Thumbnail for Best Speech on Teacher Day | Teacher Day Speech in Urdu with poetry | Yome Ustad Taqreer | یوم استاد by Star Calligraphy

Best Speech on Teacher Day | Teacher Day Speech in Urdu with poetry | Yome Ustad Taqreer | یوم استاد

Star Calligraphy

2m 24s406 words~3 min read
Auto-Generated

[0:00]نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب صدر اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیوں السلام علیکم مجھے اج جس موضوع پر لب کشائی کرنے کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے مقام اساتذہ۔ میں اپنی تقریر کا اغاز اس شعر سے کرنا چاہتا ہوں کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا۔ میں کچھ نہ جانتا تھا مجھے سب کچھ سکھایا پہنچا دیا فلک تک استاد نے یہاں سے۔ میں واقف نہ تھا ذرا بھی اتنے بڑے جہاں سے۔ جناب صدر! اساتذہ انسانیت کا ستون ہے۔ یہی انسانیت کا معمار ہے۔ یہی انسانیت کی بنیاد ہے یہ نوجوانوں کو سنوارنے ان کو مستقبل میں چیلنج کرنے اور ان کے کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سنگ بے قیمت تراشا اور جوہر کر دیا۔ شمع علم و اگاہی سے دل منور کر دیا۔ جناب صدر! اساتذہ نے اپنے علم کے ذریعے اپنے عقل کو علم سے روشن ہونے کا علم سکھا حضرت علی کا فرمان ہے۔ جس نے مجھے ایک لفظ بھی پڑھایا میں اس کا غلام ہوں۔ چاہے وہ مجھے بیچ دے یا ازاد کر دے۔ دین اسلام میں علم کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے معلم بنا کر بھیجا ہے۔ اور دین اسلام میں علم کی اس وقت تک اہمیت رہے گی جب تک دین اسلام میں اساتذہ کو عزت نہ دی جائے۔ وہ طالب علم کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنے اساتذہ کی عزت نہیں کرتے جن کے کردار سے اتی ہو صداقت کی مہک۔ ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں۔ جناب صدر اساتذہ کی حیثیت روحانی باپ جیسی ہے دین اسلام میں اساتذہ کی عزت و احترام کا درجہ ماں باپ کے فورا بعد ایا ہے۔ ایک مشہور قول ہے با ادب با نصیب بے ادب بے نصیب جو شخص اس کے معنی سمجھ جاتا ہے یاد رکھیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ جناب صدر اخر میں میں اتنا کہنا چاہوں گا جس طرح چاند کو دمک سورج کو چمک پھولوں کو مہک کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم کو روح کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح معاشرے کو اساتذہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مٹی کو سونا بناتا ہے جب ہاتھ استاد لگاتا ہے۔ پستی سے بلندی کی جانب تھے سفر استاد کراتا ہے۔ اداب زندگی بچوں کو کفت استاد سکھاتا ہے مختصریہ کہنا ہے مجھے قوموں کو استاد بناتا ہے شکریہ۔

Need another transcript?

Paste any YouTube URL to get a clean transcript in seconds.

Get a Transcript