Thumbnail for The Prophet's Hajj: Bayan for Hajj 2024 | Latest Bayan by Molana Tariq Jameel - 12 June 2024 by AJ Official

The Prophet's Hajj: Bayan for Hajj 2024 | Latest Bayan by Molana Tariq Jameel - 12 June 2024

AJ Official

9m 18s1,383 words~7 min read
Auto-Generated

[0:01]میرے محترم بھائیو اور بہنوں حج ادم علیہ السلام سے شروع ہوا ہے۔ عبادات میں کوئی اجتہاد اور عقل نہیں جیسے اللہ نے کہا ہے ویسے کرنا ہے۔ نماز اپنی عقل سے ہم معلوم نہیں کر سکتے۔ روزہ ہے حج ہے۔ عبادات میں جیسے اسمان والے نے بتایا اور جیسے جناب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کر کے دکھلایا بس ہم نے وہ کرنا ہے۔ باقی چیزوں میں معاملات ہیں زندگی کی باقی ضروریات ہیں اس میں زمانے کے لحاظ سے سوچ بچار بھی ہے تبدیلی بھی ہے اجتہاد بھی ہے۔ عبادت اسے کہتے ہیں جس میں بس جو اللہ نے کہا جو اس کے نبی نے فرمایا کر کے دکھایا ویسے کرنا ہے۔ ہمارے نبی پاک کا میں تھوڑا سا اپ کو مختصر خاکہ حج کا بتا دیتا ہوں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حج کا جب اعلان فرمایا یہ 10 ہجری تو اطراف سے قبائل جمع ہوئے کوئی 12 ہزار کا مجمع اکٹھا ہو گیا مدینہ میں۔ 25 تاریخ کو بروز ہفتہ اپ نے نماز ظہر سے پہلے غسل فرما کے دو چادریں احرام کی نیت کے بغیر دو چادریں باندھیں۔ کرتا بھی اتار دیا تہمد بھی اتار دیا صحارا ایک بستی ہے جو اج کل مسقط میں اتی ہے وہاں سے ایک کپڑا اتا تھا اس کی اپ نے دو چادریں لیں پھر اپ نے ظہر کی نماز کے بعد اپنے پورے قافلے کو لیا ذو الحلیفه جس کو اج کل ابیار علی کہتے ہیں یہاں اپ نے ا کر قیام فرمایا۔ اور عصر مغرب عشاء اور فجر اور ظہر پانچ نمازیں اپ نے یہاں ادا فرمائیں اب گزر رہے تھے کہ جبریل ائے کہ یا رسول اللہ اللہ فرما رہے ہیں یہ پاک وادی ہے یہاں اپ قیام فرمائیں۔ ایک رات کے قیام کے بعد صبح اپ نے فجر کی نماز کے بعد غسل فرمایا خوشبو لگائی اپنے بالوں کو تیل لگایا پھر شہد لگایا۔ شہد گوند کا کام دیتا ہے چونکہ اب ننگے سر جانا تھا تو بال بڑے تھے اپ کے شانوں تک ائے ہوئے تھے تو اپ نے ان کو شہد لگا کے نا وہ جوڑ دیا اپس میں جوڑ دیا۔ اور عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپ کو خوشبو لگائی۔ جسم پہ خوشبو لگا سکتے ہیں احرام سے پہلے احرام کے کپڑے کو نہیں جسم پہ خوشبو لگا سکتے ہیں احرام کی نیت کرنے سے پہلے بالوں میں مانگ میں اپ نے خوشبو لگائی پھر اس کے بعد اپ نے ظہر کی نماز ادا فرمائی اور اپ اونٹنی پہ سوار ہوئے اور قبلہ رخ ہو کر اپ نے کہا لبیک حجتا اللہم لبیک۔ اپ نے حج کا احرام باندھا تو جبریل ائے کہ یا رسول اللہ اللہ تعالی فرما رہے ہیں عمرے کو شامل فرمائیں۔ وہاں سے اپ چلے اپ کے ساتھ کوئی 12 ہزار کا مجمع تھا اور اپ ملل میں اپ نے قیام فرمایا۔ ملل سے نکلے روحہ میں پہنچے۔ روحہ میں کنواں ہے وہاں 70 نبیوں نے قیام کیا ہے حج کے دوران حج پر جاتے ہوئے اور اتے ہوئے وہاں وہاں اپ نے بھی قیام فرمایا رات بھی ٹھہرے۔ روحہ سے چل کر اپ افایا پہنچے۔ افایا سے عرج پہنچے۔ عرج سے ابوا پہنچے۔ ابوا پہنچے تو سامنے بستی تھی جہاں اپ کے سارے انتظام کیے گئے تھے رہائش کے اور یہ قافلہ 12 ہزار کا اب 60 70 ہزار کا ہو چکا تھا۔ تو ابوا میں اپ کی والدہ کی قبر ہے حضرت امنہ رضی اللہ تعالی عنہ کی قبر مبارک ہے۔ تو اپ سڑک سے یوں ہٹ گئے اندر پہاڑوں میں چلے گئے۔ اکثر مجمع تو نیا تھا انہیں نہیں سمجھ میں ایا کہ اللہ کے نبی اندر کہاں جا رہے ہیں؟ چند ایک کو پتہ تھا کہ اپ کہاں جا رہے ہیں۔ تو اپ چلتے چلتے چلتے چلتے ایک جگہ اپ نے اونٹنی کو بٹھایا کوئی وہ 70 80 فٹ اونچا پہاڑ ہے۔ تو وہاں سے اپ اوپر چڑھے یہ اپریل کا مہینہ تھا اور ماں کی قبر کے سرہانے تشریف لائے اور یوں اپ نے گھٹنے اٹھائے اور ہاتھ یہاں رکھے اور سر یہاں دیا۔ یہ پوزیشن بنائی جیسے چھوٹے بچے بناتے ہیں۔ اور پھر یوں سرہانے بیٹھ کے رونا شروع کیا۔ صدمہ تو چند دنوں بعد بھول جاتا ہے۔ میں اب اپنی ماں کے یاد میں رونا بھی چاہوں تو رونا نہیں اتا۔ اپنے باپ کی یاد میں رونا بھی چاہوں تو رونا نہیں اتا۔ اور میرے نبی کو 57 برس گزر چکے تھے ماں کے گئے ہوئے۔ تو وہ 57 سال پرانا درد ابھی زخم بھرا نہیں۔ اپ اس پوزیشن میں بیٹھے اور اتنا روئے اتنا روئے کہ سارا رواں رواں اپ کا انکھ بن کے رو رہا تھا۔ وہ ساری داڑھی اپ کی انسوؤں سے تر ہو گئی۔ اور اپ نے اگے جانے سے انکار کر دیا۔ میں اج رات اپنی ماں کے پاس ٹھہروں گا۔ اپ نے رات وہیں گزاری۔ کیا رات تھی۔ ابوا سے چلے تو اپ عسفان پہنچے۔ عسفان تھے تو اپ نے کہا ابوبکر یہ کون سی جگہ ہے۔ کہا جی عسفان۔ کہا میں دیکھ رہا ہوں ہود اور صالح علیہ السلام گزر رہے ہیں اس وادی سے لبیک کہتے ہوئے حج کو جا رہے ہیں۔ عسفان سے اپ مر الظہران پہنچے۔ پھر وہاں سے اپ صرف پہنچے۔ پھر وہاں سے اپ تنعیم پہنچے۔ تنعیم میں اپ نے احرام کی چادروں کو تبدیل فرمایا جو دو چادریں مدینہ میں زیب تن فرمائی تھی تنعیم اتار کر تو نہیں اسی کپڑے کی۔ کہ مکے کے ٹاپ سے اپ انٹر ہوئے اور پیر ذی طوا کے کنویں پر ا کر اپ نے قیام فرمایا یہ ہے اتوار کی رات۔ 25 کو چلے اور چار کی رات کو یہ مہینہ 29 کا تھا۔ تو چار کی رات کو اپ مکے پہنچ گئے۔ اور اتوار کو صبح اپ نے غسل کیا خالی پانی بہایا اور عمرہ کے لیے تشریف لے گئے۔ صفا مروہ کی طرف سے اپ پہنچے۔ باب و بنی شبہ کے سامنے اپ نے اونٹنی کو بٹھایا تو بنو ہاشم خاندان بچ خاندان کے بچے ا گئے۔ ان سب کو اپ ملے کئیوں کو اونٹنی پہ بٹھا لیا کئیوں کو پیار کیا گلے لگایا پھر ان سب سے ہو کر باب و بنی شبہ یہ باب و بنی عبدالمناف تھا۔ اپ کے خاندان کا دروازہ تھا اس سے اپ انٹر ہوئے اور جب اپ فارغ ہوئے تو باب و بنی مخزوم سے اپ باہر نکلے اپ نے جاتے ہی حجر اسود کا بوسہ لیا پھر سجدہ کیا۔ پھر بوسہ لیا پھر سجدہ کیا۔ پھر بوسہ لیا پھر سجدہ کیا۔ پھر اپ رونے لگے۔ بہت روئے۔

[7:18]اس کے بعد اپ طواف شروع فرمائیں۔ تیسرے یا چوتھے چکر میں اپ نے پانی بھی پیا اور حضرت عمر سے فرمایا کہ عمر حجر اسود کے بوسے پہ لڑائی نہ کرنا۔ جگہ ملے تو لے لینا۔ جھگڑا نہ کرنا جیسے ہمارے نادانی میں لوگ وہاں عورتیں بھی ایسی حماقت کرتی ہیں کہ ایک سنت عمل کے لیے فرض چھوڑ دیتے ہیں۔ کہ مرد عورت کا یوں اپس میں اختلاط یہ اس سے بچنا فرض ہے۔ اور وہ ایک سنت کے لیے گھس رہی ہیں اور لڑائی جھگڑے فساد قریب بھی نہیں جانا چاہیے۔ اللہ کے نبی نے استلام کیا جب رش ہو گیا تو اپ کے پاس ایک لکڑی تھی وہ دور سے یوں لکڑی کو لگا کر اور اس کا بوسہ لے لیتے ہیں۔ پہلے اپ نے بوسہ لیا اس کے بعد رش ہو گیا تو پھر اپ نے ہر دفعہ بوسہ میں بس ایک دفعہ بوسہ لیا اس کے بعد اپ کے پاس ایک لکڑی تھی۔ اس لکڑی کو اپ یوں چھوتے تھے وہ حجر اسود کو اور اس کا بوسہ لے لیتے تھے۔ بوسہ صرف ایک ہاں پھر جب اپ نے دو نفل پڑھ لیے اور تشریف لے گئے صفا مروہ کے لیے تو پھر حجر اسود کا بوسہ لیا اور اپ نے جا کر صفا مروہ پہ سات چکر پورے کیے۔ بعض روایت میں ہے کہ تین چکر پیدل کیے پھر مجمع زیادہ ہو گیا تو چار اونٹنی پر بیٹھ کر کیے تاکہ لوگ دیکھ لیں۔ اس کے بعد اپ نے اعلان فرمایا کہ بھئی جن کے پاس قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول دیں۔ تو سب نے کھول دیے اور حج افراد بھی تمتع بن گیا۔ حج قران بھی تمتع بن گیا۔ اب نہیں ہو سکتا اب جو نیت کریں گے وہی کرنی پڑے گی۔ لیکن اللہ کے نبی کا خاص حکم تھا تو سب کا حج حج تمتع بن گیا۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript