Thumbnail for Urdu speech on Marka e haq(Bunyan um marsoos).#pakistan #pakarmy #urduspeech  by 𝕌𝕣𝕕𝕦 𝕊𝕡𝕖𝕖𝕔𝕙 ℙ𝕠𝕖𝕥𝕣𝕪

Urdu speech on Marka e haq(Bunyan um marsoos).#pakistan #pakarmy #urduspeech

𝕌𝕣𝕕𝕦 𝕊𝕡𝕖𝕖𝕔𝕙 ℙ𝕠𝕖𝕥𝕣𝕪

2m 31s403 words~3 min read
Auto-Generated

[0:06]جو وقت آیا تو جان دیں گے، سر دیں گے مگر تمہیں نہ کبھی اپنے بام و در دیں گے، انہیں بتاؤ کہ ہم کربلا کے فاقے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ ہم پانی بند کر دیں گے محترم سامعین اور میرے پیارے ساتھیو! السلام علیکم۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بات شروع کروں تو کہاں سے کروں۔ آج پاکستان کا بارڈر میرا موضوع ہے، آج سینے پہ گولی کھانے والا پاکستانی فوجی میرا موضوع ہے، آج دنیا جہاں کا میڈیا میرا موضوع ہے، آج معرکہ حق میرا موضوع ہے۔ سامعین محترم! اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ ان اللہ یحب الذین یقاتلون فی سبیلہ صفن کاہم بنیان مرصوص۔ بے شک اللہ تعالی ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صفیں باندھ کر جہاد کرتے ہیں جیسے کوئی سیسہ پلائی دیوار ہو۔ عالی وقار کہ امت محمد اور حسین ابن علی کے پیروکاروں نے دنیا کو یہ ثابت کر دیا کہ ٹیکنالوجی سے کچھ نہیں ہوتا، بازوؤں میں دم ہونا چاہیے، دلوں میں جذبہ حیدری ہونا چاہیے، تو پھر روس کا بنا ایس 400 ڈیفنس سسٹم ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکا۔ اسرائیل کے سستے ڈرونز کو ہم نے کھلونوں کی طرح گرایا اور فرانس کے لاکھوں ڈالر کے رافیل طیارے ہمارے جانبازوں کے شوق شہادت کے سامنے ریزہ ریزہ ہو گئے۔ کہ جہاں یہ دیکھ لیں ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں، جہاں یہ دیکھ لیں ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں، دلوں میں شوق شہادت جگا کے جیتے ہیں۔ سامعین محترم! پاکستانی فوج صرف ہتھیاروں پر گھمنڈ نہیں کرتی، بلکہ اسے خالد بن ولید، ابوعبیدہ بن جراح اور سعد بن ابی وقاص کی سپہ سالاری ورثے میں پائی اور جے ایف 17 کی دھاڑ سے زیادہ نعرہ تکبیر کے ولولوں نے آج اسے اس مقام پر کھڑا کیا۔ رات کا وقت تھا کہ خاموشی گہری، رات کا وقت تھا کہ خاموشی گہری، دشمن نے یہ سمجھا کہ قوم کی بے خبری۔ پلٹ کر دیا پلٹ کر دیا جواب اس کے ہر ٹھکانے پر۔ کھڑے جوا جاگ رہی تھی سرحد سینہ تانے ہوئے، کھڑے جواں سر پر کفن باندھے ہوئے، ایک اشارہ تھا کہ گرج اٹھا آسماں، کانپ اٹھی زمین تڑپ اٹھا دشمن جہاں۔ نہ ڈرے، نہ جھکے، نہ پیچھے ہٹے۔ شہیدوں کی قسم پل بھر میں جھپٹے۔ سلام اس پر جو سرحدوں پر، سلام اس پر جو سرحدوں پر اپنی نیندیں کھوتے ہیں۔ سلام اس پر جن کی وجہ سے لوگ سوتے ہیں۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript