[0:00]کتنی عجیب سی بات ہے نا۔ آپ ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، کھانا آرڈر کرتے ہیں۔ جو کھانا آتا ہے، آپ خوشی خوشی کھاتے ہیں۔ آپ تو شیف کو جانتے بھی نہیں ہیں۔ آپ نے اس کی شکل بھی نہیں دیکھی ہوتی۔ آپ کو پتہ بھی نہیں ہوتا اس نے کون سے انگریڈینٹ استعمال کیے کون سے نہیں، لیکن آپ کو یقین ہوتا ہے، وہ جو آپ کے لیے کرے گا صحیح کرے گا۔ آپ جہاز میں سفر کرتے ہیں۔ بادلوں کی تصویریں کھینچتے ہوئے انجوائے کرتے ہوئے جاتے ہیں۔ آپ نے تو پائلٹ کی شکل بھی نہیں دیکھی، لیکن آپ کو یقین ہوتا ہے کہ یہ آپ کو منزل تک پہنچا دے گا۔ عجیب بات ہے کہ ہم انسانوں پر تو بھروسہ کر لیتے ہیں۔ لیکن ہم رب پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ہم یقین نہیں رکھتے۔ انسانوں پر بھروسہ کرتے ہو۔ ایک بار رب پر بھی بھروسہ کر کے دیکھو۔ یقین رکھو۔ آپ کو جہاں پہنچنا ہے وہ پہنچا دے گا۔
Watch on YouTube
Share
MORE TRANSCRIPTS



