[0:00]سرکاری ملازمین کے لیے پنشن سسٹم میں انقلابی تبدیلیوں کا فیصلہ ماہانہ پنشن ختم تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ سکیم کے تحت فارغ کرنے کا فیصلہ پرانے ریٹائرڈ ملازمین کی بقیہ پنشن یک مشتدا کر کے
[0:19]ان کی پنشن بند کرنے کا فیصلہ ریٹائرمنٹ کے اوپر 60 سال سے کم کر کے 50 سال کرنے کا فیصلہ 30 جون 2026 کو قانون میں ترمیم پیش کی جائے گی یہ خبر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اس خبر کی حقیقت کیا ہے ایا یہ درست خبر ہے یا فیک نیوز ہے اج کی ویڈیو میں اس بات کا جائزہ لیں گے دوسرے نمبر پر حکومت پنجاب فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے عید الاضحی کے موقع پر تنخواہیں اور پنشنیں
[0:48]ایڈوانس میں ادا کرنے کا جو ہے وہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے تو وہ نوٹیفیکیشن بھی اپ کے ساتھ اس ویڈیو میں شیئر کیا جائے گا میرا نام ہے محمد نواز بوحل اور اپ دیکھ رہے ہیں میرا یوٹیوب چینل ایمپلائز کارنر پی کے تو چلتے ہیں خبر کی تفصیل کی جانب
[1:03]ناظرین گرامی سوشل میڈیا پر گزشتہ دو تین روز سے یہ خبر بڑی وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے پنشن سسٹم میں انقلابی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی اور صوبائی ملازمین کے حوالے سے چند انتہائی اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں جو ملک بھر کے ملازمین پر اثر انداز ہوں گے اس کے اہم نکات انہوں نے جو لکھے ہیں وہ یہ ہے کہ ماہانہ پنشن کا خاتمہ تمام وفاقی اور صوبائی اور مالیاتی اداروں کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے
[1:41]تحت یکمش پینشن دے کر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب ملک بھر میں ماہانہ پینشن سسٹم ختم کر دیا جائے گا جہاں تک اس خبر کا تعلق ہے تو یہ تو پہلے ہی ال ریڈی گولڈن شیک ہینڈ سکیم ان اداروں کے لیے چل رہی ہے ملازمین کے لیے چل رہی ہے جو ادارے بند کر دیا گیا ہے جس طرح پی ڈبلیو ڈی ہے پاکستان جو ہے پبلک وکس ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے نمبر پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اف پاکستان ہے تو ان کے جو ملازمین ہیں ان کو گولڈن شیک ہینڈ دے کر فارغ کیا گیا ہے تو اس خبر میں تھوڑی بہت اس حوالے سے صداقت ہے لیکن باقی جو ملازمین کام کر رہے ہیں
[2:14]اس وقت حاضر سروس ہے انہوں نے لکھا ہے جی تمام وفاقی اور سبائی ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ تو ایسی کوئی خبر جو ہے وہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کے جو ہے وہ زیر تجویز ہے اس قسم کی جو خبر ہے کہ تمام ملازمین کو فارغ کر کے گولڈن شیک ہینڈ سکیم کے تحت ان کو یکب پینشن دے کر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو ایسا نہیں ہے ہاں اس خبر میں اتنی صداقت ہے کہ جو الریڈی محکمے ختم ہو چکے ہیں جن کو ختم کیا گیا ہے تو ان کے ملازمین کے لیے جو ہے وہ گولڈن شیک ہینڈ سکیم جو ہے وہ افر کی گئی تھی تو اب بھی وہ چل رہی ہے
[2:47]دوسرے نمبر پر کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوشخبری جو ملازمین پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں انہیں بھی ان کی بقیہ پنشن کی رقم یکمشت ادا کر دی جائے گی تو یہ ایک بالکل فیک نیوز ہے فیک خبر ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی بقیہ پنشن بقیہ پنشن سے کیا مراد ہے ایا حکومت کو یا جس نے یہ پوسٹ لکھی ہے اس کو اندازہ ہے کہ کوئی ملازم جو ہے وہ کتنا عرصہ زندہ رہے گا اور اس کی بقیہ پنشن اتنی بنے گی اور اس کو وہ یکبش ادا کر کے اس کی پنشن بند کر دی جائے گی تو ایسی کوئی نیوز یا سکیم یا جو تجویز ہے وہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے جہاں تک ہماری اطلاعات ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بند کی جا رہی ہے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے احباب جو ہے وہ بالکل تسلی رکھیں ان کی پنشن انشاءاللہ چلتی رہے گی
[3:36]دوسری خبر یہ ہے کہ سروس کی مدت میں کمی جو ہے وہ 60 سال سے کم کر کے 50 سال کرنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے تو یہ بھی کوئی فی الحال جو ہے یہ تجویز پہلے چلتی رہی ہیں بعض اوقات عمر جو ہے وہ بڑھانے کی بات ہوتی ہے تو بعض اوقات کم کرنے کی بات ہوتی ہے تو اس سلسلے میں کوئی حکومت جو ہے وہ انیشیٹو لے سکتی ہے اور اگر کم کیا جائے گا تو والیم جو ہے وہ پینشن کا وہ بہت پھر بہت زیادہ بڑھ جائے گا جس سے حکومت پہلے ہی بہت پریشان ہے
[4:06]تو جو ہے بعض دفعہ یہ کہا جاتا ہے کہ 63 سال کر دی جائے گی یا 65 سال یا کم کر کے 55 سال یا 50 سال تو دیکھتے ہیں کہ اس بارے میں جو ہے وہ کیا ہوتا ہے لیکن فی الحال یہ بھی تجویز زیر غور نہیں ہے پہلے چلتی رہی ہیں یہ تجاویز لیکن فی الحال جو ہے یہ بھی زیر غور نہیں ہے اور ترمیم انہوں نے کہا جی فیصلہ کیا گیا ہے 30 جون 2026 کو ترمیم پیش کی جائے گی تو یہ صاف پتا نہیں انہوں نے کہاں سے جو ہے وہ ان کو معلومات ملی ہے کہ 30 جون 2026 کو ترمیم بھی پیش کی جائے گی اور حکومتی موقف انہوں نے یہ کہا ہے جی کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں
[4:47]اور نیکسٹ یہ کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پیکج ملازمین کی سہولت کے لیے عید کی تنخواہیں 20 مئی 2026 سے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تو وہ نوٹیفیکیشن بھی ابھی اپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں تو جہاں تک یہ خبریں ہیں تو یہ اس کو اگر کیٹگوریکلی کہا جائے تو یہ فیک نیوز ہے اس قسم کی کوئی تجاویز جو ہے وہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے خصوصا جو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ہیں جو پینشنرز ہیں فیملی پینشنرز ہیں کہ ان کی بقیہ پنشن ان کو ادا کر کے
[5:20]یک مشت رقم ادا کر کے ان کی پنشن بند کر دی جائے گی تو ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے جہاں تک عید الاضحی کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں حکومت پنجاب فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے پانچ مئی 2026 کو باقاعدہ طور پر لیٹر جاری کر دیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام ایمپلائز اور پینشنرز کو 21 مئی 2026 تک جو ہے وہ ان کی تنخواہیں اور پینشن ایڈوانس میں ادا کر دی جائیں تو اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے یہ نوٹیفیکیشن اپ اپنی سکرین پر ملاحظہ کر رہے ہیں اور اس سے پہلے جو ہے وہ حکومت نے پچھلی مرتبہ بھی عید الفطر کے موقع پر جو ہے وہ تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا تھا نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے تھے اور تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں ملی تھی لیکن اس کی جو ہے وہ کافی تکالیف اٹھانی پڑی پینشنرز کو اور سرکاری ملازمین کو کہ جن کے لیے وہ پچھلا مہینہ تقریبا 45 46 دن کا رہا اور اس مرتبہ پھر جو ہے وہ تنخواہیں اور پینشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے حکومت سے ہماری التماس ہے کہ اگر وہ اس قسم کا جو ہے وہ ملازمین کو کوئی دینا چاہتی ہے بونس وغیرہ تو اس کی بجائے تنخواہ ایڈوانس میں دینے کی بجائے سال میں دو مرتبہ عید کے موقع پر جو ہے وہ بونس دے دیا کرے ادھی تنخواہ دے دیا کرے تاکہ ملازمین کو پھر ایڈوانس تنخواہ اور پینشن لینے کی صورت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تو یہ امید ہے یہ ویڈیو اپ کو پسند ائی ہوگی جسے لائک اور شیئر ضرور کریں اور اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں



