
[19:28]شرط بھی یہی تھی کہ اسے رات کے اندھیرے میں ہی جا کر دفنانا تھا عدنان میں کیا بتاؤں جب ہم اسے دفنا کر واپس مڑے تھے
[19:37]چونکہ ہم نے موٹر سائیکل ایک ڈسٹنس پر کھڑا کیا تھا اگے پیدل راستہ تھا جہاں ہم نے اسے دفنانا تھا
[19:44]تو وہ ایک جنگل سا تھا جیسے گاؤں کا جنگل ہوتا ہمیں اس جنگل سے چیخوں کی شور کی اواز انے لگی جیسے بہت سے لوگ چیخ رہے ہوں چنگاڑ رہے ہوں
[19:57]میں بتا نہیں سکتا وہ کتنا خوفناک منظر تھا بہرحال ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا عامل صاحب نے کہا تھا کتنا بھی کچھ ہو جائے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا
[20:07]تمہیں یہ چیزیں مجبور کر دیں گی کہ تم پیچھے مڑ لو اور وہی ہوا کہ جب ہم اپنی موٹر سائیکل تک جا رہے تھے تو ہمیں ایسے لگنے لگا جیسے بہت سے لوگ ہمیں پیچھے بلا رہے ہوں ہمارے ساتھ ساتھ چل رہے ہوں
[20:19]لیکن پھر بھی ہم نے ان سب چیزوں کو اگنور کیا بس کلمات پڑھتے رہے اور کیسے بھی جا کر بائیک سٹارٹ کی اور اس جگہ سے نکلے
[20:28]جب ہم گھر واپس ائے تو عامل صاحب نے کچھ دم وغیرہ کیا کچھ تعویز دیے اور میری وائف کے گلے میں ڈال دیے
[20:37]اس کے بعد وہ ایسا کہ سب تھم گیا جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ ہو سب نارمل ہو گیا
[20:44]میری وائف دن بدن ریکوری پر انا شروع ہوئی وہ بہتر ہونے لگی
[20:51]اب وہ بیڈ پر تھی لیکن اہستہ اہستہ اس نے گھر کے کاموں میں ہاتھ ڈالنا شروع کیا
[20:57]کیسے بھی ہمت کر کے صبح کا ناشتہ بناتی سب کو دیتی بچوں کو تیار کرتی میں خوش تھا میری وائف زندگی کی طرف لوٹ ائی ہے
[21:07]یہاں کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے
[21:12]دوستو کہانی میں اگے بڑھنے سے پہلے اپ سے ایک ریکویسٹ ہے کہ کافی لوگ میری سٹوری سنتے ہیں لیکن ابھی تک چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا
[21:19]اگر اپ کو میری سٹوریز پسند ا رہی ہے تو ایک ریکویسٹ ہے کہ میرے چینل کو سبسکرائب کر دیں یہ میرے لیے موٹیویشن ہوتی ہے
[21:26]اسی سے میرا کام کرنے کا دل بھی چاہتا ہے اور اگر اپ چاہتے ہیں کہ ایسی انٹرسٹنگ سٹوریز اپ کو ملتی رہیں تو چینل کو سبسکرائب کر دیں بیل ائیکن پریس کر کے اس چینل کو اپنے فرینڈز اینڈ فیملیز کے ساتھ لازمی شیئر کریں
[21:40]تو بڑھتے ہیں اپنی سٹوری کی طرف اب جیسا کہ میں نے بتایا کہ سب کچھ نارمل ہونے لگا میری وائف اپنی زندگی کی طرف لوٹ ائی
[21:50]سب اچھا چل رہا تھا میں کاروبار پر بھی دھیان دینے لگا میرا کاروبار کا بھی بہت لاس ہو رہا تھا
[22:00]میں نے اپنے کاروبار کو کافی ایکسٹینڈ کر لیا تھا یعنی کہ ایک شاپ نہیں میری پانچ چھ شاپس ہو چکی تھیں اب چونکہ میری وائف کی وجہ سے وہ سب لاس میں جا رہا تھا
[22:11]مختصر دو دکانیں رہ گئی تھیں لیکن میں نے گیو اپ نہیں کیا میں نے اس کو کنٹینیو کیا
[22:18]کہ زندگی صحت ہے تو یہ سب کچھ ہے انشاءاللہ اللہ تعالی دوبارہ سب کچھ دے دے گا اور ابھی بھی میں سٹیبل تھا ایسا نہیں ہے کہ میں بہت لاس میں چلا گیا
[22:30]لیکن اللہ کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا ان عامل صاحب نے بتایا تھا کہ اپ کا کوئی رشتہ دار ہے کسی حسد کی وجہ سے اس نے اپ پر کالا جادو کروایا ہے
[22:39]اب اپ نے اسے ٹریس کرنا ہے کہ وہ کون ہے میں یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ کون ہے
[22:46]کیونکہ میرا کام صرف اتنا تھا کہ اپ کی بیوی کا علاج کر لوں وہ بھی اللہ کے پاک کلام سے
[22:52]میں یہ نہیں بتا سکتا کیونکہ اس سے لوگوں میں دشمنیاں اور قتل و غارت تک ہو جاتی ہے
[23:00]بہرحال میں نے ان سے زیادہ انسسٹ نہیں کیا بس اس نے کہا کہ کوشش کرو دکھاوا مت کرنا لائف میں
[23:09]کیونکہ کوئی ہے جو حسد میں ہے اپ سے اور بہت اور اس حد تک کہ اپ کی بیوی کو مارنے تک کا کالا جادو اس نے پلان کیا ہوا تھا
[23:17]اس کالے جادو کو ختم کرنے میں میں نے جو عمل کیے ہیں مجھ پر بھی وار ہوئے ہیں یہ ان عامل صاحب نے مجھے بتایا
[23:24]بہرحال ان کا بڑا شکر گزار تھا کہ انہوں نے میری وائف کو کافی بہتر کر دیا اب وہ ریکوری کی طرف ا رہی تھی
[23:32]میری وائف کو جب میں نے اس کے ساتھ ہوئے ہوئے معاملات بتائے تھے وہ بہت حیران تھی کہ ایسا بھی میرے ساتھ ہو چکا ہے
[23:39]لیکن جو حاسد تھا جو ہم سے حسد کر رہا تھا وہ خاموش نہیں تھا وہ شاید اور غصے میں تھا
[23:47]اب میں نے اس بیچ میں ایسا کرنا شروع کر دیا کہ اپنے جتنے رشتہ دار تھے سب سے اچھے سے ملنا ان سے ان کی خیریت دریافت کرنا اور اگر ان کو کسی بھی طرح کی سپورٹ چاہیے ہو جو کہ میں پہلے بھی کرتا تھا
[23:59]لیکن اب کی بار میں نے ایکسٹرا کرنا شروع کر دی کہ شاید اس کا دل موم ہو جائے میرے چھوٹے بچے ہیں یار میری بیوی ہے
[24:09]یہی میری دنیا ہے پیسہ تو اللہ نے بہت دیا ہے لیکن اگر ان میں سے کچھ ایک بھی اجڑ گیا تو میں برباد ہو جاؤں گا
[24:18]میں نے ان سب کو کہہ لیں کہ میں نے صرف یہ نہیں کہا کہ اگر کوئی کالا جادو کر رہا ہے تو خدا کے لیے ایسا نہ کریں بس ان ہڈن میں نے ان سے اتنا پیار دکھایا اتنا سب کچھ کیا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی ایسا ہو
[24:32]تو اس کا دل موم ہو جائے لیکن لیکن اگر انسان اپنی شیطانی پہ ا جائے تو اس سے بڑا شیطان کوئی نہیں
[24:40]معذرت چاہوں گا اگر کسی کی دل ازاری ہوئی ہو تو لیکن سچ بات ہے وہ جو بھی تھا اس نے دوبارہ سے وار کرنا شروع کر دیا
[24:47]میری وائف پھر سے بیمار ہونے لگی اور اب کی بار وار بہت خوفناک تھے میں اپ کو بتا نہیں سکتا
[24:55]میری وائف عجیب طریقے سے بیہیو کرنے لگی ایک رات کا قصہ بتاتا ہوں میں سو رہا تھا میری وائف بھی سو رہی تھی میرے بچے بھی سو رہے تھے
[25:06]رات کے ایک پہر میرے بچوں کی چیخنے کی اواز انے لگی وہ سب کھیاں لے کر رو رہے تھے میری انکھ کھلی کیونکہ میں پورا دن بزی تھا اور اتنا تھک چکا تھا کہ مجھے اتنی گہری نیند ا گئی کہ وہ کب سے رو رہے تھے مجھے اندازہ نہیں
[25:21]اب جو میں منظر بتانے جا رہا ہوں یہ اپ یقین کریں نہ کریں میں نے اپنی انکھوں سے دیکھا ہے میری جب انکھ کھلی تو میرے بچے بیڈ پر بیٹھے چیخ رہے تھے رو رہے تھے ڈر کے مارے وہ مجھے بھی نہیں اٹھا پا رہے تھے
[25:35]ان کی اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ میرے چارپائی تک ا کر مجھے اٹھا سکے لیکن میری وائف ہوا میں اٹھی ہوئی تھی
[25:44]وہ ہوا میں لیمیٹیٹ ہو رہی تھی ایون اس کے اوپر جو لحاف تھا وہ ہوا میں لٹک رہا تھا
[25:51]یعنی اگر دیکھا جائے تو کوئی سپورٹ نہیں تھی وہ ہوا میں اٹھی ہوئی تھی
[25:56]میں نے کلمات پڑھنا شروع کیے کل پڑھنا شروع کیے اپنے بچوں کو ایسے پکڑا جیسے مرغی اپنے بچوں کو پرون تلے چھپا لیتی ہے
[26:05]اور بس کلمات پڑھنا شروع کیے وہ کیفیت اپ یقین جانیں کوئی 25 سے 30 منٹ تک رہی میری وائف ہوا میں رہی
[26:14]میں کچھ نہیں کر پا رہا تھا بہت پینک ہو چکا تھا میری وائف بس ہوا میں تھی
[26:20]اور ایسے ہی تھا جیسے وہ سو رہی ہے اور تب میں نے کھڑے ہو کر ہمت کر کے اپنی وائف کی طرف دیکھا اس کی انکھیں کھلی ہوئی تھیں
[26:27]اور ایسے پھٹی ہوئی تھیں جیسے وہ نارمل نہیں ہو اس نے چہرہ گھما کر میری طرف دیکھا اور پتہ کیا کہنے لگی تم جو بھی کر لو
[26:38]تم جتنا بھی علاج کر لو میں اسے مار کر چھوڑوں گا سمجھے تم
[26:45]ہم تم سے تمہارا خاندان چھین لیں گے کر لو جتنا کچھ کرنا ہے تمہیں ان شارٹ میری وائف کے تھرو وہ میرا رشتہ دار میری وائف کے تھرو مجھے میسج دے رہا
[26:55]کہ تم جو بھی کر لو میں یہ کالا جادو کروانا نہیں چھوڑوں گا یہ سارے وار کرواتا رہوں گا اب یہ نہیں بچے گی تمہارا خاندان ختم کر دوں گا
[27:06]وہ کھلم کھلا دھمکی تھی جو میری وائف کے تھرو مجھے دی گئی تھی
[27:10]اب وہ کمبخت کون تھا وہ اس ٹائم مجھے معلوم نہیں تھا عدنان دن گزرتے گئے وہ عامل بھی اپنا علاج کرتا رہا
[27:20]میری وائف کی طبیعت ان اینڈ اف خراب رہتی کبھی ٹھیک ہو جاتی کبھی بالکل بیڈ پہ ا جاتی وہ اتنی کمزور ہو چکی تھی وہ اتنی کمزور ہو چکی تھی کہ میں اپ کو بتا نہیں سکتا
[27:32]اتنی خوبصورت وائف میری اور اب اس کی کیا حالت تھی میں بتا نہیں سکتا
[27:36]میں نے نہ صرف روحانی علاج کروایا میں نے ہاسپٹل میں بھی لے جا کر دکھایا ٹیسٹ سارے کلیئر اتے
[27:44]یہ کہیں مجھ سے لاپرواہی نہ ہو جائے لوگ مجھے کہتے ہیں یہ روحانی علاج کرواؤ اور میں میڈیکل کی طرف نہ جاؤں لیکن میں میڈیکل کی طرف بھی جاتا تھا روحانی کی طرف بھی جاتا تھا
[27:54]کہ کہیں لاپرواہی نہ ہو جائے اور میری دنیا نہ اچھڑ جائے اب وہ جو عامل تھے وہ بہت پریشان ہو چکے تھے
[28:01]انہوں نے کہا جب میں یہاں اتا ہوں اپنا عمل کرنے یہ عمل تو میں کر کے چلا جاتا ہوں لیکن مجھ پر بھی بہت وار ہوتے ہیں میرے بھی بچے ہیں
[28:10]انہوں نے بھی گیو اپ نہیں کیا لیکن وہ بھی بہت پریشان ہو گئے ان کی باتوں سے میں نے اندازہ لگایا
[28:17]میں اپنی وائف کو لے لے کر نہ جانے کہاں کہاں گھوما صرف علاج کی غرض سے لیکن اس کی طبیعت میں بالکل بھی سدھار نہیں ا رہا تھا
[28:28]اب وہ بالکل سوکھ کر تیلا ہو چکی تھی ایک رات میں سو رہا تھا میرے بچے سو رہے تھے ایک رات ہم سونے کی تیاری کر رہے تھے
[28:38]میری وائف مجھے بڑے عجیب طریقے سے دیکھ رہی تھی اج بہت عرصے بعد اس کی انکھوں میں میرے لیے محبت تھی
[28:46]اور مجھے بس دیکھے جا رہی تھی مجھے اپنے پاس بلاتی ہے میرے پاس اؤ میں اس کے پاس چلا گیا
[28:56]میرا ہاتھ پکڑ لیا اور مجھے کہنے لگی مجھے کچھ ہو جائے تو میرے بچوں کا خیال رکھنا میں نے اسے کہا کہ تم ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو
[29:05]کہتی ہے بس جو بھی ہے اگر مجھے کچھ ہو جائے میرے بچوں کا خیال رکھنا اور میری انکھوں میں دیکھے جا رہی تھی
[29:14]اللہ تعالی نے یہ میاں بیوی کا رشتہ بہت پیارا بنایا اگر اپ کو بیوی اچھی مل جائے نا تو دنیا میں ہی جنت ہے
[29:23]مجھے اپنی بیوی سے کوئی شکوہ کوئی شکایت نہیں تھی وہ بہت اچھی ہاؤس وائف تھی جس نے میرے بچوں کو سنبھالا مجھے سپورٹ کی
[29:33]یہ سب کچھ جو انعام اللہ نے دیا یہ اسی کی بدولت تھا اگر میں زندگی میں کہیں کامیاب ہوا تھا میں اپنی بیوی کی سپورٹ اور اپنے ماں باپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہوا تھا
[29:44]اس رات وہ مجھے دیکھے جا رہی تھی اور روئے جا رہی تھی اس کی انکھوں میں انسو تھے اور انکھیں لال ہو رہی تھی
[29:52]میں نے اسے صبر دیا اور خود بھی مضبوط رہا اسے کہا تمہیں کچھ نہیں ہوگا تم میرا ساتھ دو ساری زندگی ہم ساتھ رہیں گے
[30:05]بس وہ مجھے مسلسل دیکھے جا رہی تھی میں نے کہا تم لیٹ جاؤ لیکن وہ لیٹ نہیں رہی تھی
[30:10]اور مجھے کہتی ہے کہ تم میرے پاس ہی بیٹھے رہو کافی دیر جب میں اس کے ساتھ بیٹھا رہا
[30:19]باتیں کر رہا تھا اس کی حالت اتنی خراب ہو چکی تھی کہ وہ بول نہیں پا رہی تھی
[30:28]اس کے بعد وہ مجھے کہتی ہے تم جا کر لیٹ جاؤ مجھے کیا پتا تھا کہ وہ اس کی اخری رات ہے
[30:33]مجھے پتہ ہوتا میں کبھی بھی جا کر اپنے بستر پہ نہیں لیٹتا بہرحال میں نے اسے لٹایا اس کے ماتھے پہ ہاتھ رکھا
[30:43]اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا اسے پیار سے دیکھا اور اپنے بستر پر ا کر لیٹ گیا
[30:50]رات کے ایک پہر میری انکھ کھلتی ہے جیسے اب میں جب بھی سوتا تھا تو رات کو اٹھ کر اپنی وائف کو دیکھتا تھا
[31:00]رات کے ایک پہر مجھے ایسی اواز ائی جیسے دوسرے روم میں جیسے کچھ جنگلی لوگ خوشیاں مناتے ہیں نا
[31:10]بالکل ویسی اواز ا رہی تھی میں نے دیکھا میری وائف میرے بستر پہ نہیں ہے وہ اپنے بستر سے غائب ہے
[31:16]میں کمرے سے اٹھا اور اس روم میں جانے لگا جہاں پر مجھے ایسی اوازیں ا رہی تھی جیسے بہت سے جنگلی لوگ شور مچا رہے ہوں
[31:24]وہ اواز بہت لاؤڈ نہیں تھی لیکن بہت عجیب اوازیں تھیں میں جب اہستہ اہستہ بڑھتا ہوا اس روم میں گیا تو میں نے دیکھا جو اس روم میں ایک چارپائی بچھی ہوئی تھی
[31:36]اس چارپائی پہ میری وائف لیٹی ہوئی ہے اور بالکل کسی لحاف کے بغیر ننگے پاؤں جیسے وہ رات میں اسی حالت میں اٹھ کر چلی جایا کرتی تھی
[31:47]عدنان جب میں وہاں پہنچا اور میں نے اپنی وائف کا ہاتھ پکڑا اسے اٹھایا وہ کوئی حرکت نہیں کر رہی تھی
[31:57]میں نے اس کی ہارٹ بیٹ دیکھی سینے پہ کان لگا کر سنا اس کا دل بھی دھڑکنا بند ہو گیا تھا
[32:05]جس چیز کا ڈر تھا وہ ہو گیا نا میری دنیا اچھڑ گئی تھی میری بیوی فوت ہو گئی تھی اس کالے جادو نے میری بیوی کی زندگی لے لی میری بیوی اب اس دنیا میں نہیں تھی
[32:21]میں بہت رویا اس رات بہت رویا وہ جو بھی حاسد تھا اس نے اپنا کام مکمل کر دیا
[32:27]نہ جانے لوگوں کو کیا ملتا ہے کسی کی زندگی برباد کرنے میں یہ کالا جادو بہت خطرناک ہے یہ موت تک لے جاتا ہے
[32:37]یہ میں نے اپنی ریل لائف میں دیکھا ہے اور تارا جو لوگ یہ کالا جادو کرواتے ہیں خدا کا واسطہ ہے کسی کے بچے ہیں یار
[32:46]ایسا کام مت کریں دوستوں میں بتانا چاہوں گا میرا جونرا تو ہارر ہے لیکن یہ جنہوں نے مجھے سٹوری بھیجی ہے
[32:55]اتنی درد اور تکلیف سے یہ سٹوری مجھے بھیجی ہے کہ میں اپ کو بتا نہیں سکتا اور یہی وجہ ہے کہ میں بہت زیادہ ایموشنل ہو گیا ہوں
[33:26]تو بڑھتے ہیں اگلے حصے کی طرف عدنان یہ سب کچھ یہاں تھما نہیں تھا ابھی اور بھی بہت کچھ ہونا باقی تھا
[33:34]صبح ہوئی میرے بچوں کو پتہ چلا میرے بچے اب مسکین ہو چکے تھے ان کی ماں جا چکی تھی اپنے اللہ کے پاس
[33:42]دوسرا دن ہمارا تدفین میں لگ گیا میں بہت رویا بہت رویا میں بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے
[33:51]اس کی تدفین کر کے ہم گھر واپس ائے گھر بہت سونا سونا تھا بہت خاموشی تھی کاٹ کھانے کو دوڑا تھا
[34:00]بچوں کو دیکھنا تھا پر اپنی بیوی کا لیا ہوا وعدہ مجھے یاد تھا کہ بچوں کا بہت خیال رکھنا
[34:05]کہتے ہیں کہ جو نیک لوگ ہوتے ہیں انہیں پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ اب میں جانے والا ہوں
[34:10]میری وائف میں کوئی کمی نہیں تھی اس نے میری ساری زندگی بہت خدمت کی اور کبھی بھی میں نے اس کے اندر کوئی نیگیٹیوٹی نہیں دیکھی
[34:20]ایون کہ میرے گھر والوں کی بھی انکھوں کا تارا تھی میری بیوی کوئی نوک جھوک نہیں کوئی لڑائی نہیں کوئی پھڈے فساد نہیں بہت اچھی عورت تھی اللہ اسے جنت نصیب فرمائے امین
[34:31]لیکن ابھی بھی جو حاسد تھا وہ خاموش نہیں تھا پتا نہیں ابھی اور کیا کیا کرنا چاہتا تھا
[34:37]ہوا یہ کہ وقت گزرتا رہا ایک رات میں سو رہا تھا مجھے ایک خواب اتا ہے کہ میری بیوی کی قبر ہے اور اس پر راکھ ہے
[34:47]جیسے کسی نے لکڑیاں جلائی ہوں اور اس کی راکھ میری بیوی کی قبر پر پھیلی ہوئی ہے مجھے عجیب سا لگا اور میری انکھ کھل گئی
[34:56]محبت اتنی تھی کہ رات کے اسی پہر گھر سے نکلا اور قبرستان چلا گیا محبت اتنی تھی کہ رات کے اسی پہر اٹھا اور قبرستان چلا گیا
[35:07]جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ قبر کے اس پاس واقعی میں کچھ کوئلے پڑے ہوئے ہیں کچھ راکھ ہے مجھے سمجھ نہیں ائی
[35:16]بہرحال میں کافی دیر میں وہاں بیٹھا میں نے فاتحہ وغیرہ پڑھی قبرستان میں لگے ایک نلکے سے جا کر پانی وغیرہ لیا اور اپنی وائف کی قبر کو تر و تازہ کیا اور واپس اپنے گھر ا گیا
[35:28]لیکن یہ خوابوں کا سلسلہ مسلسل بڑھتا رہا مجھے خواب میں ایک قبر نظر ایا کرتی تھی اپنی وائف کی میں نے سوچا کہ شاید میری محبت ہے اور میں یہی سوچتا رہتا ہوں
[35:40]اپنی بیوی کو ہی یاد کرتا رہتا ہوں تو اسی لیے وہ خواب میں مجھے دکھائی دیتی ہے اب یہاں میں بتاتا چلوں کہ میرا ایک بچہ بہت بیمار ہونے لگا
[35:50]اس کی بھی طبیعت ویسے ہی بگڑنے لگی میں نے اکیلے میں رو رو کر گگڑا کر اپنے اللہ سے معافی مانگی کہ یا اللہ میری کوئی پرانی ایسی بات جو اپ کو ناگوار گزری ہو یا اللہ اپ ہی کنگ ہو اپ ہی بادشاہ ہو
[36:06]میں نے ایک پیارا تو کھو دیا ہے میں اپنا دوسرا پیارا نہیں کھونا چاہتا میں نے ویسے ہی اپنے بچے کا میڈیکل علاج بھی کروایا عاملوں کو بھی دکھایا پر سچویشن ویسی ہی تھی
[36:19]اب یہاں میں بتاتا چلوں کہ میری وائف میرے خواب میں انے لگی اس کی قبر میرے خواب میں انے لگی جیسا کہ پہلے اتی تھی
[36:28]اب وہ شدت اختیار کر گئی میری وائف میرے خواب میں اتی وہ بہت پریشان ہوتی تھی وہ قبر کے باہر بیٹھی رہتی تھی
[36:35]میں جا کر پوچھتا تو وہ مجھے کچھ نہ بتاتی اور روتی رہتی اپ یقین جانیں عدنان ایک دفعہ خواب میں اس نے مجھے کہا کہ عزلان کو بچا لو اسے کچھ ہو جائے گا
[36:48]میں بہت پریشان ہو گیا میں نے جا کر اس عامل سے بات کی میں نے اسے کہا کہ ایسے ایسے مجھے خواب اتا ہے اور میری وائف قبر کے باہر بیٹھی ہوتی ہے اور مجھے وہاں ملتی ہے
[36:58]اس عامل نے پورے گھر کا جائزہ لیا لیکن اسے کہیں بھی کوئی تعویز نہیں ملا اس نے بولا کالا جادو ہے لیکن تعویز کا پتہ نہیں چل پا رہا
[37:10]لیکن جب اسے میں نے یہ بات بتائی تو اس نے کہا کہ میرے ساتھ قبرستان چلو ہم لوگ قبرستان گئے یہ بات تقریبا میں میری وائف کے مرنے سے کوئی 15 20 دن بعد کی بتا رہا ہوں
[37:22]ہم لوگ قبرستان گئے میری وائف کی قبر پر گئے میں نے فاتحہ پڑھی اور میں فاتحہ پڑھتے پڑھتے اس عامل کے رنگ اڑتے ہوئے دیکھ رہا تھا جیسے وہ بہت پریشان ہو
[37:34]قبرستان سے نکلنے کے بعد میں نے عامل سے پوچھا تو عامل نے کہا کہ جو عمل کیا گیا ہے وہ تمہاری وائف کے ساتھ کیا گیا ہے اور جب اسے دفنا رہے تھے تب کیا گیا ہے
[37:50]یقینا تمہارا کوئی رشتہ دار بھی تمہارے جنازے میں شامل تھا جس نے مردے کو دفناتے وقت یا اس سے پہلے مردے کے ساتھ کچھ تعویز رکھ دیے ہیں
[37:58]اگر ہم نے وہ تعویز نہ نکالے تو ان کا اگلا وار تمہارے بچے ہیں یہ سن کر زمین جیسے میرے پاؤں سے ایسے کھسکنے لگی دنیا گھومنے لگی کہ یہ سب کیا ہو گیا
[38:11]میں نے اپنے سسرال والوں کو اپنے گھر پر بلایا اور اس عامل کو بھی بلوایا اس عامل نے کہا کہ ہمیں قبر کشائی کرنی پڑے گی اور مردے سے تعویز نکالنے پڑیں گے
[38:22]میری وائف کے ماں باپ اور ان کے گھر والوں کی رضامندی کے بعد ہم نے قبر کھدوائی قبر کھدوانے میں صرف میں شامل تھا میرا ایک سالہ تھا اور وہ عامل تھا
[38:34]ہم نے قبر کھودی اور صرف سرہانے کی طرف ایک سلیب ہٹائی عامل نے کہا کہ تم ہی اندر جاؤ اور اپنے موبائل کی ٹارچ ان رکھنا
[38:43]میں اگے کا منظر اپ کو نہیں بتا سکتا کیونکہ اگر میں نے اپ کو اور کچھ بتایا تو شاید اپ نہ سن سکیں اور نہ ہی اپ کو راتوں کو نیند ائے
[38:54]میں بہت شارٹ کر کے بتا رہا ہوں کہ ایک سلیپ ہٹانے کے بعد جب میں قبر میں اترا تو عامل صاحب نے کہا کہ لاش کا منہ کھول کر دیکھو
[39:03]عدنان اپ یقین کرو جب میں نے لاش کا منہ کھولا تو اس کے منہ میں کچھ تعویز تھے
[39:09]عامل نے وہی کالا شاپر مجھے قبر میں پکڑا ہے کہ ایک شاپر ہاتھ پر چڑھا کر دوسرے شاپر میں تعویزوں کو ڈال دو
[39:18]میں نے بڑی مشکل سے وہ تعویز نکالے اور اس کالے شاپر میں ڈال دیے میں باہر ایا اور سلیپ ڈال دی اور اس کے بعد ہم نے مل کر قبر کو دوبارہ بنا دیا
[39:31]جب ہم اس قبرستان سے باہر نکل رہے تھے تو وہ گورکن جس نے میری وائف کی قبر کھودی تھی فرسٹ ٹائم وہ ہمیں مل گیا
[39:39]اس نے کہا یہ قبر اپ لوگوں کی ہے ہم نے کہا ہاں یہ میری بیوی کی قبر ہے اس نے کہا کہ اس قبر سے مجھے رات کو بہت عجیب سی خوفناک اوازیں اتی
[39:50]جیسے کچھ ہولے ہیں جو اس قبر کے چاروں طرف چکر لگاتے ہیں کچھ کالے سے ہولے میں نے رات کو کئی دفعہ اس جگہ سے اوازیں سنی اور جب چھپ کے دیکھا تو میں نے کچھ ہولوں کو اس قبر کے چاروں طرف چکر لگاتے دیکھا ہے
[40:07]جیسے وہ چلا کاٹ رہے ہوں جیسے کوئی بھاگ رہے ہوں جیسے کچھ جنگلی لوگ اگ کے کنارے چکر لگاتے ہیں بالکل ویسے وہ ہولے اس قبر کے گرد چکر لگاتے ہیں
[40:20]بہرحال ہم اس کے بعد گھر گئے بالکل ویسے ہی ان عامل صاحب نے وہ تعویز بھی ہمیں دفنانے کو کہا
[40:28]وہ تعویز ہم نے دفنا دیے اور اس کے بعد میرا وہ بچہ بھی اہستہ اہستہ ریکور ہونے لگا اب ان عامل صاحب نے کہا تھا
[40:34]کہ اب جو بھی معاملات ہیں وہ میرے استاد دیکھیں گے ان کے استاد ساہیوال میں کہیں رہتے تھے اب ہم ان کے پاس گئے اور انہوں نے اس پورے معاملات کو سننے کے بعد ایک عمل پلان کیا
[40:48]انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو اسی قبرستان میں جا کر میں اور میرا یہ شاگرد جو پہلے عامل ہمارا علاج کرتے رہے وہ ان کے شاگرد تھے یعنی وہ دونوں مل کر اور انہوں نے مجھے بھی شامل کیا اس عمل میں
[41:04]کہ ہمیں قبرستان میں جانا ہے اور وہاں جا کر یہ عمل کرنا ہے اس میں ہمیں بالکل خاموشی چاہیے اور قبرستان میں کسی کا انا بھی منع ہو
[41:14]اور دن بھی جمعرات کی رات مقرر کی گئی عامل صاحب کو وہاں سے لیا اور ہم اپنے گھر ا گئے رات انہوں نے اپنے گھر میں ٹھہرایا اور دوسرے دن رات کو یعنی جمعرات کی رات کو ہم قبرستان کے لیے نکل گئے
[41:29]کچھ موم بتیاں لیں مونگ کی دال لی اور اگربتیاں وغیرہ لے کر ہم قبرستان چلے گئے
[41:37]وہاں جا کر انہوں نے قبر کے اوپر اگربتیاں جلا دیں اور موم بتیاں چاروں طرف جلا دیں اب انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو
[41:47]خاص طور پہ میری بات کی کہ کیونکہ میں بہت کمزور تھا کہ کچھ بھی ہو تمہیں ڈرنا نہیں ہے تمہیں اپنی جگہ سے ہٹنا نہیں یہ سب کچھ تمہاری فیملی کی خیریت کے لیے ہو رہا ہے
[42:00]تمہیں پکے رہنا ہے کیونکہ یہ جو جادو کرنے والا ہے یہ بہت خطرناک والا بنگالی جادو ہے مجھے اسے ختم کرنا ہے
[42:10]اور اس کے لیے یہ عمل ضروری ہے تبھی اسے ہم جڑ سے ختم کر پائیں گے اب انہوں نے کلمات پڑھنا شروع کیے
[42:17]قبرستان میں انٹر ہونے سے پہلے ہم نے گورکن کو کہہ دیا تھا کہ قبرستان میں کوئی بھی انٹر نہ ہو
[42:24]اس کا ایک مین گیٹ تھا وہ بند کر دو اور اسے بھی ہم نے پہرے داری کے لیے وہیں روک دیا بہرحال وہ عمل شروع ہوا اور ایسا ہی عدنان رات کے اس پہر
[42:33]ایسے لگتا تھا جیسے ابھی کوئی ہمارے پیچھے کھڑا اس نے ایک حصار باندھ لیا تھا وہ ایک چاروں طرف قبر کے لائٹنگ کرتی تھی ان کینڈلز کی مدد سے اور اس حصار کے اندر ہم بیٹھے تھے اور وہ قبر تھی
[42:47]جب انہوں نے کلمات پڑھنا شروع کیے تو یقین جانے ایسے خوفناک خوفناک ہولے ہمیں اپنی طرف بلاتے اپنے ڈراتے دھمکاتے
[42:59]لیکن ان عامل صاحب کے ماتھے پہ ذرا بھی بل نہیں تھا میں ڈر تو رہا تھا لیکن مطمئن بھی تھا کہ انشاءاللہ یہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا
[43:06]اپ یقین کریں کہ یہ جو عمل چل رہا تھا تو بہت زیادہ کوے نہ جانے کہاں سے ا کر اس پورے سرکل کے ساتھ بیٹھ گئے
[43:15]یہ اتنا خوفناک عمل تھا کہ میں اپ کو بتا نہیں سکتا عامل صاحب کہہ رہے تھے کہ جو جادو کرنے والا ہے وہ اس ٹائم ایکٹیو ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے
[43:26]تم لوگوں کو اپنی جگہ نہیں چھوڑنی بہرحال عدنان ان شارٹ یہ کہ وہ عمل کئی گھنٹے چلتا رہا اور اس کے بعد ماحول میں ایک ٹھہراؤ سا ا گیا
[43:40]وہ کینڈلز ایک ایک کر کے خود بخود بجھنے لگی اور اس کے بعد وہ عمل کمپلیٹ ہوا
[43:46]عامل صاحب نے کہا کہ میرے نیک موکل ہیں جنہوں نے ان شیطانی بلاؤں کا پوری رات مقابلہ کیا وہ عامل صاحب ہوا میں دیکھ کر کچھ باتیں بھی کر رہے تھے اپنے موکلات سے اور ان کا شکریہ بھی ادا کر رہے تھے
[44:00]اور اس کے بعد ہم وہاں سے اٹھے اور واپس گھر میں لوٹ ائے ان عامل صاحب نے مجھے پوری طرح سے مطمئن کیا کہ اب یہ سارے معاملات تھم چکے ہیں
[44:11]اب تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے نہ تمہارے بچوں کو بہرحال اس کے بعد سے سب روٹین میں انے لگا
[44:17]عامل صاحب کو حالانکہ میں نے کہا تھا کہ جو کالا جادو کروانے والا ہے وہ ہو سکتا ہے دوبارہ وار کریں
[44:24]تو عامل صاحب نے کہا کہ وہ ہرگز بھی اس عامل کے پاس کبھی نہیں جائے گا جس کا ابھی میرے موکلات نے مقابلہ کیا ہے
[44:33]کیونکہ اسے اندازہ ہو چکا ہے کہ اگے کون بیٹھا ہے انشاءاللہ وہ دوبارہ یہاں وار کرنے سے بہت قطرہ ائے گا کیونکہ اسے کافی بھاری نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ یہ شیطانی جنات کو قابض کرنے کے لیے بہت چل کاٹنے پڑتے ہیں بہت محنت ہوتی ہے
[44:50]اور جب اس کے وہ جنات ضائع ہو جائیں تو وہ عامل اس کام میں ہاتھ ہی نہیں ڈالتے
[44:55]تو میں نے اس کا کافی نقصان کیا تو اب وہ اس طرف تو بالکل بھی نہیں سوچے گا دوبارہ وار کرنے کا
[45:01]اور انہوں نے بتایا کہ یہ سب سے خوفناک اور خطرناک جادو تھا یہ بنگالی جادو تھا بہرحال اس کے بعد سے ایسا ہی ہوا کہ
[45:12]زندگی میں ٹھہراؤ ا گیا زندگی دوبارہ سے نارمل ہونے لگی لیکن ان سب کے بیچ میں میں نے بہت بڑا لاس اٹھایا میری بیوی کا
[45:21]حالانکہ میرے کاروبار کا بھی بہت لاس ہوا لیکن وہ کسی گنتی میں نہیں سب سے بڑی دنیا میری بیوی اور میرے بچے تھے جس میں میری بیوی اب اللہ کو پیاری ہو چکی تھی
[45:32]یہ سٹوریز نہ صرف سٹوریز ہوتی ہیں یہ ہمارے لیے لیسن بھی ہوتی ہیں خدارا اللہ نے اگر اتنا دیا ہے تو دکھاوا نہ کریں
[45:42]اب ایسا بھی نہیں ہے کہ اپ کے پاس ہے اور لے کے نہ نکلے اپ کے پاس گاڑی ہے بنگلا ہے انجوائے کریں اللہ نے دیا ہے
[45:51]اچھی سواری بھی سنت ہے لیکن لوگوں کو جلا جلا کر دکھا دکھا کر ایسا نہ کریں
[46:00]اگر اللہ نے اپ کو اتنا دیا ہے تو ایسے لوگ ڈھونڈیں سب سے پہلا حق اپ کے رشتہ دار کا ہے اپ کے غریب رشتہ داروں کا ان کو ڈھونڈیں ان کی ہیلپ کریں اور پھر بھی اپ کا ہاتھ کھلا ہے
[46:12]تو اپ ایسے لوگ ڈھونڈیں جن کے پاس یہ سب نہیں ہے ان کی ہیلپ کریں ائی ہوپ میری سٹوری نے اپ کی زندگی میں ایک ویلیو ایڈ کی ہوگی
[46:21]ایک لیسن ایڈ کیا ہوگا جو اپ لوگ یاد رکھیں گے میری بیوی کی مغفرت کے لیے دعا کریے گا اور میرے بچوں کے لیے بھی میرے لیے بھی میں بھی دعا گو ہوں جتنے لوگ عدنان کو سنتے ہیں اللہ تعالی ان سب کو صحت دے تندرستی دے اور ایسے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے
[46:48]اپنا بہت خیال رکھیے گا اللہ حافظ تو دوستو امید کرتا ہوں اج کی سٹوری اپ کو پسند ائی ہوگی سٹوری پسند ائی ہو تو ویڈیو کو لائک کرنا نہ بھولیے گا اور اگر اپ میرے چینل پہ نئے ہیں تو چینل بھی سبسکرائب کر لیں بیل ائیکن پریس کر کے ال کو نوٹیفیکیشن ان کر لیں
[47:00]اس سے ہو گئی کہ اپ میری ہارر سٹوریز فیملی کا حصہ بن جائیں گے اپنا بہت خیال رکھیے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا مجھے دیجیے اجازت ملتے ہیں کسی اور انٹرسٹنگ سٹوری میں اللہ حافظ



